Kallar Syedan; Punjab highway criticised after removing Shah Bagh sign boarad on Rawat Kallar Syedan road and replacing it with village Tarrail sign board
شاہ باغ کا بورڈ بلاوجہ اتار کر تریل کا بورڈ نصب کر دیا گیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معروف ادبی و تعلیمی شخصیت پرنسپل سرور شہید نشان حیدر گورنمنٹ کالج گوجرخان سید نسیم تقی جعفری نے روات کلر سیداں روڈ پر شاہ باغ سٹاپ کا بورڈ اتارنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہائی وے نے گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں شاہ باغ کا بورڈ نصب کر رکھا تھا اور بلاوجہ اس کو اتار کر تریل کا بورڈ نصب کر دیا گیا۔تریل گاؤں شاہ باغ سے ملحقہ گاؤں ہے اور یہ سڑک سے ہٹ کر کچھ فاصلے پر واقعہ ہے انہوں نے پنجاب ہائی وے کہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ روات کلر سیداں روڈ پر شاہ باغ سٹاپ پر شاہ باغ کے نام پر اتارا جانے والا بورڈ فوری نصب کیا جائے۔
کلر سیداں پولیس نے موبائل شاپ میں چوری کرنے کے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
Man arrested for burglary at mobile shop
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے موبائل شاپ میں چوری کرنے کے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ملزم کا تعلق پنڈی گھیپ سے ہے اور اس نے کلر سیداں میں پانچ دوکانوں کے تالے توڑنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمنصور نے ملزم اسد عبدالرحمان سکنہ اخلاص تحصیل پنڈی گھیپ کو گرفتار کر کے مسروقہ دو عدد موبائل فونز برآمد کر لئے۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا اور دوران جسمانی ریمانڈ مزید برآمدگی متوقع ہے۔یاد رہے کہ انیس الرحمان نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا تھا کہ ملزم دکان کی سائیڈ والی گلی سے شٹر کھول کر اور شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوا اور دو عدد ڈبہ پیک موبائل سام سنگ اور چار عدد ڈبہ پیک اوپو موبائل فونز جن کی مالیت ساڑھے تین لاکھ بنتی ہے اور لوڈ کی رقم مبلغ چار لاکھ روپے چوری کر لی تھی۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی تصویر کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر کمشنر راولپنڈی نے نوٹس لے لیا
Commissioner Rawalpindi takes notice of illegal cutting of trees at Government Boys Degree College Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر کمشنر راولپنڈی نے نوٹس لے لیا اور اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو مفصل رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت جاری کر دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے بدھ کے روز کالج کا دورہ کیا اور ایس ڈی ایف او کلر سیداں اور محکمہ مال سے تمام کاٹے جانے والے درختوں کی کاؤنٹنگ کروا کر رپورٹ تیار کر کے کمشنر راولپنڈی کو ارسال کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کالج کے ہوسٹل اور پرنسپل کے آفس میں لگے مختلف اقسام کے 198کے قریب درختوں کو غیر قانونی طور پر کاٹا گیااور بعد ازاں نیلامی کئے بغیر انہیں اونے پونے داموں فروخت کر دیا گیا،کاٹے گئے درختوں کی مالیت دو لاکھ 22 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران ہاسٹل کے کمروں جنہیں تالے لگا کر بند کیا گیا تھا کو کھلوا کر جب کمروں کو چیک کیا گیا تو متعدد قیمتی درخت کٹے ہوئے پائے گئے۔ادھر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکیدار نصیر اختر جس نے پرنسپل سے 20 ہزار روپے کے بدلے میں رقم ادا کی تھی سے مزید پچاس ہزار روپے جمع کروانے کی ہدایت جاری کی اور اس کی لکڑیوں والا سٹال سر بمہر کر دیا ہے۔