DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; human chain formed at Dhungalli bridge by Pakistani and Kashmiri to observe Solidarity day with Kashmiri

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر،کلر سیداں اور ڈڈیال کی انتظامیہ سیاسی رہنماؤں طلبا سول سوسائٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر،کلر سیداں اور ڈڈیال کی انتظامیہ سیاسی رہنماؤں طلبا سول سوسائٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔یوتھ لیگ کے زیر اہتمام سر صوبہ شاہ سے دھانگلی ریلی نکالی گئی جبکہ دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت لنگڑیال،ڈڈیال کے سب ڈویژن مجسٹریٹ نعیم چوہدری،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال آفتاب احمد،چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد رشید،ہارون کمال ہاشمی، محمد اعجا ز بٹ،محمد ظریف راجا، ڈڈیال بار کے صدر چوہدری محمدصابرایڈووکیٹ،میڈیم نبیلہ انعام،آصف خورشیدمنہاس،،راجہ گلستان خان،سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مجیب الرحمن اور دیگر موجود تھے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہامقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کو 185دن گزر چکے ہیں۔معصوم نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی آئین میں کشمیر کی منفرد حیثیت کے ضامن آرٹیکل370اور35Aکوختم کرکے بھارت نے دینا بھر میں اپنا جمہوری اور سیکولرتشخص کوبری طرح مجروح کیاہے۔پاکستانی قوم نے آج دینا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کلرسیداں میں ریلی نکالی گئی۔ پی پی 7 کے رہنما خالد محمود مرزا نے اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کا مسٗلہ پوری قوم کا مسٗلہ ہے۔اگر کشمیر آزاد نہ ہوا تو اس کی آزادی کیلئے ہم سب کو آگے آنا ہو گا۔انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر حکومت نے خاموشی اختیار کئے رکھی تو بھارت کا اگلا ٹارگٹ مظفر آباد اور پھراسلام آباد ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلامی ریاستوں کا آزاد کروایا گیا اسی طرح ہم مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد ی دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ خوف کے سائے میں رہنے والوں کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔ہم انشاء اللہ کشمیر کو آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔جماعت اسلامی کلر سیداں کے امیر محمد جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،بھارب کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا اس وقت تک پاکستان بھی آزاد نہیں ہو سکتا،پاکستان کو آزاد کروانے کیلئے کشمیر کو آزاد کروانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس وسائل ہونے کے باوجود آج کشمیر کے معاملے میں نہ جانے کیوں بے بسی دیکھائی جارہی ہے۔تقریب سے حاجی مشکور حسین، راجہ ضمیر الرحمان اور عاطف اعجاز بٹ نے بھی خطاب کیا۔

ڈی ایس پی ملک طارق محبوب کا تیرہ سالہ دوشیزہ سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے گاؤں بناھل میں چھاپہ،ملزمان گھروں سے غائب

DSP Malik Tariq Mehboob raided in village Banhal, suspects accused of rape disappear from homes

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ڈی ایس پی ملک طارق محبوب کا تیرہ سالہ دوشیزہ سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے گاؤں بناھل میں چھاپہ،ملزمان گھروں سے غائب پائے گئے ملک طارق محبوب نے بتایا کہ پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی واقعہ کا مقدمہ درج کیا جس کے فوری بعد ایس او کلرسیداں نے ریڈ کیا مگر ملزمان قابو نہ آ سکے آج انکی گرفتاری کے لئے دوبارہ چھاپہ مارا گیا مگر ملزمان اپنے گھروں سے بھی فرار ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے پولیس کسی ملزم کوکوئی رعائت نہیں دیگی ہم اس کیس کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین اپنے گاؤں میں موجود نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کسی سے کوئی رعایت نہیں برتے گی اور ہر صورت قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

کلر سیداں میں لیگی رہنما کولفٹ کے بہانے نوسر بازوں نے ہزاروں روپے کی نقدی اور سامان سے محروم کر دیا اور ویران جگہ پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

