DailyNews

Kotli Sattian; Khatam e Nubawat to be held at Ghauia halla, Kotli Sattian on 15th December

ختم نبوت کانفرنس15 دسمبر بالمقابل سنی سیکٹریٹ غوثیہ ہا ل نزد یونین کونسل آفس جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل کوٹلی ستیاں کے زیراہتمام منعقد ہوگی

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— شعبۂ نشرواشاعت جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل کوٹلی ستیاں کی طرف سے جا ری پریس ریلیز کیمطابق تاجدارختم نبوت کانفرنس15 دسمبر بروزاتوار دن 12بجے سے شام 3بجے تک بالمقابل سنی سیکٹریٹ غوثیہ ہا ل نزد یونین کونسل آفس جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل کوٹلی ستیاں کے زیراہتمام منعقد ہوگی جسکی صدارت سپہ سالار عقیدہ تاجدارختم نبوت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکارفرمائیں گے جبکہ جماعت اہلسنت و تمام تنظیمات اہلسنت کے سربراہان وعلمائے عظام خطاب فرمائیں گے تمام عاشقان رسولﷺ کوشرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— ناظم الکرم فرینڈز تحصیل کوٹلی ستیاں علامہ سید یاسر حسین شاہ نے تحصیل کوٹلی ستیاں میں الکرم فرینڈز کی ممبر سازی مہم شروع کر دی اس سلسلے میں تحصیل بھر کے مقتدرعلماے کرام و سماجی شخصیات سے رابطے کیے جا ئیں گے اور انہیں ضیا ء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی پاکستان اور دین اسلام کے لیے انکی خدمات سے اگا ہ کیا جا ے گا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— چیئرمین کوہسار رائٹرز فورم ثنائالحق ستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 دسمبر بمقام ہائی اسکول کوٹلی ستیاں کوہسار رائٹرز فورم کے زیراہتمام معروف مصنف صبیر ستی ایڈووکیٹ کی لکھی گئی شاعری کی کتاب ” ظہور ترتیب” کی تقریب رونمائی ہوگی جس میں ایک اس عظیم ہستی صبیر ستی ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کی جائے گی۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— لیگی رہنما و سماجی کارکن بدر ضمیر ستی اور وہاب ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت صاحبزادہ حق حطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے پوری دنیا میں دکھی انسانوں کی خدمت کر کے عظیم مثال قائم کر دی دربار عالیہ بلاوڑہ شریف سے کروڑوں لوگو ں کا فیض حاصل کر نا آپ پر رب تعالی کے راضی ہو نے اور تاجدار ختم نبوت صلی اللہ و علیہ وسلم کے مشن کو آگے بڑھانے کا نتیجہ ہے اور نو جو انو ں کے دلوں میں ایسے وقت میں جب غیر اسلامی رسومات کو مغربی ممالک تقویت دے رہے اس وقت آپ جیسے مجا ہد اسلام نے عشق مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم پیدا کیا لوگو ں کے فیض یاب ہونے کی اصل وجہ بھی یہی ہے صاحبزادہ حق حطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے پیر مسنجف علی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ دکھی اور بیمار لوگوں کی فی سبیل اللہ محض اپنے رب کو راضی کر نے کے لیے خدمت کی آپ نے ہمیشہ حق کی بات کی بھائی چارہ کے فروغ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ و علیہ وسلم سے محبت کا درس دیا آپ کی وجہ سے آج کوٹلی ستیاں کو پوری دنیا میں جانا جاتا ہے آپ پر خطہ کو ہسار کے ہر فرد کو فخر ہے آپ اس خطہ کی پہچان ہیں اللہ پاک آپکا سایہ ہمارے سروں پہ قائم ودائم رکھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button