DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; The eclipse could not be seen due to severe fog in the areas of Eastern Gujar Khan

شرقی گوجر خان کے علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے سورج گرہن نہ دیکھا جا سکا

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: شرقی گوجر خان کے علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے سورج گرہن نہ دیکھا جا سکا۔مرکزی جامع مسجد بیول مین بازارمیں نماز کسوف کا خصوصی اہتمام کیا گیا جو کہ باجماعت ادا کی گئی۔گزشتہ کئی دنوں سے اس سال کے آخری سورج گرہن کے بارے کئی خبریں پھیلائی گئی تھیں جس کو دیکھنے کے لئے ہر ایک بے تاب تھاکیونکہ یہ قدرتی نظارہ زمین کے مختلف حصوں میں جزوی اور کہیں پر مکمل دکھائی دینا تھا تاہم وہ سبھی بچے،جوان،بوڑھے جو کہ اسے دیکھنے کو بے تاب تھے وہ اس سورج گرہن کا نظارہ نہ کر سکے کیونکہ صبح کے وقت شدید دھند کی وجہ سے سورج گرہن کا کوئی بھی نظارہ شرقی گوجر خان کے کسے بھی علاقہ میں نہ دیکھا جا سکا۔تاہم نماز کسوف کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button