گرین اوکس سکول سسٹم میں سالانہ رزلٹ کی پروقار تقریب
اسلام پورہ جبر۔(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم،محمد انجم ملک ) ملک قاسم ربانی ڈائریکٹر گرین اوکس سکول سسٹم نے کہا ہے کہ تعلیم کی اہمیت جس ملک،معاشرے میں اجاگر ہو وہاں کبھی تاریکی نہیں چھایا کرتی بلکہ علم کی روشنی سے قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے،بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت ماں کی گود سے لیکر درسگاہ سے وابستہ ہے،گرین اوکس سکول سسٹم علم کی روشنیاں بکھیر رہا ہے جہاں طلبہ و طالبات کی بہترین تربیت کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سالانہ رزلٹ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمانان گرامی احمد نواز کھوکھرچیف ایگزیکٹو پوٹھوہارپریس کلب،ملک جاوید اقبال سابق جنرل سیکرٹری سینئر صحافی ملک احمدفاروق نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میںسماجی شخصیات حافظ اقبال،ملک شبیر اعوان،ملک شمریز، محمد ہارون،چوہدری کاشف نوشاہی،چوہدری شفقت،پروفیسر نعمان،مرزا وسیم،انجینئر شیراز احمدسمیت والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ملک قاسم ربانی نے کہا کہ گرین اوکس میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،احمد نواز کھوکھر نے کہا کہ گرین اوکس کے طلبا و طالبات نے جس طرح آج بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ۔