AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Millad processions taken out in Chakswari, Faiz Pur Shareef along with rest of Azad Kashmir

چکسواری فیض پورشریف اورتمام نواحی علاقوں میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ انتہائی مذہبی جوش وجذبے عقیدت واحترام اورشان وشوکت سے منایاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری فیض پورشریف اورتمام نواحی علاقوں میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ انتہائی مذہبی جوش وجذبے عقیدت واحترام اورشان وشوکت سے منایاگیا میلادکے عظیم الشان جلوس اورجلسے منعقدہوئے فیض پورشریف کے جلوس کی قیادت عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر چودھری محمدخلیق الزمان سمیت دیگرعلماکرام اورقائدین اہلسنت نے کی یونین کونسل فیض پورشریف کے تمام علاقائی جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوئے چکسواری کے مرکزی جلوس کی قیادت علامہ مفتی محمدوسیم رضا علامہ محمدمشتاق چودھری عظیم بخش مرکزی میلاد کمیٹی چکسواری کے صدر حاجی چودھری تاسب حسین منیرحسین سیٹھی صدر مرکزی انجمن تاجراں چکسواری حاجی اورنگ زیب حاجی محمدشفیق الرحمن سمیت دیگرشخصیات نے کی۔

میرپور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) صدر چیمبر کامرس آف انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کی وفد کے ہمراہ کمشنر انکم ٹیکس سردار ظفر سے ملاقات، زلزلہ متاثرہ انڈسٹری کو سوات طرز پر ریلیف دینے سمیت متعدد معاملات پر گفتگو، کمشنر انکم ٹیکس کی معاملات یکسو کرنے کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیرچیمبر آف کامرس انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال نے چیمبر وفد کے ہمراہ کمشنر انکم ٹیکس سردار ظفر خان سے ملاقات کی، وفد میں سینئر نائب صدر راجہ عمران منیر،نائب صدر فہیم اختر، سلیم الدین خان، ملک حیات، سردار کمال مصطفی، راحیل رحمن، عزیز، ندیم بھٹی اور دیگر شامل تھے، چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ 24ستمبر کے ہولناک زلزلہ میں میرپور میں قائم انڈسٹری بری طرح تباہی کا شکار ہوئی ہے۔ یہاں پہلے ہی انڈسٹری کی حالت دگرگوں تھی زلزلے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔ متعدد انڈسٹری یونٹس بند ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بے روزگار ہوگئے۔ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے بھی انڈسٹری کی بحالی کیلئے خاطر خواہ یا فوری کوئی ریلیف پیکج نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے یہاں انڈسٹری تباہ حال ہو جائے گی۔ اس لئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس سوات میں 2010؁ء کے زلزلہ سے ہونے والی تباہی میں دیا جانے والا پیکج یہاں بھی لا گو کریں جس میں انڈسٹری بحالی، ٹیکس ریلیف، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی۔ ایسا پیکج ناگزیر ہے کیونکہ میرپور انڈسٹری میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ صنعتکاروں میں اپنی حیثیت سے بحالی کی سکت ناممکن ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے اگر اقدامات نہ کیے تو پھر سالانہ اسے ریونیو کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہو گا۔ کمشنر انکم ٹیکس سردار ظفر خان نے اس موقع پر کہا کہ وفد کے مطالبات جائز ہیں ہمیں نقصان کا اندازہ بھی ہے اور دلی دکھ بھی ہم آپ کے مطالبا ت کو تحریری شکل میں اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گئے اور انھیں گزارش کرینگے کہ وہ صنعتکاروں کی مشکلات کے تناظر میں فوری ریلیف دیں۔ سوا ت زلزلے کے بعد انڈسٹری بحالی کیلئے اقدامات یہاں کرنے کیلئے اعلیٰ حکام کو تحریر کرینگے اور کوشش کرینگے کہ یہاں کہ صنعتکاروں کو ہر ممکن ریلیف ملے۔ کیونکہ انڈسٹری چلتے رہنے سے ہی گورنمنٹ کو فائدہ ہے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
