DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto’s birthday organized by Peoples Party Tehsil Kotli Sattian.

پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیااور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ممبر فیڈ کونسل پی پی پی عبدالجبار ستی پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی ،جنرل سیکرٹری راشدمحبوب ستی،سردار شیر باز، ذاکر شاہ،بابر ستی، جہانزیب ستی، متین صابر، مبین ستی، عاصم ستی، راجہ وحید داھنیال، فہیم عباسی، عدنان عباسی، راجہ امین الحق،نظامت ستی، راجہ آصف، پی ایس ایف کے حسن نثار،سردار تیمور کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی بھٹو شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی گی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ممبر فیڈرل کونسل پی پی پی وسابق ناظم عبد الجبار ستی،تحصیل صدر پی پی پی کوٹلی ستیاں اسد ستی،جزل سیکرٹر راشد محبوب نے کہا کہ بھٹو شہید تیسری دنیا کے عظیم لیڈر تھے انہوں نے سیاست کو ایک نئی جہت دی اس وقت سیاست ڈرائنگ روم تک محدود تھی بھٹو شہید نے عوام کی دہلیز پر لاکر رکھ دی اور طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنایا پسے ہوئے اور مظلوم طبقات کو طاقت فراہم کرکے اس ملک کا معزز شہری بنایا اور سامراج کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے سماج کو ترقی اور خوشحالی کی افق پر لے آئے ان کہا کہ بھٹو کو شہید تو کردیا گیا لیکن ان کے نظریے فکر کو ختم نہیں کیا جاسکا آج ان کی سالگرہ پر تجدید عہد کرتے ہیں ان کے دیئے ہوئے نظریے فکر اور سوچ کو طاقت بنا کر بلاول بھٹو کو مضبوط کریں گے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) کوٹلی ستیاں پولیس کا جواء کی محفل پر چھاپہ ڈاگ فائیٹ پر قمار بازی کرنے والے جواریوں اور تماش بینوں کے خلاف بڑی کاروائی پولیس ریڈنگ پارٹی نے 17 ملزمان کو گرفتار کر جواء پر لگی رقم 19450روپے اور آلات جواء کو قبضہ لے لیادیگر جواری اور تماش بین موقع پر 2عدد کیری ڈبے اور 4کتوں کوچھوڑ کر فرارگرفتار ملزمان میں سخاوت حسین، خرم طاہر،محمد ہارون، خاور حسین، ظہور احمد، آکاش، جنید، تنویر، یاسر، عمران عبد الباسط، وقار، جنید تنویر، سراج، احتشام اور سہیل خان شامل ہیں گرفتار ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں سردار عنصر نے بتا یا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جانوروں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گئی۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) مسلم لیگ ن کے رہنما ء امیدوار برا ئے چئرمین حا جی حق نواز ستی نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور مریم نوا ز کو جھکایا نہیں جاسکتا پانچ ماہ تک سڑکوں پر کھڑے ہو کر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا عمران آج پارلیمنٹ میں جانے کے لیے بیتاب ہے انہیں مسائل حل کر نے کا تجربہ نہیں ن لیگ نے تین بار حکومت بنائی مسائل کا علم اور انہیں حل کر نے کا وسیع تجربہ ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست شرافت اور خدمت کی سیا ست کو فرو غ دیا عمران خان نے کبھی ترقی کی بات نہیں کی بلکہ یو ٹرن کا سہا را لیا جا رہا ہے ہم آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں عدل کی بحالی اور ووٹ کی عزت ہمارا بیانیہ ہے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل حل کرنے میں آسانی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات کو عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا تھا مگر ن لیگ کے مینڈٹ کو چو ری کیا گیا پانچ برسوں میں 65برسوں سے بھی زیادہ کام ہو ئے اب پھر عوام نے فیصلہ کرنا ہے سیاسی فیصلے ادارے اور عدالتیں نہیں کرتیں یہ عوام کا اختیار ہے ن لیگ کی حکو مت میں پانچ برس میں قومی ترقی کی رفتار کو دوگنا کیا گیس بجلی کے بحران حل کیے اگر دھرنے نہ ہوتے عدالتوں میں نہ گھسیٹا جاتا تو ملک زیادہ ترقی کرتا نواز شریف آج بھی ملکی سیاست کا محور ہیں نواز شریف نے ملک کی خدمت کی انہیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا حکومت ختم کی گئی نواز شریف کو اپنی دختر کے ہمراہ جیل میں ڈالا گیا مگر نواز شریف اور مریم کو جھکایا نہیں جاسکتا نو

کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) پا کستان پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما ء آصف شفیق ستی، ممبر فیڈرل کو نسل عبد لجبار ستی، سابق ضلعی صدر شو کت علی عبا سی، ضلعی رہنما ء سابق نا ظم واجد ستی،ضلعی جزل سیکرٹری تو قیر عبا سی،ضلعی نا ئب صدر تبسم منیر ستی، ضلعی ایڈیشنل جزل سیکرٹری شاہد ستی، صدر پی ایس ایف راولپنڈی ڈویژن عثمان فاروق ستی،تحصیل صدر اسد ستی، جزل سیکرٹری راشد محبو ب ستی، راشد وحید ستی، عاشق عبا سی، کمال احمد ستی،انسہ ستی ایڈووکیٹ، ذہین النساء ستی، طیبہ نا ز کا ظمی، سردار شیر باز و دیگر نے اوصاف فو رم میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہقائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی92 ویں سالگرہ پر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے قائدین کی عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی زندگی عوام سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدوجہد کی عکاس ہے بھٹو نے عوام سے لافانی رشتے کو ہمیشہ قائم رکھا اور عوام سے اپنے لازوال عشق کو اوج کمال پر پہنچایا اور عوام الناس کو مذہب عقیدہ، ذات پات، رنگ و نسل، قومیت سے بالاتر ہو کر ایک لڑی میں پرویاآیئے اس عظیم دن کے موقع پر یہ عہد کریں تمام کارکنان اختلافات بھلا کران کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے بی بی شہید کے بیٹے چیرمین بلاول بھٹو کا ساتھ دیتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر یں گئے انہوں نے کہا کہ ملک کو پیپلز پارٹی ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے بھٹو کی جماعت ہی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ پر عزم اور کوشاں ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت جو وفاق کی علامت ہے اوراس کی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں عوامی مسائل کا حل اس ہی جماعت کے پاس موجود ہے یہ بھٹو کی سوچ کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارا ملک ایٹمی قوت بنا اور میزائل ٹیکنالوجی کے ساتھ
ساتھ صنعتی اور زرعی شعبوں میں لازوال سنگ میل عبور کئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button