گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف پرائس مجسٹریٹ مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر اور ملک سعید نواز پرائس مجسٹریٹ و تحصیلدار کہوٹہ کے چھاپے اور گرفتاریاں بدستور جاری
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف پرائس مجسٹریٹ مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر اور ملک سعید نواز پرائس مجسٹریٹ و تحصیلدار کہوٹہ کے چھاپے اور گرفتاریاں بدستور جاری۔ انجمن تاجران کہوٹہ کے صدر راجہ امتیاز عالم کی زیر قیادت سبزی فروٹ یونین کے صدر ملک طارق محبوب، شیخ زاہد صیفی اور شیخ راسب کی پرائس مجسٹریٹ سے ان کے آفس میں ملاقات و مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تاجروں نے چھاپوں پر شدید احتجاج کیا جبکہ انتظامی افسران پرائس مجسٹریٹ مخدوم چیف میونسپل آفیسر اور ملک سعید نواز پرائس مجسٹریٹ و تحصیلدار کہوٹہ نے اپنا مؤ قف دو ٹوک انداز میں بیان کیا اور کہا کہ انتظامیہ کسی دباؤ اور بلیک میلنگ میں نہ آئے گی۔ ریٹ لسٹ سے زائد اشیاء فروخت کرنے پر نہ صرف جرمانے بلکہ چالان و جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔ سبزی فروٹ یونین کے رہنماؤں شیخ زاہد، ملک طارق محبوب اور شیخ راسب نے موجودہ ریٹ لسٹ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ جبکہ انتظامیہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں گے۔ کہوٹہ شہر میں پر ائس مجسٹریٹ مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر اور ملک سعید نواز پرائس مجسٹریٹ و تحصیلدار کہوٹہ،،حمد اسلام، محمد زکی،عامر اشتیاق، نظر کیانی نے آج گرانفروشوں کے خلاف چھاپوں کے دوران دو دکاندار گرفتار کر کے 13500روپے جرمانہ کیا گیا۔جبکہ پر ائس مجسٹریٹ مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر اور ملک سعید نواز پرائس مجسٹریٹ و تحصیلدار کہوٹہ،،حمد اسلام، محمد زکی،عامر اشتیاق، نظر کیانی اوردیگر نے تین چار دن کے دوران مختلف کاروائیوں میں دس کے قریب دکانداروں کو گرفتار کرایا۔ مقدمات درج کرائے جبکہ تقریبا 50ہزار کے قریب جرمانہ وصول کیا گیا۔ شہریوں نے پرائس مجسٹریٹ مخدوم بلال چیف میونسپل آفیسر اور ملک سعید نواز پرائس مجسٹریٹ و تحصیلدار کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
نومنتخب چیئرمین آر۔ڈی۔اے طارق مرتضیٰ سے ان کے آفس میں ملاقات
PML-N Leaders meet with Tariq Murtaza, Chairman RDA
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھیوں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، قاضی عبدالقیوم، ملک غلام مرتضیٰ سابق وائس چیئرمین کہوٹہ، قاضی اخلاق احمد کی وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی و رہنما تحریک انصاف نومنتخب چیئرمین آر۔ڈی۔اے طارق مرتضیٰ سے ان کے آفس میں ملاقات۔طارق مرتضیٰ کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ(ن) کے وفد نے طارق مرتضیٰ کار کردگی کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین آر۔ڈی۔اے طارق مرتضیٰ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے۔ کرپٹ ٹولہ نے ملک کو بے دردی سے لوٹا۔ عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی دن را ت محنت اور انتھک کاوشوں سے راولپنڈی اور کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کے دور کا آغاز جلد ہو گا۔