آزاد کشمیر کے سنیئر صحافی وممبر پریس فاؤنڈیشن وصدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کی اچانک وفات پر ایصال ثواب کیلئے آنے والوں نے ان کے برادران،بیٹوں سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے ان کی قومی وعلاقی خدمت کو خراج تحسین پیش کیا اور صحافتی اقتدار کو خوبصورت انداز سے قائم رکھا وہ جذبہ قابل ستائش رہا گزشتہ روز ڈڈیا کی صحافت کے بزرگ راہنما ڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات پر ان کے برادران طارق عقیل۔محمد اکرام،محمد شفیق،محمد شبیر،محمد مشتاق،محمد حنیف،محمد نثار سمیت ان کے بیٹوں شہزاد اسحاق،وقاص اسحاق سے تعزیت کے لئے ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سیلم۔ ڈی آئی جی سر دار گلفراز،کمشزمیرپور چوہدری طیب حسین،ڈی جی ایم ڈی اے اعجاز رضا،کلکٹر امور منگلاڈیم چوہدری ایوب حسین،ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب،ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر مرزا شفیق جرال،مسلم کانفرنس تحصیل ڈڈیال کے صدر چوہدری اورنگزیب لکھیا،پروفیسر بشیر رٹوی، سید شبیر حسین شاہ جلاتان،چکسواری سے محمد رفیق بھٹی، اللہ دتہ بسمانہ،محمد افراز،اعجاز علی خارکسار،رمضان چغتائی،سابق ضلعی صدرمسلم کانفر نس چوہدری شوکت علی، ڈڈیال پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مشتاق چغتائی،عبدالغفور چغتائی،ڈاکٹر نبیل جہانگر،ملک خالد راج،سابق بنک منیجریوبی ایل چوہدری طاہر حسین،ڈاکٹر مظہر اقبال،رانا ظفر اقبال،تحصیل پریس کلب کے صدر محمد اقبال تبسم،چوہدری شجاع الرحمن چوہدری محمد الیاس، ایس ڈی ایم چوہدری نعیم اختر،ڈی ایس پی سردار غالب حسن،ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار،ودیگر نے ان کے گھر جاکر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعامغفرت کی گئی اس موقع پر ایصال ثواب کے آنے والوں نے ڈاکٹر محمد اسحاق کی خدمات کو خاراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو بھی سراہا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال میں تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں کے درمیان حسن قرا ت،حسن نعت اور سیرت البنی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلہ جات ہو ئے جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاخادم آباد کے طالب علم محمد طاہر نے تلاوت میں دوسری اور جبکہ نعت شریف کے مقابلہ میں تحصیل ڈڈیال میں پہلی پوزیشن حاصل کی اب وہ ضلعی مقابلہ جات کے سلسلہ میں 14نومبر کو میرپور میں شامل ہو گا حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کہ میں انشاء اللہ کو شش کروں گا کہ ضلع میرپور میں پہلی پوزیشن حاصل کروں گا تقریب محفل کے صدر ادارہ کے صدرمعلم چوہدری محمود حسین نے تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کو تیار کیا A-E-Oصدیق الرحمن چغتائی نے حافظ طاہر کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ میں امید کرتاہوں کہ حافظ طاہر ضلع میرپور ڈوثرن میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کریں گا ٹیچر آرگنائز یشن میرپور ڈوثرن کے صدر قاری حفیظ الرحمن چوہدری نے تمام پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آپ کے اساتذہ نے آپ پر بہت محنت کی ہے جس کا میں اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہو ں انہوں نے حافظ طاہر کو خصوصی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ماسٹر