پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی داخلہ مہم یا پھر کچھ اور؟تحصیل ڈڈیال میں واقع غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ تعلیمی اداروں نے سالانہ امتحانات کا آغاز کردیا
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی داخلہ مہم یا پھر کچھ اور؟تحصیل ڈڈیال میں واقع غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ تعلیمی اداروں نے سالانہ امتحانات کا آغاز کردیا،دعا ماڈل سکول،ریڈفاؤنڈیشن خادم آباد،فاطمۃ الزھرہ ماڈل سکول خادم آباد سمیت دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے داخلہ مہم کے کامیاب بنانے کے لیے سالانہ امتحانات شروع کردیے ہیں جبکہ دیگر ادارہ جات بھی ان کی دیکھا دیکھی امتحانات کے ڈیٹ شیٹس بنانے میں مصروف عمل ہیں یاد رہے کہ گزشتہ سال پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے آغاز امتحان اور رزلٹ سرمنی کے حوالہ سے رپورٹس طلب کی گئی تھیں جن میں سے اکثر تعلیمی اداروں جات نے غلط بیانی سے کام لیاتھا کسی بھی قسم کی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے اس سال پھر انہی اداروں نے امتحانات میں سب سے پہل کی پرائیویٹ تعلیمی کے سربراہان و پرنسپلز حضرات کے مطابق اگر ہم جلد امتحانات شروع کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ادارہ جات میں داخلہ جات زیادہ سے زیادہ ہوسکیں جس کے لیے رزلٹ تقریبات کے فوراََ بعد یکم مارچ کو کلاسز شروع کردی جائیں گی جبکہ سرکاری تعلیمی ادارہ جات مارچ میں امتحانات شروع کرکے یکم اپریل کو اپنی کلاسز شروع کریں گے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ احکام نوٹس لیتے ہوئے ان پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کو ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کرنے کی اجازت نہ دیں اور ان کے خلاف موثر کارروائی کریں