DailyNewsOverseas news

Norway; Three Muslim organisations to donate 10,000 Quran to public

ناروے۔ تین مسلمان تنظیمات ناروے میں قرآن پاک کے 10 ہزار نسخے عوام میں تقسیم کریں گی۔

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,عقیل قادر) چند ہفتے قبل ناروے میں سیان نامی انتہا پسند تنظیم نے قرآن پاک کو نذرآتش کیا جس سے ناروے اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں میں غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس تناظر میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں ناروے کے جھنڈے نذر آتش کیے گئے۔ ناروے کی تین مسلمان تنظیمات اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے، منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو اور نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ناروے میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے تناظر میں نارویجن عوام کو قرآن پاک کے پیغام سے روشناس کرانے کے لیے 10 ہزار قرآن پاک فری تقسیم کریں گے۔ اسلامک لٹریچر سوسائٹی کے صدر چوہدری پرویز اختر اور جنرل سیکریڑی جہانگیر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کا نارویجن زبان میں کیا گیا ترجمہ تقسیم کیا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے نوجوان رہنما ڈاکٹر حمزہ انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت کے جواب میں محبتیں بانٹیں گے اور قرآن کے پیغام کو پبلک تک پہنچائیں گے تاکہ لوگ قرآن کو پڑھ کر خود فیصلہ کر سکیں کہ اس کی تعلیمات امن اور سلامتی ہے۔ نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے مرکزی رہنما ضیعم شوکت نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے سے عوام میں شعور اور آگہی پیدا ہو گی۔

Norway; Three Muslim organizations will distribute thousands of free copies of the Muslim holy book of the Koran to Norwegians, reports Our Land.

The award is intended as a response to the burning of the Koran to the organization Sian (Stop Islamization of Norway) during a demonstration in Kristiansand just over two weeks ago.

– I think many people are curious about what the Qur’an contains and what Muslims stand for. We hope this project can help demystify what is in the Qur’an, Hamza Ansari, board member of the Norwegian-Pakistani Minhaj-ul-Quran mosque in Oslo, said to Our Land.

Together with the Norwegian Muslim Arts and Culture Association and the Islamic Literature Association, the religious community will distribute 10,000 Norwegian Koran translations to Norwegian citizens.

The organizations announce that they will have stands at various places in Oslo where they will distribute the book. In Bergen, too, they have plans for distribution.

The Koran distribution is funded by the organizations and donations from individuals.

Show More

Related Articles

Back to top button