عبدالمالک بٹ نے حافظ محمد طاہر کو نمایاں پوزیشیں حاصل کرنے پر دلی مبارکبا د پیش کی اور امید طاہر کی کہ آپ ضلع میرپور میں بھی اچھی کارکردگی پیش کریں حافظ طاہر جب سکول واپس پہنچے تو تمام سٹاف نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور انعامات سے نواز محمد ندیم خان آفریدی نے نقد انعام بھی دیا اور گلے میں مالابھی ڈالا چوہدری بنارس اور صدر معلم مرزا عبدالسلام نے بھی مبارکباد پیش امیدطاہرکی کے وہ اپنے ادارہ کانام روشن کرتے ہو ئے ضلع میرپور میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کو شش کریں گئے اور مزید محنت کریں گئے اور اپنے ادارہ کا نام روشن کریں گئے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال کی دعوت پر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق محکمہ واٹر سپلائی کے متعلقہ شکایات سننے کیلئے ڈڈیال پہنچ گئے چیف انجینیئر،ایکسیئن،ایس ای بھی ہمراہ تھے ڈویلپمنٹ سکیمیں بنتے وقت جو لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں انکو انکا حق مل جایا کرتا ہے جن کو دلچسپی نہ ہو انکو کوئی بھی اسکا حق نہیں دیتا مسائل کو حل کرنے کیلئے ان میں دلچسپی لینی پڑھتی ہے لگتا ہے جن مسائل کا ذکر میرے سامنے کیا گیا اس کو حل کرنے کیلئے ابھی تک کسی نے دلچسپی نہیں لی حکومت مسائل کو دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے میرپور کے لوگوں نے زلزلہ کی صورت میں آنے والے امتحان کا ڈٹ کے مقابلہ کیا خوشی ہے کہ چوہدری سعید نے میرپور کی خاطر ہر فورم پر جنگ لڑی ڈڈیال کے کچھ مسائل میرے محکمے کے متعلقہ ہیں اس پر محکمہ کے زمہ داران سے پوچھ گچھ کروں گا ڈڈیال کیلئے کچھ بہتر کریں گے پانی کے مسائل کے فوری حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے ان کیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان کی دعوت پر ڈڈیال کے دورہ کے دوران معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری عظیم بخش، چیف انجینئر خالد سلطان،تنویر رشید سپریڈنٹ انجینئر،اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر، سابق ایڈمنسٹریٹر خواجہ محمد نزیر،سابق وائس چیئرمین بار کونسل آزاد کشمیر شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ،صدر بار ڈڈیال چوہدری محمد صابر،سابق صدر بار صغیر غوری ایڈووکیٹ، چوہدری مسعود بھلوٹ،سابق چیئرمین چوہدری شوکت گجر،چوہدری جاوید ظفر،ارشد اسلم کیانی اور دیگر بھی موجود تھے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے مزید کہا کہ محکمہ کی ملکیت سامان یہاں سے کہیں نہیں جانے دیں گے میرے محکمے کے متعلقہ مسائل حل کرنا میری زمہ داری ہے ڈڈیال میرپور کے لوگوں نے منگلا ڈیم کی صورت میں بہت قربانیاں دی ہیں میرے محکمہ کے متعلقہ مسائل سن کر افسوس ہوا مسائل کا زمہ دار محکمہ کے آفیسران اور ہم ہیں حکومت نے کوشش ہے کہ ہر محکمہ میں میرٹ قائم کیا جائے کچھ آفیسران کا مسئلہ ہے کہ وہ کسی کی نہیں سنتے ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں ہم عوام کی نہیں سنیں گے تو کون سنے گا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب کی دعوت پر ڈڈیال آیا ہوں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں واٹر سپلائی کو دیہاتوں میں پھیلا دیا تھا جس سے محکمہ کے اندرونی مسائل میں اضافہ ہوا کچھ ڈڈیال کے مسائل کیلئے ہم بھی قصور وار ہیں لیکن ہمارے ساتھ ساتھ کوئی اور بھی قصور وار ہے کچھ مسائل مقامی ایم ایل اے کے متعلقہ ہیں
چوہدری طارق فاروق نے اس موقع پر محکمہ کے متعلقین کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ڈڈیال میں واٹر سپلائی کے متعلقہ تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button