DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Police station Kahuta’s action against timber mafia. An attempt to smuggle wood worth millions of rupees failed

پولیس تھانہ کہوٹہ کا ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی۔لاکھوں روپے مالیت کی سر کاری لکڑی بلیک کر نے کی کوشش ناکام۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کا ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی۔لاکھوں روپے مالیت کی سر کاری لکڑی بلیک کر نے کی کوشش ناکام۔لکڑی گاڑی سمیت تھانے بند کر دی۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ کہوٹہ کے سر کاری جنگل سے لاکھوں روپے مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی بلیک کر نے کو کوشش کی جار ی ہے اگر بروقت کاروائی کی جائے تو لکڑی بلیک کر نے کے اس منصوبے کو ناکام بنا یا جا سکتا ہے جس پر پولیس تھانہ کہو ٹہ نے لہتڑ ار روڈ پر چیکنگ کے دوران کہوٹہ کے سرکاری جنگلات سے لاکھوں روپے کی مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی جوٹمبر مافیا لے کر جارہے تھے ٹرک نمبری جی، ایل، ٹی 6197کو لکڑی سمیت پکڑلیا جبکہ دو اشخاص پولیس کو دیکھ کر بھاگ گے پتہ کر نے پر ان کے نام طاہر محمود ولد محمود سکنہ ماسی دی گلی اور رفاقت ولد خان زمان معلوم ہوئے ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ نے ٹرک اور لکڑی قبضے میں لے لی جبکہ ان ددنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کہوٹہ کی معروف مذہبی وروحانی شخصیت ساہیں محمد لطیف عمرئے کی ادائیگی کے وطن پہنچ گئے

Sain M Latif returns home after performing Umrah

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف مذہبی وروحانی شخصیت ساہیں محمد لطیف عمرئے کی ادائیگی کے وطن پہنچ گئے اہر پورٹ پر ان کا پر تباک استقبال کیا گیا اور ان کو ایک بڑھے جلوس کے ساتھ کہوٹہ لیا گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی معرو ف مذہبی وروحانی شخصیت ساہیں محمد لطیف عمرئے کی ادائیگی کے وطن پہنچ گئے اہر پورٹ پر ان کا تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید،محمد اشفاق اور دیگر عزیز و اقارب نے ان کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو ایک بڑھے جلوس کے ساتھ ان کو کہوٹہ لایا گیا۔ ساہیں محمد لطیف کو عمرئے کی ادائیگی پر صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، PTIکی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید،محمد اشفاق،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکبا دپیش کی ہے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Former PM’s Assistant Special envoy Hafiz Usman Abbasi visits various union councils in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ رواں ماہ میں ہونے والی فوتگی والے گھر وں میں حاضری مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دروہ کیا اور رواں ماہ میں ہونے والی فوتگی والے گھر وں میں حاضری مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔حافظ عثمان عباسی نے ہمراہ سابق چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر، ممبران ایم سی قاضی عبد القیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، خرم عباسی، راشد مبارک عباسی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے تحصیل کہوٹہ کی یوسی اربن جنوبی ٹو میں کلب لائین میں حاجی مہربان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ محفل قل میں شر کت کی،یونین کونسل بیور کے سابق چیئرمین راجہ فیاض کی والدہ محترمہ کی وفات پر،تحصیل کہوٹہ کی یوسی اربن جنوبی ٹوکلب لائن میں معروف لیگی کارکن حاجی محمد سلیم کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر،یونین کونسل بیور کے گاؤں بلڑیا میں افتخار عباسی کی وفات پر، یونین کونسل دکھالی کے گاؤں سروٹ میں سابق کونسلر راجہ ندیم احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر، یوسی دکھالی سروٹ والے ٹھکیدار عبد اللہ کی وفات پر اور راجہ اسد کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button