Kallar Syedan; Lohi Behar police arrest eight people in connection with murder of Ch Mohsin Farooq of Samot Sambal
لوئی بھیر پولیس نے معروف کھلاڑی محسن فاروق کی پرسرار موت کے بعد اس کے قریبی دوستوں اور ایک خاتون سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—لوئی بھیر پولیس نے معروف کھلاڑی محسن فاروق کی پرسرار موت کے بعد اس کے قریبی دوستوں اور ایک خاتون سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے یہ کاروائی محسن فاروق کے لواحقین کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد عمل میں لائی گئی پولیس نے وقوعہ کے وقت وہاں موجود اس کے دوستوں اسد محمود،محمد کلیم،شہزاد عرف دادا،ناصر عرف مودی،شیراز عرف چیئرمین،ماجدعلی،سلیمان اختر،جنید گل اور مسمات شکیلہ بھی شامل ہے تمام گرفتار ملزمان کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ادہر محسن کے والد نے گرفتار ملزمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو انہی لوگوں نے ناحق قتل کیا ہے۔
Kallar Syedan; Lohi Behar police have arrested eight people in connection with murder of Ch Mohsin Farooq of Samot Sambal, The seven are close friends and a women. The arrest was made after a report was registered by the family of murdered of Ch Mohsin Farooq.
آذاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق کاڈیرہ خالصہ میں امجد ربانی کی رھائشگاہ پر میڈیاسے گفتگو
Raja M Saddique (AJK) public address at the residence of Amjad Rabbani in Dera Khalsa
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—آذاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ 22کروڑ آبادی دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی قوت کے باوجود پاکستان اپنی شاہ رگ کو بھارت سے آزادی نہیں دلا سکا ہمیں کشمیری نہیں اقتدار امریکہ اور دیگر مراعات عزیز ہیں پاکستان کا ہر وہ حکمران سیاستدان اداہ اور ہر وہ شخص اللہ کی پکڑ میں ضرور آئے گا جس نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہمیں کشمیری نہیں اقتدار امریکہ کی غلامی پلاٹ اور رقبے زیادہ عزیز ہیں انہوں نے اتوار کے روز گاؤں ڈیرہ خالصہ میں امجد ربانی کی رھائشگاہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ہم نے کشمیریوں کی طویل جدوجہد،قربانیوں اور ان کے خون سے غداری کی ہے ہم نے ان کی قربانیوں کو ضائع کیا ہے بھارت نے کشمیر کو چھاؤنی میں بدل ڈالا ہے ہم نے صورحال کو قبول کر رکھا ہے بھارتی درندے کشمیری خواتین کی عصمت دری کر رہے ہیں نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں منتقل کر کے ان کا قتل عام جاری ہے ہم اس سارے عمل سے لاتعلق ہیں بائیس کروڑ کی آبادی کا ملک ایٹمی قوت ہونے کے باوجود بھی کشمیریوں کے قتل عام کو نہ روک سکا ہم نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے ہم نے اقوام عالم کو بیدار تک نہ کیا سفارتی تنہائی کے بعد ہم تقریر کے زور سے کشمیر آزاد کرانے کے دعوے دار ہیں بھارت نے پاکستان کی شہ رگ پر پاؤں رکھ لیا ہے ہم نے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کو دھوکہ دیا ہے تاریخ اور خدا ہمیں اس جرم پر کبھی معاف نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ اب یہ بات کوئی راز نہیں رہی کہ ہم نے کشمیر کی صورتحال پر سودا بازی کر لی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیئے مختلف ڈرامے بازیاں کرتے ہیں ہم نے بھارتی قبضے کا مقابلہ سیاہ پٹیاں باندھ کر کبھی کبھی ریلی نکال کر دینے کی کوشش کی ہے اس طرح کی شعبدہ بازیاں کشمیریوں کو بھارتی مظالم اور قبضے سے نجات نہیں دلا سکتی ہیں انہوں نے پاکستان کے حالیہ کردار پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہ جہاں لوگ صرف اقتدار رقبوں اور پلاٹوں کے اسیر بن جائیں تو پھر وہ قوم دنیا میں کبھی اہم مقام حاصل نہیں کرسکتی اور وہ ہمیشہ اغیار کی مرہون منت رہتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وہ حکمران سیاستدان ادارے اور افراد بہت جلد اللہ کی پکڑ میں آئیں گے جنہوں نے کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کی۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—سیکرٹری یوسی سوئی چیمیاں راجہ امجد ربانی کے والد محترم راجہ محمد اکبر کی رسم قل کلرسیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق،محمد زبیر کیانی،چوہدری محمد حنیف،علامہ ریاض الرحمان صدیقی،چوہدری غلام سرورعادل،راجہ افتخار ملنگی،چوہدری توقیراسلم،خان شبیر،عبدالکریم ناز،مولانا جبار فدائی اور دیگر نے شرکت کی۔
لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے عہدے داروں نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ملاقات
Lab Attendants Association District Rawalpindi officials meet provincial law minister Mohammad Basharat Raja
