DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; PML-N hold meeting with councillors and members to deplore rising inflation and mega projects being put on hold

مسلم لیگ ن تحصیل کہو ٹہ مہنگائی کے خلاف اور اہم فیصلوں کے حوالے سے اہم مشاروتی اجلاس یونین کونسلوں کے سابق بلدیاتی نمائندوں،ن لیگی عہدیداروں، کارکنوں اور ور کروں کی کثیر تعداد میں شر کت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن تحصیل کہو ٹہ مہنگائی کے خلاف اور اہم فیصلوں کے حوالے سے اہم مشاروتی اجلاس یونین کونسلوں کے سابق بلدیاتی نمائندوں،ن لیگی عہدیداروں، کارکنوں اور ور کروں کی کثیر تعداد میں شر کت۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے(17) ارب کے میگا پراجیکٹ سہالہ اوور ہیڈ برج، کہوٹہ پنڈی روڈ اور بائی پاس کی تعمیر کے جاری کام کو موجودہ حکومت کے نالائق ٹولہ نے سیاسی مخالفت، ضد کی بنا پر ختم کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں گیس، بجلی وغیرہ پر تحریک انصاف کی جانب سے افتتاح کرنا اور سیلفیاں بنوانا کوئی کارنامہ نہ ہے۔ عوامی فلاح کے منصوبے کو بندنہ کیا جائے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا رہائی کے موقع پر پرتپاک اور فقیدالمثال استقبال کرینگے۔ تحصیل کہوٹہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔ مہنگائی،چینی، ٹماٹر اور آٹے کا بحران حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ، صدر مسلم لیگ تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین راجہ فیاض جنجوعہ، سابق چیئرمین ماسٹر (ر) ظہور عباسی، سابق چیئرمین راجہ شوکت،راجہ سجاد حیدر، حکیم برکت، ماسٹر (ر) صابر عباسی، سابق چیئرمین راجہ سجاد ستی، ملک غلام مرتضیٰ، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، ایم زرین شاہ، راجہ رومان سعید، راجہ شاہد اجمل سابق کونسلر دکھالی،راجہ گلزار احمد گلزاری، راجہ فیاض یعقوب لہڑی، ٹھکیدار راجہ حسن آف مواڑہ، راجہ اسد ستی ہوتھلہ، صوفی عبدالرحیم نارہ، محمود چوہان نارہ، راجہ عابد آ ف کلاہنہ اور دیگر بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنان نے شرکت کی۔ مقررین شوکت جنجوعہ، ڈاکٹر عارف قریشی، راجہ بشیر، راجہ ظہور اکبر، راجہ ظفر بگہاروی اور دیگر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جس جراٗت اور دلیری سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اس پر اہلیان حلقہ کو اپنے عظیم سپوت پر فخر ہے۔ متوقع رہائی کے حوالے سے استقبالی پروگرام اور مہنگائی بارے بھی خیالات کا اظہار کیاگیا۔ اجلاس میں میز بانی کے فرائض سابق چیئرمین راجہ سجاد ستی نے سر انجام دیئے۔

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد آف بھورہ حیال اور رہنما تحریک انصاف چوہدری واحد آف پیکاں کی طرف سے ورکرز کنونشن کے انعقاد

Workers convention held by Ch Wahid of village Paikan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد آف بھورہ حیال اور رہنما تحریک انصاف چوہدری واحد آف پیکاں کی طرف سے ورکرز کنونشن کے انعقاد۔ممبران اسمبلی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔کئی برسوں بعد عمران خان جیسا مخلص لیڈر پاکستان کو ملا ہے جو کرپشن سے پاک اور ایک ایسا نظام لانا چاہتا ہے جو ریاست مدینہ کا تصور پیش کرتا ہو ہم اگر آج ایوانوں میں ہیں تو عوام کے وؤٹوں کی وجہ سے یں پی ٹی آئی ورکروں اور نوجوانوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہمیں معلوم ہے کہ اگر ہم نے آپکی توقعات پوری نہ کیں تو آپ ساتھ نہیں دیں گے مگر تھوڑا حوصلہ رکھیں پانچ سالوں کے بعد آپ دیکھیں گے یونیورسٹی بھی ہو گی سہالہ اور ہیڈ برج اور ہسپتال بھی ہونگے میں نے پورے حلقہ این اے 57میں میرٹ پر ہر یو سی میں کروڑوں کے فنڈز مہیا کیے گزشتہ حکمرانوں کو جب دھرنے کے دوران معلوم ہوا کہ عمران خان اقتدار چھین لیگا تو انھوں نے لاچوں میں ڈالر بھر کر بیرون ملک بھیجے اور پاکستان کو کنگال کر دیا انھوں نے سوسائٹی میں مافیاز چھوڑے ہیں اور آج انکو استعمال کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے پی پی چھ میجر (ر) طاسب ستی، ایم پی اے پی پی سیون راجہ صغیر احمد، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ و دیگر نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد آف بھورہ حیال اور رہنما تحریک انصاف چوہدری واحد آف پیکاں کی طرف سے ورکرز کنونشن کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، سٹی صدر راجہ وحید احمد خان،جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین،راجہ صدیق سابق ناظم دکھالی، کرنل (ر) اجمل صابر، پی ٹی آئی راہنما ہارون کمال ہاشمی، راجہ ساجد جاوید صدر کلر سیداں،راجہ شہریال آف مٹور، ملک ارشد سنیئر نائب صدر، راجہ ثقلین،سردار صدام جہانگیر، سکندر ستیکے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان ورکرز نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ مشکل حالات ختم ہو گے ہیں اب نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا غریبوں کے لیے حساس پروگرام صحت کارڈ لنگر خانے اور دیگر پروگرام شروع کیے ہیں تمام قاہدین نے راجہ ارشد آف بھورہ حیال اور چوہدری واحد آف پیکاں کی جانب سے اتنا اچھا پروگرام انعقاد پذیر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا آخر میں راجہ ارشد اور چوہدری واحد نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button