DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; District and Sessions Judge District Rawalpindi Muhammad Yusuf Ojala and District and Sessions Judge Shiraz Kayani welcomed by the lawyers’ to their visit to Kahuta.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع راولپنڈی محمد یوسف اوجلہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیراز کیانی کا ایوان عدل کہوٹہ کا دورہ وکلاء کا خیر مقدم۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع راولپنڈی محمد یوسف اوجلہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیراز کیانی کا ایوان عدل کہوٹہ کا دورہ وکلاء کا خیر مقدم۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد یوسف اوجلہ نے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیراز کیانی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فرید بلوچ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب احمد رائے،سنئیر سول جج راولپنڈی ملک ساجد علی اعوان، رائے پرویز سلطان بھٹی سول جج گوجر خان،محمد اسلام چوہدری سول جج کلر سیداں نے بموجودگی محمد زبیر سول جج کہوٹہ اور محمد ذیشان رانا سول جج کہوٹہ ایوان عدل کہوٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل اور چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے وکلاء اور ججز نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ اور سنئیر سول جج راولپنڈی ملک ساجد اعوان نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر انھوں نے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس اور ای لائبریری کا افتتاح بھی کیا بعدازاں بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے وکلاء اور ججز سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے کہا کہ بار اور بنچ کے باہمی اتحاد اور یگانگت کے لیے اور وکلاء کی ویلفئیر کے لیے دن رات کوشاں ہیں درخواست22A,Bاور درخواست زیر دفعہ491کہوٹہ میں ہی سماعت کی جائیں گی جبکہ دیگر سیشن ٹرائل کے لیے بھی سمری مرتب کر کے ارسال کر دی گئی ہے نوجوان وکلاء کے لیے سرکاری اخراجات کے ذریعے مقدمات کی پیروی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے ڈسٹرک اینڈ سیشن جج راولپنڈی،سنئیر سول جج راولپنڈی ودیگر معزز ججز اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور سنئیر وکلاء راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ملک کرامت حسین اعوان ایڈووکیٹ،قاضی سعید نذر ایڈووکیٹ کو انکی خدمات کے اعتراف میں بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کی جانب سے خصوصی ایوارڈ پیش کیا اسی طرح ڈسٹرک اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو بھی ایوارڈ سے پیش کیا گیا صدر بار کہوٹہ نے وکلاء کی ترقی اور ویلفئیر کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار کامران ایڈووکیٹ نے سر انجام دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیراز کیانی نے کہا کہ زندگی کا اصل مقصد لالچ اور مایوسی سے ہٹ کر دوسروں کی مدد اور فلاح کرنے میں ہے۔ لوگوں کی مشکل حل کرنے کے لیئے سوچنا بھی باعث ثواب ہے۔ اسی سے ہمیں اپنی منزل ملے گی۔ ججز کی آمد کے موقع پر سکیورٹی صفائی کے سخت اور بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ ایوان عدل کہوٹہ کا مین گیٹ عام سائلین کے لیئے بند کر دیا گیا۔ اس موقع پر شجر کاری مہم کے تحت ججز نے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ای لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔

جیوڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سردار شاہ روم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان

Sardar Shah rom of Jiora announces to back MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جیوڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سردار شاہ روم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کر دیاعلاقے کی سیاست میں تبدیلی آگئی۔آمدہ بلدیاتی الیکشن میں ایم پی اے راجہ صغیر احمدکے گروپ کا بھر پور ساتھ دینے اورعام جنرل انتخابات میں ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی حمائت کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل بیور کے علاقہ جیوڑہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار شاہ روم ایم پی اے راجہ صغیر احمد، علاقے کی معروف شخصیت سردار ساہیں عابد آف جیوڑہ اورراجہ خالد پٹواری کی موجودگی میں اپنے دیگر ساتھیوں،عزیز واقارب کے ہمراہ ایم پی اے راجہ صغیر احمداور ان کے گروپ کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا انہوں نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں ایم پی اے راجہ صغیر احمدکے گروپ کا بھر پور ساتھ دینے اورعام جنرل انتخابات میں ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی حمائت کا اعلان کیا اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے سردار شاہ روم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ساتھ دینے پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔

ضلعی زکوۃ کمیٹی کاماہانہ اجلاس۔ ضلع راولپنڈی کی سات تحصیلوں کے چیئرمینوں نے بھر پور شر کت کی

District Zakat Committee Meeting The chairmen of seven tehsils of Rawalpindi district attend

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ضلعی زکوۃ کمیٹی کاماہانہ اجلاس۔ ضلع راولپنڈی کی سات تحصیلوں کے چیئرمینوں نے بھر پور شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کااجلاس زکوۃ کمیٹی ضلع راولپنڈی کے آفس میں منعقدہوا جس کی صدارت ضلعی صدر غلام حسن نے جبکہ اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں کے چیئرمینوں نے شر کت اجلاس میں تحصیل مری سے پر ویز عباسی، تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، کوٹلی ستیاں سے امجد ستی، واہ کینٹ سے پیر محمود عباسی، تحصیل کلر سیداں سے راجہ ظفر اقبال،ٹیکسلا سے مسزکلثوم چوہدری اور ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر جمشید نے شر کت اجلاس میں غریبوں کے فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کی طرف سے راجہ ذوالفقار علی ستی، ملک شاہد محمود اعوان اور دیگر دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف دعوت دیگر ساتھیوں کی بھی شر کت

Raja Qaiser Vaince holds reception for friends

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کی طرف سے راجہ ذوالفقار علی ستی، ملک شاہد محمود اعوان اور دیگر دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف دعوت دیگر ساتھیوں کی بھی شر کت۔ گذشتہ روزیونین کونسل کنوہا کے رہائشی حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس نے اپنے دوستوں راجہ ذوالفقار علی ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اور پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے بنیادی کارکن ملک شاہد محمود اعوان کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں راجہ ذوالفقار علی ستی، ملک شاہد محمود اعوان، راجہ غفور، شاہ رخ، راجہ افضال، راجہ جمیل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے شر کت کی اس موقع پر میزبان حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے معزز مہمان حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کا شکر یہ ادا کیا۔

کرنل محمد مسعود عباسی کے سسر اور میجر اعجاز عباسی کے والد محترم شوکت عباسی کو سپر د خاک کر دیا گیا۔ان کی نمازے جنازہ یونین کونسل ہوتھلہ کی ڈھوک جاوا میں ادا کیا گیا

Shaukat Abbassi passed away in Dhok Java, Hothla

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرنل محمد مسعود عباسی کے سسر اور میجر اعجاز عباسی کے والد محترم شوکت عباسی کو سپر د خاک کر دیا گیا۔ان کی نمازے جنازہ یونین کونسل ہوتھلہ کی ڈھوک جاوا میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں پاک افواج کے اعلیٰ افسران جنرل نوابزادہ حمید الدین، جنرل لیاقت، جنرل شوکت، برگیڈئیر یونس،برگیڈئیر ظہیر عباسی،برگیڈئیر تنظیم الدین،برگیڈئیر طارق اعوان، برگیڈئیر سرور عباسی،برگیڈئیر ارشد عباسی، کرنل ظفر عباسی، کرنل انوار عباسی،حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،ذوالفقار علی ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،پی ٹی آئی کے بنیادی کارکن ملک شاہد محمود اعوان،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاوری، سابق چیئرمین سجاد ستی، سابق چیئرمین ماسٹر ظہور عباسی،محکمہ ہائی ائے کے ایس ڈی اوخالد ستی، بابو عابد ستی، راجہ مجیب اللہ ستی، راجہ گلزار احمد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button