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے عہدے داروں خالد مسعود بھٹی، طاہر قریشی،ملک احسن،شاہد محمود اور دیگر نے چیئر مین ندیم باری کی قیادت میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ملاقات کی اور انہیں لیب اٹینڈینٹس کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بتایا۔محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ان کے تمام مسائل سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا جا چکا ہے اور انہوں نے متعلقہ حکام کو اس بارے میں واضع ہدایات جاری کر دی ہیں جس کی روشنی میں بہت جلد نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا جس میں لیب اٹینڈینٹس کے تمام مسائل کو حل کر دیا جائے گا۔وفد نے صوبائی وزیر قانون کی یقین دھانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
حکومتی اقدامات سے ملکی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید
Government measures have significantly improved the situation in the country. Raja Sajid Javed, PTI
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملکی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ملک میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے انشاء اللہ مثبت نتائج مرتب ہونگے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کا مستقبل روشن ہے،کرپٹ مافیا جلد انجام کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ نیابلدیاتی نظام بڑی اہمیت کا حامل ہیں،پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مثبت پالیسیوں و اقدامات کے نتیجے میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔مشکلات سے نکل آئے ہیں،معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
چودہدی محمد علی نے کلرسیداں سپورٹس گالا کے شرکا ء سے خطاب
Ch M Ali addressed participant of Sport gala
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— نوجوانوں کو صحت مند اور مفید سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر ہی ہم ایک صحت مندمعاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں،موجودہ دور میں جب لوگوں خاص طور پر نوجوان نسل کی بڑی تعداد موبائل فون اورمنشیات کی جانب تیزی سے جاررہی ہے ایسے میں کھیلوں کے ذریعے ہم نوجوانوں کو منشیات جیسی قبیح معاشرتی برائی سے بچاسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار چودہدی محمد علی نے کلرسیداں سپورٹس گالا کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سپورٹس گالا میں باکسنگ،گن شوٹنگ،کبڈی اورکراٹے کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،باکسنگ میں پہلا انعام پاکستان آرمی کے محسن علی،مسٹر چیسٹ کا پہلا انعام کاشف چوہدری،مسٹر BICEP کا پہلا انعام زین ساگری،کبڈی مجتبی خان کلرسیداں اورگن شوٹنگ کاپہلا انعام شیخ تیمور نے حاصل کیا۔
قومی آئر لائن کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والی کلر سیداں کی 30 سالہ آئرہوسٹس صدف فاروق کی تیسری برسی کی تقریب کلر سیداں کے گاؤں نوتھیہ میں ہوئی
Death anniversary observed of Sadar Farooq, of Nothia, martyred as a result of a national airline flight accident
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— 7دسمبر2016میں حویلیاں کے قریب چترال سے اسلام آباد آنے والی قومی آئر لائن کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والی کلر سیداں کی 30 سالہ آئرہوسٹس صدف فاروق کی تیسری برسی کی تقریب کلر سیداں کے گاؤں نوتھیہ میں ہوئی۔اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور شہید آئر ہوسٹس کی قبر پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی گئیں۔یاد رہے کہ بد قسمت طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت تقریبا48 افراد سوارشہید ہوئے۔
چوہدری عمیر اسحاق کی دعوت ولیمہ نواحی گاؤں بھلاکھر میں ہوئی
Wallima of Ch Umair Ishaq celebrated in village Balakhar
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ادارہ منہاج القرآن کے سرگرم کارکن چوہدری محمد اسحاق کے فرزند چوہدری عمیر اسحاق کی دعوت ولیمہ نواحی گاؤں بھلاکھر میں ہوئی جس میں سید زبیر علی شاہ،قاری محمد اجمل قادری،راجہ صفدر کیانی،راجہ ساجد جاوید،راجہ مجید احمد،عثمان شاہد،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،سید حامدعلی،ملک مناظر حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری محمد یونس،چوہددی محمد شیراز،حق نواز آرائیں،طارق منہاس،ماسٹر محمد رزاق،مرزا سرفراز اور دیگر نے شرکت کی۔
محمد شفیق کے قبضہ سے 7 لیٹر شراب برآمد
7 liters of liquor recovered from the possession of Mohammad Shafiq
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے دوران گشت محمد شفیق کے قبضہ سے 7 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Sirf Punjab Police ko teehk kiyia Jate yeh jrayem ini ki pushtpanahy mein ho rhy hain. Yeh Police wale farigh kar kay inko jabry Retirement par bhaija jaye aur inki jahgaa karorhon beyrozgaar nowjwanoo ko jo key graduate hain bharthy kiyia jaye isky elawa society kay is cancer ka koi elaj naee hai. Police Cancer is snatching lives and peace from poorest of the poor Pakistanis.