محکمہ تعلیم سکولز آزادکشمیر کے حکام بالااورآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی مرکزی قیادت کے درمیان کامیاب مذاکرات پرمسرت کااظہار
چکسوار ی(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی میڈیا کوآ رڈی نیٹراللہ دتہ بسمل نے محکمہ تعلیم سکولز آزادکشمیر کے حکام بالااورآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی مرکزی قیادت کے درمیان کامیاب مذاکرات پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اعلی سطحی کامیاب میٹنگ کاانعقادایک خوش آئند اقدا م ہے محکمہ تعلیم سکولزآزادکشمیر کے ارباب بست وکشاد نے اساتذہ کے جائز مطالبات سے اتفاق کیاہے اورماسوائے اپ گریڈیشن چارٹرآف ڈیمانڈمیں پیش کیے گئے مطالبات کوجائز تسلیم کرلیا ہے یہ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی بہترین حکمت عملی اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کے آفیسران کی اساتذہ برادری کے ساتھ خصوصی شفقت کانتیجہ ہے کہ معاملات کوبروقت یکسوکرنے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے اساتذہ کومزیدآزمائش اورطلبہ کوممکنہ تعلیمی ضیاع سے بچانے کے لئے موثراوربروقت دانش مندانہ فیصلے ہوئے ہیں جن سے اساتذہ کی بے چینی کم ہوئی ہے اس کے تعلیمی ماحول پرخوشگواراثرات مرتب ہوں گے ماضی کی غیر معمولی تاخیر کاازالہ بھی ہوگااساتذہ کومزیدکسی صبرآزما انتظار کاسامنانہیں کرناپڑے گا اساتذہ کوچار سال سے مایوسی کاشکار ہیں کئی اساتذہ ترقیابی سے محروم ہوگئے اوروہ ترقیابی نہ پاسکے اوراپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرہوگئے مگرترقیاب نہیں ہوسکے جن اساتذہ کی سروس اڑتیس سال سے زائدہے اورتعلیمی قابلیت میں یکسراضافہ سے ترقیابی سے محروم ہوگئے جبکہ انہیں موقع ملناچاہیے تھااوررولز میں نرمی کرکے انہیں بھی ترقیابی کاموقع ملناچاہیے تھامگرایسانہ ہوسکا