Kallar Syedan; Accused for murder of ex councillor Amjad Waheed are released on bail, Main suspect still on run
سابق کونسلر چوہدری امجد وحید قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو عدالت نے ضمانت پر رھا کرنے کا حکم دے دیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سابق کونسلر چوہدری امجد وحید قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو عدالت نے ضمانت پر رھا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ کیس کا مرکزی ملزم اے ایس آئی بدستور مفرور ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج آفتاب احمد رائے نے وحید قتل کیس کے نامزد ملزمان اے ایس آئی عمران خالد جبکہ کانسٹیبلوں حبیب اختر،عاطف شہزاد کو دودو لاکھ کے مچلکوں کے عوض رھائی کا حکم دیا جبکہ چوتھے ملزم کانسٹیبل اظہر کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی جبکہ واقعہ کا مرکزی ملزم اے ایس آئی تقدیس بدستور مفرور ہے۔
Kallar Syedan; The judge has given his verdict and the accused for murder of ex councillor Amjad Waheed of Sahot Kalyal (pictured above) have been released on bail, while the main suspect ASI Imran Khalid is on run.
پانچ نوجوانوں کی گھر میں اکیلی تیرہ سالہ دوشیزہ سے زیادتی
Girl, 13 raped by five men village Banhal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پانچ نوجوانوں کی گھر میں اکیلی تیرہ سالہ دوشیزہ سے زیادتی مقدمہ درج دوملزمان والی بال کے کھلاڑی بھی ہیں ایک ملزم کے ہاں چندہفتے قبل اللہ نے اسے بیٹے کی نعمت سے بھی نوازا یہ واقعہ کلرسیداں کے دوردشوارگاوں بناھل میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق گاؤں بناھل کے نورحسین ولد غلام حسین نے کلرسیداں پولیس کودرخواست دی کہ وہ اپنے چھوٹے بیماربیٹے کو علاج کے لیئے گوجر خان کے گیا اور واپسی پر شام پڑنے پر اپنے ماموں کے گھر اسلام پورہ جبر چلا گیا جہاں مجھے اطلاع ملی کہ میری تیرہ سالہ بیٹی ت گھر پر موجود نہ ہے اسے اپنے گھر سے غالب ولد مظہر اور ضیافت ولد سوداگر ورغلا کر ہمراہ لے گئے اور اسی اثنا انہوں نے اپنے دیگر دو ساتھیوں یاسرولدریاست اور خالق ولد فرید کو بھی بلا لیا ضیافت اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اس دوران مسمیان یاسر اور خالق نے ان کی مدد کی میری بیٹی نے جب شور کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا ملزمان نے کمرے کی لائٹ بجھا رکھی تھی اور موبائل کی لائٹ آن کر رکھی تھی میری بیٹی ملزمان کے چنگل سے صبح چار بجے بھاگ کر گھر پہنچی کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج کر لیا ادہر بتایا گیا ہے کہ دو ملزمان ضیافت اور یاسر والی بال کے کھلاڑی ہیں جبکہ غالب مزدوری اور خالق ایک دوکان پر ملازمت کرتا ہے ملزم ضیافت کے ہاں چند ہفتے قبل اللہ نے بیٹا بھی دیا دریں اثنا بااثر ملزمان کی جانب سے متاثرہ خاندان پر پولیس رپورٹ نہ کرنے کا دباؤ ڈالا گیا اوریہ دباؤ مقدمے کے اندراج کے بعد بھی جاری ہے مقامی حلقوں نے واقعہ پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف انتہائی سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لفٹ دے کر نوسربازوں نے سادہ لوح خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا
Sabqat Unnasa of village Maira Sangal robbed of all her jewellery while she accepts lift
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) لفٹ دے کر نوسربازوں نے سادہ لوح خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔مسماۃ سبقت النساء دختر شامیر سکنہ منگال نے درخواست میں تحریر کیا کہ میں گھر پر ہی ہوتی ہوں۔گزشتہ روز صبح کے وقت کلر سیداں شہر گئی اور پھر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے دوائی لینے کے بعد دو بجے کے قریب پیدل ہی اپنے گھر روانہ ہو گئی۔ ہسپتال کے قریب واقع سی این جی موڑ پر پہنچی تو عقب سے ایک خاتون نے آواز لگائی اور کہا کہ اپنی قمیض ٹھیک کرو۔میں نے پیچھے دیکھا تو خاتون جس نے اپنے منہ پر نقاب اوڑھ رکھا تھا نے کہا کہ میں نے بھی منگال جانا ہے،ہماری گاڑی میرے پیچھے آ رہی ہے آپ بھی ہمارے ساتھ بیٹھ جانا۔اسی دوران سفید رنگ کی ایکس ایل آئی گاڑی آگئی اور میں خاتون کے ساتھ عقبی سیٹ پر بیٹھ گئی۔گاڑی میں ایک اور شخص بھی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ ہوا تھا جبکہ گاڑی کو ایک نوجوان چلا رہا تھا۔جب گاڑی منگال گاؤں میں واقع پرائمری سکول کے قریب پہنچی تو میرے ساتھ بیٹھی خاتون اور آگے بیٹھے شخص نے کہا کہ آپ بنک سے جو تین لاکھ روپے کی رقم لے کر آئی ہو ہمارے حوالے کر دوجس پر میں نے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو خاتون اور اس شخص نے جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر میرے گلے میں پہنی طلائی چین وزنی سوا تولہ اور کانوں میں پہنی ہوئی بالیوں کی جوڑی وزنی آدھا تولہ جبرا اتار لیں جس پر میں خوف کی وجہ سے تھر تھر کانپنے لگی۔ملزمان نے گاڑی واپس کی اور منگال کس چڑھائی پر مجھے اتار کر وہ بھاگ گئے۔
نئے پاکستان کے نام قوم کو گمراہ کیا گیا,شاھد خاقان عباسی
The Nation was mislead on slogan of new Pakistan, Shahid Khaqan Abbasi, Ex PM Shahid Khaqan Abbassi
