AJKDailyNews

Kashmir Solodarity day observed in Chakaswari with large number of people

یاسر ممتاز چودھری اور تاسب حسین چودھری نے یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کشمیریوں کو بھارت اسلحہ کی طاقت سے زیادہ دیرتک غلا م نہیں بنا سکتا۔ حکمران صرف تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل کروانا چھوڑیں بلکہ حقیقی رول ادا کر یں کشمیریوں کو اپنی جنگ لڑنے کا اختیار دیں۔ مسئلہ کشمیر کاواحدحل جہاد ہے مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں کشمیری اپنی قومی آزادی کی جنگ اقوام عالم میں بہتر انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔ مقبول بٹ شہید، افضل گورو اور چکسواری کے سپوت بشارت شہید اور اکرم شہید نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگا ں نہیں جانیں دیں گے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت رائے شماری کا حق دیا جائے۔ یاسر ممتاز چودھری اور تاسب حسین چودھری نے یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کی دیگر مقررین میں ابو موسیٰ، (ر)ہیڈ ماسٹر اخلاق احمد دانش،مولانا عبدالغفور اوردیگر شامل تھے۔ ریلی کی قیادت ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خواجہ ایوب،ابو موسیٰ، حاجی اورنگزیب، راجہ عبدالعزیز، یاسر ممتاز چودھری،جہانگیر بابر، صدر میلاد کمیٹی چکسواری حاجی تاسب حسین چودھری، حاجی منظو رحسین قائداساتذہ چودھری مہربان علی انجمن تاجراں چکسواری و چکسواری پریس کلب کے ممبران و عہدیداران نے کی۔ مقررین نے کہا کہ بیس کیمپ کے حکمران اقتدار کے لئے بیس کیمپ کو اقتدار کا ریس کیمپ بنانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بربریت کے خلاف ہوٹلوں میں کانفرنسیں کرنے کی بجائے مظلوم کشمیروں کی حقیقی آواز بنیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں پوری ریاست جموں و کشمیر اور بیرون ملک کشمیری عوام احتجاج کر کے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے کشمیری قیادت کشمیری عوام کو کسی ایک نقطہ نظر پر متفق اور بھارت کے خلاف کوئی واضح پالیسی ترتیب نہ دے سکی۔ جو ہماری قیادت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری ظفر انور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ میرپور جلسہ میں شرکت کرے گا۔میرپور جلسہ کو بھر پور شرکت سے کامیاب بنائیں گے۔ عمران خان ایک ویژنری لیڈر ہیں اور انھوں نے پاکستان کو مشکل ترین حالات سے باہر نکالا ہے۔عمران خان واحد پاکستانی لیدر ہیں جنھوں نے پہلی دفعہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا فیصلہ کرنے اور اسے من و عن تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اعلان کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں چودھری شفقت حسین،راجہ ذوہیب خان، خضر ہدایت، چوہدری اورنگزیب، یاسر حسین شاہ، شبیر احمد نگیال،چودھری منشاء،لالہ حاجی شوکت،چودھری نعیم اختر،چودھری امزر،چودھری ہارون پلاک،ادیب حسین،حاجی آصف حسین،چودھری محمود،چودھری ساجد حسین،عنصر محمود،حاجی عتیق الرحمن، اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انھون نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی حکومت سنبھالی تو پاکستان پر کڑا وقت تھا۔بیرونی قرضہ اس حد تک پہنچ چکا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا۔تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات کی وجہ سے پاکستان پر برا وقت تھا۔ لیکن عمران ان کے سخت مگر بہترین فیصلوں نے قوم کو بحران سے باہر نکالا۔ کشمیرپالیسی پر عمران کان کا موقف سب سے الگ اور بہترین ہے۔ موجودہ دورہ میرپور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کے لئے عمومی اور آزاد کشمیر کیباسیوں کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہو گا۔اس دورہ میں عمران کان اہم اعلانات کے ذریعے اوور سیز کشمیریوں اور آزاد کشمیر کے عوام کے دل جیت لین گے۔ ضلع میرپور کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ ان کا دورہ کورٹ بھی اہمیت کا حامل ہو گا۔میرپور میں واقع جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے رفاہی ادارے کا دورہ بھی میرپور کے عوام کے لئے ایک اعزاز ہو گا۔عمران خان پہلے پاکستانی وزیر اعظم ہوں گے جو کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کا دورہ کریں گے۔تمام رنماؤں کا کہنا تھا کہ چکسواری کے عوام چودھری ظفر انور کی قیادت میں میرپور جلسہ کو کامیاب بنا کرنئی تاریخ رقم کریں گے۔چکسواری پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) حاجی محمدممتاز(ر) اے ای او حاجی اخلا ق احمددانش (ر)صدرمعلم پی آراو راجہ شہباز خان قائداساتذہ چودھری مہربان علی محمدیاسین نگیال اللہ دتہ بسمل راجہ سہیل کیانی نے ممتازماہرتعلیم الطاف حسین سینئرماہرمضمون ریاضی کوگریڈبی 18-میں ترقیاب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوردلی مسرت کااظہارکیاہے

Show More

Related Articles

Back to top button