DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Italian Embassy accused of creating further problems for Pakistani national living in Italy

اٹلین ایمبسی اسلام آباد روز بروز اٹلی میں رہنے والے پاکستا نیوں کی مشکلات میں اضاقہ کر رہی ہے

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)اٹلین ایمبسی اسلام آباد روز بروز اٹلی میں رہنے والے پاکستا نیوں کی مشکلات میں اضاقہ کر رہی ہے متعدہ بار حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود مشکلات کا ازالہ نہیں ہورہا تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ناصر خلیل نے کہا ہے کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی گذشتہ ایک سال سے اپنے کاغذات کے سلسلے میں سخت پر یشانی کا شکار ہوچکے ہیں ہر روز پاکستانی فیڈیکس اوراسلام آباد میں اٹلی کی ایمبسی کے باہر ذلیل وخوار ہورہے ہیں وز یراعظم کمپلینٹ سیل میں بھی کئی بار شکایات درج کرا چکے ہیں جس کا کوئی جواب نہیں ملا انہوں نے کہا اٹلی میں رہنے والے پاکستانی کو فیملی ویزا کے لیے جومشکلات در پیش آتی ہیں کو ناقابل بیان ہیں اٹلی سے تمام کاغذات مکمل ہوکر جب پاکستان میڈیکس آفس پہنچتے ہیں تو وہاں اعتر اضات مکمل کر تے کر تے ویز ے کی میعاد ہی ختم ہوجاتی ہے ایک ایک کاغذات کی تصدیق کے لیے ایک ایک سال لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوتا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ وز یر اعظم کے دورہ جینوا کے دوران میاں آفتاب احمد نے منسٹر اورسیز زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران اٹلی میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل سے اگاہ کیا لیکن اس کو کوئی پیش رفت نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہاب وقت آگیا ہے اٹلی میں بسنے والے پاکستانیوں اپنے خقوق کے لیے موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان اور منسٹر اورسیز زلفی بخاری کے خلاف جلسے اور جلوس کریں

Gujar Khan; Malik Nasir Khalil has accused Italian Embassy of creating further problems for Pakistani national living in Italy.

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) آئیسکوسب ڈویژن دولتالہ کے بجلی صارف نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او ظفر اقبال سے مسائل حل کے لیے پُر اُمید تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کے بجلی صارفین نے دولتالہ واپڈا آفس میں چند دن قبل تعینات ہونے والے ایس ڈی او ظفر اقبال کی تعیناتی کوخوش آئند قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ایماندار اور فرض شناس افسرہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ ان کی تعیناتی سے صارفین کے مسائل ترجیع بنیادوں پرحل ہوں گے ان کامزید کہنا ہے کہ اس سے قبل یہ ایس ڈی او جاتلی بھی تعینات رہ چکے ہیں انہوں نے وہاں پر بھی اعلی افسران کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان پر بھاری جرمانے عائد کیے

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سرفر از خان نے کہا ہے کہ متحر مہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت لیاقت باغ میں کامیاب تر ین جلسہ مخالفین کی اآنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے جس میں ملک کے کو نے کو نے سے پی پی کے جیالوں نے شر کت کی جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ قومی وعوامی خدمت کا نظر یہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے بلاول بھٹو نے راولپنڈی سیذوالفقار علی بھٹو اور شہید متحر مہ کا سیاسی نظر یاتی پرچم بلند کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کونسلر راجہ خرم عز یز اور ظفرمحمود بینجو بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آج حکومت میں بیٹھے لوگ سمجھ لیں کہ آج اگر ملک میں جمہوریت کی جیت ہورہی ہے تو یہ صرف میثاق جمہوریت کی مر ہون منت ہے ماضی میں جب جس کا دل کر تا تھا جمہو ریت کی بسا ط لپیٹ دیتا تھا ملک کی سیاست میں محتر مہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا جن کی شہادت پر پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا بلاول بھٹوزرداری میدان عمل میں ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت اور با لخصوص وہ لوگ وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطرپا رٹیاں بدلتے رہے وہ آج کیا پدی کیا پدی کا شوربہ مصداق بلاول بھٹو پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد نا اہل حکومت کا خاتمہ ہو گا اور عوامی حکومت قائم ہوگی

Show More

Related Articles

Back to top button