DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Only PPP can resolve problems facing the nation, Abdul Rehman Mirza

عوام کے دکھوں کامداواصرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے,پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے رہنما عبدالرحمن مرزا

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی و رہنما عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا پیپلز پارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اقتدار میں آکر عام آدمی کے مسائل حل کریں گے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دئیے لیکن تبدیلی کا الٹا اثر ہوا اس تبدیلی نے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا غریب کا چولہا بجھنے لگا سبزی فروٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی حکومتی دعوں کے مطابق نیب نے اربوں کے حساب سے جو ریکوری کی ہیں وہ پیسہ کہاں جا رہا ہے عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا عمران خان ایک دن اعلان کرتے ہیں کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے لیکن اگلے ہی روز قیمتوں میں من مانے اضافے کر دئے جاتے ہیں عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کیا جائے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چائیے بصورت دیگر کاغذی حکمرانوں کو عوام خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائیں گے عوام کے دکھوں کامداواصرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر ملک میں معاشی انقلاب لائے گی۔

چوہدری خورشید زمان نے مالم جبہ میراتھن ریس میں اعزاز حاصل کرنے والے جےایف سی ے نوجوانوں کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانہ میں خطاب

Ch Khurshid Zaman addresses JFC marathon runners

گوجرخان(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق ایم این اے و وزیر دفاع چوہدری خورشید زمان نے گزشتہ روز زمان ہاوس گوجرخان میں مالم جبہ میراتھن ریس میں اعزاز حاصل کرنے والے جےایف سی ے نوجوانوں کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہے صحت مند معاشرہ ہی ترقی کا ضامن ہے چوہدری خورشید زمان نے ظہرانہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے گوجرخان میں وزارت عظمی کا بھی عہدہ آیا مگر عوام کے مسائل جوں کے توں رہے راجہ پرویز اشرف حادثاتی طور پر وزیر اعظم تو بن گئے مگر گوجرخان کے لیے کچھ نہ کیا اگر وہ چاہتے تو گوجرخان میں یونیورسٹی اور ایک جدید طرز کا ہسپتال سپورٹس کمپلیکس جیسے بڑے منصوبے دے سکتے تھے مگر کچھ نہ کیا ۔ گوجرخان سوار حسین شہید سٹیڈیم سکول اور کالجز چوہدری ریاض کے دور اقتدار میں بنے ہم جب بھی اقتدار میں آئے تو عوامی مسائل کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کیا ۔ چوہدری خورشید زمان کی طرف سے دئے گئے ظہرانہ میں نوجوانوں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اعزاز حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد بھی دی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button