DailyNewsKahuta

Kahuta; Uncle of Dr M Arif Qureshi passed away

محمدعارف قریشی کے ماموں کی وفات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کاڈاکٹر محمدعارف قریشی کے ماموں کی وفات پر فاتحہ خوانی۔مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سٹی صدر ن لیگ ڈاکٹر محمدعارف قریشی کے ماموں محمد صدیق قریشی گذشتہ روز قبل وفات پا گئے تھے گذشتہ روز مسلم لیگ نے رہنماء
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ایریل کے نام پر سرف بنانے والی جعلی فیکٹری سیل جبکہ دو ملزمان گرفتار

Two arrested in setting up fake Fake Surf factory

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محلہ آڑہ میں خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر پولیس تھا نہ کہوٹہ کا اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر کی نگرانی سینٹری انسپیکٹر رانا غلام مرتضیٰ کے ہمراہ چھاپہ ایریل کے نام پر سرف بنانے والی جعلی فیکٹری سیل جبکہ دو ملزمان گرفتار کر لیے تفصیل کے مطابق حفیہ اجینسی کی اطلاع پر کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر کی نگرانی میں سینٹری انپیکٹر رانا غلام مرتضیٰ نے پولیس تھانہ کہوٹۃ کے ہمراہ آڑہ محلہ حلفائے راشدین مسجد کے پاس چھاپہ مارا جہاں ایریل کمپنی کے نام استعمال کر کے جعلی فیکٹری کے ذریعے سرف بنا کر عوام کو بیچا جاتا تھا کو سیل کر دیا اور دو ملزمان ورکر عدنان ولد محمد صدیق،سلیم فاروق ولد احمد فاروق ساکن گجرات کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے مطابق فیکٹری کا مالک محمد نعیم ولد امجد فاروق ہے اس کے علاوہ مختار احمد ولد اللہ دتہ ساکن کھاڑیاں بھی اس جرم میں ملوث ہے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کلر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button