Sheikh Nadim Ahmed robbed by gang who gave him lift

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں لیگی رہنما کولفٹ کے بہانے نوسر بازوں نے ہزاروں روپے کی نقدی اور سامان سے محروم کر دیا اور ویران جگہ پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ ندیم احمد نے کلر سیداں میں صحافیوں کو بتایا کہ میں راولپنڈی سے منیاری کا سامان خرید کر کلر سیداں آ رہا تھا کہ رات دس بجے کے قریب روات اسٹاپ پر اترنے کے بعد کلر سیداں کی سواری کا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران کلر سیداں روڈ پر ایک کار آ کر رکی اورکار کے پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے کلرسیداں کی آوازیں لگانی شروع کر دیں اور کہا کہ صرف ایک سوار کی جگہ ہے جس پر میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا۔راستے میں انہوں نے مجھ سے ہاتھاپائی شروع کر دی اور میری آنکھوں پر کپڑا باندھ دیا اور روات کلر سیداں روڈ پرپہلے یو ٹرن سے ہی گاڑی واپس موڑ لی اورگاڑی کو چک بیلی خان کی جانب لے جا کر میری تلاشی لینی شروع کر دی اور اس دوران میری جیب سے پندرہ ہزار روپے کی نقدی اور ساڑھے چھ ہزار روپے مالیت کا منیاری کا سامان چھین لیا اور ویران جگہ پر اتار کر فرار ہو گئے۔

کلر سیداں پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رنگ میں بھنگ ڈال دی،دو جواری گرفتار

Two gamblers arrested by police in a raid

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رنگ میں بھنگ ڈال دی،دو جواری گرفتار جبکہ دیگر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چنام گاؤں کے قریب کافی تعداد میں لوگ جمع ہیں جہاں مرغوں کی لڑائی کی آڑ میں رقم لگا کر جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر اے ایس آئی راجہ محمد سفیر، اے ایس آئی قمر شہزاد اور ہیڈ کانسٹیبلان محمدقدیر،محمد اسلم وغیرہ پر مشتمل چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا جس پر ملزمان نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا تا ہم پولیس نے دو کس اشخاص امجد اقبال اور مہران قمر کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی رقم 15 ہزار روپے،دو عدد موبائل فونز اور موقع پرکھڑی سوزوکی کو قبضے میں لے لیا۔ فرار ہو جانے والوں کے نام و پتے ادریس حجام والاسکنہ چوکپنڈوری،عمیر سکنہ ٹپیالی کلر سیداں معلوم ہوئے۔پولیس نے قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے فرار ہو جانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دہئے ہیں۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے گاڑی میں کھلے عام ڈیزل کے ڈرم لوڈ کر کے لے جانے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

Punjab Highway Patrol lodges case against two men who loaded open diesel drums in the car

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے گاڑی میں کھلے عام ڈیزل کے ڈرم لوڈ کر کے لے جانے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک سوزوکی کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں 25 گیلن بیس لیٹر والے اور دو ڈرم 220 220 لیٹر والے جن میں ڈیزل موجود تھا لوڈ پائے گئے اور ڈیزل انتہائی خطرناک حالت میں گاڑی کی باڈی سے لیک ہو رہا تھا۔گاڑی کے ڈرائیور عامر وقاص سکنہ ڈھیر ی مادھوجبکہ سیکنڈ سیٹر بزوان خان سکنہ جھمٹ توپ کلیال جو کہ ڈیزل کا مالک تھا نے انتہائی غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزل جو کہ آتش گیر مادہ ہے کو غیر قانونی طور پر بغیر کسی حفاظتی اقدام کئے اوور لوڈ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو شارع عام پر خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا۔

اینٹی نارکاٹکس پولیس کا ٹی چوک روات میں چھاپہ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا

Anti-Narcotics Police raid T-square Rawat, drugs worth Millions of rupees seized and arrest three people

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اینٹی نارکاٹکس پولیس کا ٹی چوک روات میں چھاپہ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا،انسپکٹر شیراز نے ٹی چوک میں دو گاڑیوں پر چھاپہ مار کے ان سے ساڑھے اکیس کلو چرس،چوبیس کلو افیون برآمد کر کے تین ملزمان ضیافت حسین شاہ ولد مظلوم حسین شاہ سکنہ راولپنڈی،محمد فہد ولد عبدالمعید خان سکنہ ٹیکسلا اور خرم شہزاد ولد محمد فیاض سکنہ گوجر خان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button