DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; assistant commissioner Zaib Unasa Nasir closes down all religious centres and shaadi hall to control spread of coronavirus

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر کہوٹہ کا حکومت پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دینی مدارس اور شادی ہالوں کے دورے۔تمام سر گرمیاں موخر کر نے کی ہدائت کی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر کہوٹہ کا حکومت پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دینی مدارس اور شادی ہالوں کے دورے۔تمام سر گرمیاں موخر کر نے کی ہدائت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر کہوٹہ نے گذشتہ روز ہمراہ سی او ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال اور دیگر عملے کے ہمراہ کہوٹہ کے علمائے دین مولانا ادریس ہاشمی، مولانا قاری عثمان عثمانی، مولانا عبد اللہ اور دیگر علمائے کرام سے ان کے مدارس میں ملاقات کی جبکہ انہوں نے کہوٹہ کے مختلف شادی ہالوں کا بھی دورہ کیا انہوں نے شادی ہال والوں کو تمام سرگرمیاں موخر کر نے کی سختی کے ساتھ ہدایت کی جبکہ علمائے کرام سے بھی اپنے مدارس اور دینی سکولوں میں چھٹی دینے کی ہدائت کی ہے تمام افراد نے ان کا بھر پور ساتھ دینے کا یقین دیلایا۔

چیئرمین آر ڈی اے و پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگانے کے بعد دعا مانگی

Tree planation campaign launched by Chairman RDA Raja Tariq Mahmood

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
؎ چیئرمین آر ڈی اے و پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگانے کے بعد دعا مانگی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کے بے شمار فوائد ہیں درختوں کا انسانی زندگی پر بہت عمل دخل ہے یہ ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر کے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام سر سبز پاکستان کے تحت پودا لگانے کے بعدمیڈیا کے نمائندوں اور وہاں موجود دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں در خت کثرت سے پائے جاتے ہیں اس علاقے سیلاب کا خطرہ کم ہوتا ہے درختوں کی جڑیں نہ صرف خو داضافی پانی جذب کرتی ہیں بلکہ مٹی کو بھی پانی جذب کر نے میں مدد دیتی ہیں جس کی وجہ سے پانی کھڑا ہو کر سیلاب کی شکل اختیار نہیں کر تا۔

صداقت عباسی عوام کی اُمیدوں پر پورا اترتے نظر نہیں آ رہے, غلام مرتضیٰ ستی

Sadaqat Ali Abbasi does not seem to meet the expectations of the people, Ghulam Murtaza Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر قاہدین کے ساتھ کہوٹہ میں جو پروگرام کیا وہ مکمل طور پر ناکام رہا ہے مسلم لیگ ن کے چند نظریاتی اور ضروریاتی کارکنان کے نام سے چند مفاد پرست لوگ اکٹھے ہوئے ایک شادی ہال کی نفری سے بھی کم نفری اکٹھی ہوئی یہی وجہ ہے کہ انھوں نے گراؤنڈ کے بجائے ایک تنگ چوک میں جلسہ کیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے 8ماہ میں 28 بائی پاس بنائے اور 55ارب کے میگا پراجیکٹس دیے شاہد خاقان عباسی بار بار سڑک پل اور بائی پاس کی بات کرتے رہے آپ بارہ کہو اور سہالہ اورر ہیڈ برج نہ بنا سکے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عوام نے شاہد خاقان عباسی کو مسترد کر دیا یہ عمران خان دور ہے عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے صداقت علی عباسی کے حوالے سے عوام کو بے شمار شکایات ہیں۔ غلام مرتضیٰ ستی نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے بہت جلد انکو حلقے کا دورہ کروا کر میگا پراجیکٹ لونگا صداقت علی عباسی کی کارکردگی سے عوام کو شکایات ہیں انھیں چاہیے کہ عوام کی شکایات کا ازالہ کریں انھوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے عمران خان کے نام پر وؤٹ دیا عوام گزشتہ حکمرانوں کی لوٹ مار سے تنگ تھے۔صداقت عباسی عوام کی اُمیدوں پر پورا اترتے نظر نہیں آ رہے۔جس سے عمران خان کے وژن کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام علاقہ کی خدمت میرا مشن ہے میرے دروازے عوام علاقہ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں

ڈاکٹر مظاہر عالم ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ جو چار مارچ کو ریٹائیر۔ڈاکٹر راجہ خالد یعقوب کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ کا چارج دے دیا گیا

Dr Khalid Yaqoob takes over from Dr Muzahir Alam as Deputy health officer in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈاکٹر مظاہر عالم ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ جو چار مارچ کو ریٹائیر۔ڈاکٹر راجہ خالد یعقوب کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ کا چارج دے دیا گیا۔ڈاکٹر راجہ خالد یعقوب کوڈی ڈی ایچ او کہوٹہ کا چارج سنبھالنے پرسید مناظر حسین شاہ،سید تصور حسین شاہ، راجہ علی اصغر، رانا غلام مر تضیٰ، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ عنائت اللہ مٹھو، راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button