DailyNews

Rawat; Brutal torture of two workers on the grounds of the factory by the owner under the patronage of the police checkpoint Industrial Area Rawat,

پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا روات کے پولیس ملازمین کاچوکی انچارج کی سرپرستی میں فیکٹری مالک کی ایماء پر 2 مزدوروں پر وحشیانہ تشدد

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا روات کے پولیس ملازمین کاچوکی انچارج کی سرپرستی میں فیکٹری مالک کی ایماء پر 2 مزدوروں پر وحشیانہ تشدد،سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر چوکی انچارج سمیت تمام عملہ معطل کر کے ٹرینی تھانیدار،محرر اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کروا دیا،پولیس تشدد کا شکار مزدوروں کے فوری میڈیکل کے احکامات،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ روات کی پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا کے عملہ نے کیمیکل انڈسٹری روات کے مالک کی رقم چوری کی شکایت پر فیکٹری کے دو مزدوروں عرفان احمد ولد شوکت علی اور انصر محمود ولد سید محمد ساکن نتھ چھتر کو حراست میں لیکر پولیس چوکی لے جا کر ڈنڈوں،آہنی تار،پائپ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے مزدوروں کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پڑ گئے تاہم واقعہ پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس چوکی روات انڈسٹریل ایریا کا تمام عملہ معطل کر کے ٹرینی اے ایس آئی شکیل لعل،محرر اسد صغیر اور کانسٹیبل رضوان کو موقع سے گرفتار کروا کر انکے خلاف زیردفعہ۔342 ت پ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ایس ایچ او مندرہ کی پشت پناہی،بار بار تعینات کار خاص کانسٹیبل نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی شروع کر دی،منشیات فروشی،ملاوٹی عناصر کے بند اڈے دوبارہ کھلوا دئیے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصولیاں کرنے لگا مقامی کار خاص کانسٹیبل کی فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق او ایس آئی برانچ کی ملی بھگت سے بار ہا مرتبہ تعینات مقامی کانسٹیبل کیلئے مذکورہ تھانہ سونے کی چڑیا بن چکا ہے،سادہ لباس اہلکار تمام اوقات جرائم کے اڈوں سے افسران کیلئے منتھلیاں بٹورنے اور خودساختہ ناکہ بندی کے دوران مال پانی کے لئے شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے میں مصروف ہے بیشتر شکایات کے باوجود متعلقہ افسران سونے کی چڑیا بنے کار خاص نعیم نامی کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں ہونے دیتے معززین علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مذکورہ کرپٹ کار خاص کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار ملزم کے خلاف معمولی نوعیت کا مقدمہ درج کرنے والے تھانہ روات کے اے ایس آئی ذوالفقار حیدر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے،قتل کی دھمکیاں دینے اور اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم روات پولیس کو اسلحہ،چرس سمیت گرفتار کرایا مگر پولیس نے معمولی مقدمہ درج کر کے ناکہ بندی کے تحت گرفتاری ظاہر کی تفصیلات کے مطابق سود گنگال کے رہائشی علی انصر ولد علی اصغر نے سی پی او راولپنڈی احسن یونس کو دی جانے والی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے ہمائے امیر افضل نے میرے سر پر 30 بور پسٹل رکھ کہا کہ مرغا بن جاؤ اہل محلہ نے سائل اور بیٹے نقاش کی جان چھڑائی اور پھر وہ شخص چھت پر چڑھ کر ہوائی فائرنگ کرنے لگا سائل کی روات پولیس کو اطلاع پر اے ایس آئی ذوالفقار حیدر نے ہمارے سامنے موقع پرپہنچ کر اسلحہ و چرس سمیت اسے گرفتار کر لیا مگر بعد ازاں ایس ایچ او کی ایماء پر اسکی ناکہ بندی سے گرفتاری ظاہر کی گئی اور معمولی برآمدگی ڈال کر مقدمہ درج کیا گیا۔سائل نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button