DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Case dropped against Raja Parvez Ashraf for illegally employing staff at Gapgo

احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بری کردیا

اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک.. احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بری کردیا،عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر راجہ پرویزاشرف سمیت8 افسروں کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماراجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپگومیں غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی.احتساب عدالت نے راجہ پرویزاشرف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے راجہ پرویزاشرف کو بری کرنے کاحکم دیدیا

آٹے،چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

The prices of flour, sugar and coking oil continued to rise

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔آٹے،چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ جاری۔15کلو آٹے کا تھیلا 880روپے،چینی 90روپے کلو اور کوکنگ آئل بھی 20روپے مہنگا ہو گیا اشیائے خوردونوش نے مہنگائی کے پر لگا لیے۔آئے روز قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 850روپے کی بجائے 880روپے میں مل رہا ہے جبکہ وزن پانچ کلو کم کر کے پندرہ کلو کر دیاگیا ہے اس طرح چینی کی قیمت میں استحکام نہیں آرہا جو بڑھتے بڑھتے اب 90 روپے کلومیں فروخت کی جا رہی ہے حکومتی ریٹ کچھ اور کہتے ہیں جبکہ تاجر من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں۔کوکنگ آئل کی قیمت میں فی کلو 20روپے روپے اضافہ کر دیا گیا ہے حکومتی دعووں کے برعکس قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے موجودہ صورتحال میں عام آدمی کے لیے چولہا جلانا مشکل ہو گیا سبزیوں اور فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اندریں حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے کے احکامات کیے جائیں۔

بیول شہر میں بھکاریوں کی بھر مار

Bewal bazaar invaded by professional beggars

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول شہر میں بھکاریوں کی بھر مار،جوان لڑکیاں دعوت نظارہ دینے لگیں،گاہک تسلی کے ساتھ شاپنگ بھی نہیں کر سکتے،تاجر پریشان۔بیول شہر میں دکانیں کھلتے ہی بھکاریوں کی آمد شروع ہو جاتی ہے جوان عورتیں ٹولیوں کی شکل میں بازار میں دندناتی پھرتی ہیں جو گداگری کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں بیول شہر میں غیر مقامی افراد کی بھر مار ہے ان لوگوں کا یونین کونسل میں کسی قسم کا کوئی ریکارڈ نہ ہے یہی وجہ ہے کہ قرب و جوار میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں وقوع پذیر ہو رہی ہیں ACگوجرخان سے عوامی مطالبہ ہے کہ بیول شہر کو گداگروں سے پاک کیا جائے اور غیر مقامی افراد کا ڈیٹا اگٹھاکر کے یونین کونسل میں محفوظ رکھنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button