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے نام قوم کو گمراہ کیا گیا بہتری کی سمت چلتی معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا گیا اشیائے روزمرہ میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ کردیا گیا ملکی حالات بہتر کرنے کی بجائے ساری توجہ اپوزیشن کو دبانے پر مرکو زکر رکھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام پارلیمنٹ ھاؤس اسلام آباد کے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں کلرسیداں کے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی جس میں محمد نوید بھٹی، زبیر کیانی، ظفر عباس مغل، راجہ ظفر محمود، زین العابدین عباس، حاجی اخلاق حسین،مسعود بھٹی، پرویزاختر منہاس، شیخ ندیم احمد، صوبیدار غلام ربانی، شیخ حسن سرائیکی شامل تھے شاھد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بجلی گیس سمیت بڑے بڑے بحرانوں سے نکالا بیس بیس گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سی این جی کی طویل قطاریں ختم کرنے کے لیئے دن رات ایک کیا ملکی معیشت کے بند پہیے کو چلایا آج وزیراعظم جن موٹرویز کے افتتاح کرتے ہیں یہ ہماری حکومت نے شروع کیئے تھے انہوں نے کہا کہ ہم سب کا لیڈر صرف نوازشریف ہے مخالفین یہ مت بھولیں کہ نوزشریف نے ہی ایٹمی دھماکے کر کے ملکی سالمیت کا بھارتی جارحیت سے محفوظ کیا مگر نئے پاکستان کے نام پر جن لوگوں نے ہمارا الیکشن چرایا انہوں نے پوری قوم کو مسائل میں الجھا دیا ہے عوام ہمارے دور اور آج کے نئے پاکستان میں اشیا روزمرہ کے نرخوں کا ہی موازانہ کرلیں انہیں فیصلہ کرنے میں دقت کا سامنا نہیں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام سیاست مخالفین کو گالیاں دینا انہیں نیب کے ذریعے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا رہ گیا ہے اس کے پاس قوم کے مسائل حل کرنے کے لیئے صلاحیت ہے نہ ان کو اس کے لیئے وقت دستیاب ہے شاہدعباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل منصفانہ انتخابات ہیں۔
روڈ کنارے کھڑے نوجوان کو متعدد نوجوانوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا
Qadeer beaten up at Mangal stop
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) روڈ کنارے کھڑے نوجوان کو متعدد نوجوانوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا صداقت علی سکنہ منگال نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ منگال سٹاپ پر کھڑا گاڑی کا انتظار کررہا تھا کہ قدیر ولد فضل کریم اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ادہر ا گیا اس نے للکارتے ہوتے اپنی راڈ سے مجھ پر حملہ کردیا اس کے ساتھیوں نے لاتوں مکوں سے مجھے مارا جس سے میرا بازو بھی ٹوٹ گیا ملزمان میری جیب سے تیس ہزار روپے نکال کر فرار ہوگئے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
نوجوان کا نماز پڑتے ہوئے مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری
Further reports of motorbike being stolen from outside masjid
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں نوسربازوں اور موٹرسائیکل چوروں کے مستقل ڈیرے شہر سے ایک اور نوجوان کا نماز پڑتے ہوئے مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرلیا کلرسیداں میں پرس اور موٹرسائیکل چوروں اور نوسر بازوں نے مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں بازاروں میں شاپنگ کرتی اور اپنی گاڑیوں کے اندر موجود خواتین سے پرس چھین لیئے جاتے ہیں سادہ لوح معمر خواتین حضرات چوآروڈ کے کسی بھی نجی بنک سے رقم نکلوا کر نکلیں تو نوسربازوں کا گروہ ان سے رقم چھین کر نودوگیارہ ہوجاتا ہے اس گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں اور شہری اس صورتحال سے تنگ آچکے ہیں دوسری جانب پولیس کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں بری طرح سے ناکام ہے چند ایام قبل بھی شہریوں نے ہی پرس چوروں کے تین رکنی گروہ کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا تھا کلرسیداں پولیس آخر کس مرض کی دوا ہے کہ لوگ ہی اسے ملزمان پکڑ کر اس کے حوالے کریں گے۔
مقامی کاروباری جمیل بلو کے فرزند عدیل جمیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Adeel Jamil son of Jamil Bilo celebrated in Kallar
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مقامی کاروباری جمیل بلو کے فرزند عدیل جمیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں حافظ سہیل اشرف ملک,ملک شیراحمد,شیخ حسن ریاض,چوہدری توقیراسلم,ڈاکٹر عنصر محمود,راجہ ارشد جنجوعہ,محمد یونس بھٹی,محمد سرور اور دیگر نے شرکت کی۔
سردار محمد اصف کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم کی تقریب گزشتہ روز گاوں دھمالی میں ہوئی
Dua e Chelum observed for late mother of Sardar M Asif in village Dhamali
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سردار محمد اصف کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم کی تقریب گزشتہ روز گاوں دھمالی میں ہوئی جس میں ازادکشمیر حکومت کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،اعجاز بٹ،پیر سید راحت علی شاہ،زین العابدین عباس،راجہ صفدر کیانی،راجہ طلال خلیل،راجہ ظفرمحمود،مسعود بھٹی،پرنس جاوید اقبال،سائیں امجد حسین،راجہ احمد صغیر،نمبردار عصمت اللہ،تنویر ناز بھٹی،کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری فیصل حفیظ،راجہ محمود،شاہد اکبر گجر،مرزا عبدالرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