DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police case was registered for stealing three counts of batteries from a mobile company tower in Dhera Khalsa

موبائل کمپنی کے ٹاور سے تین عدد بیٹریاں چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)موبائل کمپنی کے ٹاور سے تین عدد بیٹریاں چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد رمضان سکنہ ڈیرہ خالصہ نے پولیس کو بیان دیا کہ راجہ مارکیٹ میں میری زمین پر ایک موبائل کمپنی نے ٹاور نصب کر رکھا ہے اورجگہ دس سال کیلئے 20 ہزار روپے ماہانہ لیز پر لے رکھی ہے جبکہ کمپنی نے مجھے بطور چوکیدار رکھا ہوا ہے جو کہ مجھے 8500 روپے ماہانہ ادا کرتی ہے۔ میں رات کو اپنے گھر سویا ہوا تھا کہ تقریبا پونے چھ بجے صبح مجھے کمپنی سے طلحہ پاسبان سکیورٹی آفیسر نے کال کر کے بتایا کہ ٹاور آف ہو گیا ہے جس پر میں فوری طور پر ٹاور پر پہنچ گیا تو دیکھا کہ ٹاور کے بیرونی گیٹ کا تالہ غائب ہے اور گیٹ کو کنڈی لگی ہوئی ہے،مزید چیک کیا تو تین عدد بیٹریاں جن کی مالیت تین لاکھ روپے ہے غائب تھیں اور بیٹری کی تاریں بھی کٹی ہوئی تھیں۔

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی یوم ولادت کے سلسلہ میں تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کی رہائشی گاہ پر منعقدہ تقریب

PPP founder Zulfiqar Ali Bhutto birth anniversary celebrated at residence of President Mohammed Ijaz Butt

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی یوم ولادت کے سلسلہ میں تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ کی رہائشی گاہ پر منعقدہ تقریب میں ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن ہر صورت مکمل کریں گے۔ملک دشمنوں نے خاصبانہ مقاصد کو طول دینے کیلئے عوام کے دلوں پر راج کرنے اور دنیا کے مقبول ترین لیڈر کو تختہ دار پر چڑھا دیا لیکن بھٹو کوپھانسی دے کر مارنے کا دعوی کرنے والے خود لوگوں کی یادوں سے مٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے عوام کے دلوں اور دماغوں کو فتح کیا اور ان میں شعور پیدا کیا کہ وہ کس طرح اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔ تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایسے کام کئے کہ رہتی دنیا تک انہیں یاد رکھا جائے گا۔قائد عوام نے بے شمار قومی ادارے قائم کئے اور مقبوضہ علاقے چھڑوائے۔ان کی حکمت عملی کی بدولت 90 ہزار سے زائد جنگی قیدی وطن واپس لوٹے۔سابق چیئرمین سید راحت علی شاہ نے اپنی خطاب میں کیا کہ پیپلز پارٹی ایک ملک گیر جماعت بلکہ پی ٹی آئی ایک ایسا گروہ ہے جو جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اب وارڈ کی سطح پر نئے سرے سے صف بندی اورتنظیموں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔پارٹی کی مضبوطی ملک اور عوام کی مضبوطی ہے۔سابق صوبائی امیدوار چوہدری محمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا باقی ماندہ پاکستان صرف ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے محفوظ ہے۔پیپلز پارٹی کوکارنر کرنے کیلئے ملک دشمن قوتوں سازشوں میں مصروف ہیں۔بھٹو کے نظریے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔نائب صدر راجہ امداد حسین،صدر یوسی سموٹ چوہدری محمد ثالث،سٹی صدر نوید اختر مغل،سابق ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایم این اے عبدالقیوم بٹ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

منشیات فروش عثمان غنی کے قبضہ سے دو کلو سات سو گرام چرس برآمد

Drug dealer Usman Ghani arrested by check post police

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی نے دوران ناکہ بندی منشیات فروش عثمان غنی کے قبضہ سے دو کلو سات سو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانہ کلر سیداں ارسال کر دیا جس پر پولیس نے نائن سی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button