Kotli Sattian; Jammat e Ahle e Sunnat Tehsil Kotli Sattian finalize plans for biggest millad procession
جما عت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیاں کا اہم اجلا س،میلا د النبی ﷺ کے تما م انتظا ما ت کو حتمی شکل دی گئی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی) سپہ سالا ر عقیدہ تاجدا ر ختم نبو ت صا حبزاد ہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر کی زیر صدا رت میلا دالنبی ﷺ کے مرکزی جلو س اور مرکزی پروگرام کے انتظا ما ت کا جا ئزہ لینے کے لیے جما عت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیاں کا اہم اجلا س،میلا د النبی ﷺ کے تما م انتظا ما ت کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں سرپرست اعلی جما عت اہل سنت تحصیل کو ٹلی ستیاں علا مہ صوبیدا ر مرتضی ستی، صدر قاری ظہیر اقبا ل ستی،حا فظ عبد الستا ر الخیری سمیت دیگر علما ئے کرا م جن میں مفتی ذکا ء اللہ ستی،علامہ سید یا سر حسین شا ہ، علا مہ قاری تصور سلطا نی، علا مہ ثنا ء اللہ ستی،علامہ قاری با بر حسین،قاری نصیر اختر ستی، علا مہ ضیا ء الحق ستی، علامہ قاری نعیم الحق دھنیال،ڈاکٹر انیس،ڈاکٹر حمید الحق ستی،قاری رسالت حسین،علامہ جہا نزیب ہزاروی، قاری سبطین، تصدق حسین، حا فظ مطلو ب حسین، محسن نصیر، دانش نعیم، سمیت دیگر نے شرکت کی اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے سپہ سالا ر عقیدہ تاجدا ر ختم نبو ت صا حبزاد ہ حق خطیب حسین علی با دشا ہ سرکا ر نے کہا کہ حضو ر ﷺ ہی وجہ تخلیق کا ئنا ت ہیں آپکی خا طر کی کا ئنا ت بنی تاجدا ر ختم نبو ت کو پو ری دنیا میں عام کرنا دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف کا مشن ہے آپ ﷺکے نا م کی خا طر جان بھی حا ضر ہے یہاں سے امن محبت و حسن سلو ک سمیت عشق مصطفی ﷺ کا درس دیا جا تا ہے اسی کیساتھ بھا ئی چا رے یعنی قینچی کا نہیں بلکہ سو ئی دھا گے کا کا م آپس میں جو ڑنا بھی یہاں کا مشن ہے کو ٹلی ستیاں میں ہر سال کی طرح بھر پو رمذہبی جو ش و جذبے کیساتھ 12ربیع الاول کومیلا د النبی ﷺ منا یا جا ئے گا نبی کریم ﷺ کے ساتھ والہانہ محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ علما ئے کرام امت میں عشق مصطفی ﷺ کے فرو غ کے لیے اپنی کو ششیں تیز کریں اسی میں ہما ری کا میابی ہے
سیرت کمیٹی کوٹلی ستیاں کے زیر اہتما م محفل حمد و نعت و سیرت حبیبِ خداﷺ کانفرنس
Seerat committee Kotli Sattian hold conference
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی) سیرت کمیٹی کوٹلی ستیاں کے زیر اہتما م محفل حمد و نعت و سیرت حبیبِ خداﷺ کانفرنس، کانفرس سیرت کمیٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر قاری آصف سلیم ستی کی زیر صدارت انعقا د پزیر ہو ئی جسمیں تحصیل بھرکے مقامی علمائے کرام کے علاوہ شیزاہ اہلسنت والجماعت وکیل صحابہؓ و اہلبیتؓ ممبر پنجاب اسمبلی جناب مولانا معاویہ اعظم نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر نعت شاعر اسلام جناب عبدالشکور ربانی برادران اور خطہ کوہسار کے مشہور و معروف ثناء خوا ں جناب قاری سجاد علی معاویہ نے گلہا ئے عقیدت کے پھو ل نچھا ور کیے جبکہ مولانا عبداللہ،مولانا شہزاد،مولانا نزاکت نے بھی خطا ب کیا ممبر پنجا ب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم نے اپنی خطاب میں حضورﷺ کی سیرت بیان کرتے ہوئے فرمایا ” کہ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو قرآن پاک میں سراجاً منیراً کہہ کر سورج کے ساتھ تشبیہ دی اور دنیا جانتی ہے کہ سورج کے طلوع ہونے سے پہلے رات کی تاریکی ہوتی ہے بالکل یہی صورتحال آپﷺ کی بعثت سے پہلے کی تھی عالم عرب میں ظلم و بربریت کی تاریک رات چھائی ہوئی تھی انسان انسان کے خون کا پیاسا بنا ہوا تھا بچیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا الغرض معاشرہ ہر قسم کی ظلمت کی لپیٹ میں تھا کہ اللہ تعا لی عزوجل نے آپﷺ کو آفتابِ ہدایت بنا کر بھیجا کہ جس کی روشنی سے پورے عالم میں نور ایمان کی شمعیں پھیل گئیں آپ نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ جس طرح سورج غروب ہونے کے بعد بھی اپنی روشنی کو تاروں میں منتقل کر کے جاتا ہے بالکل اسی طرح نبوت کے آفتاب جناب محمدو رسول اللہ ﷺ کے نور ہدائیت کی کرنیں بھی صحابہ کرامؓ کی صورت میں آپﷺ کے دنیا سے جانے کی بعد بھی روشن رہیں انہیں کرنوں کی روشنی سے اسلام دنیا کے کونے کونے میں پھیلا آج جو ہم نے مسلمان گھرانوں میں آنکھیں کھولی ہیں تو یہ بھی حضورﷺ کے اصحابؓ کی قربانیوں کی بدولت جن حضرات نے ہم تک نبیﷺ کا کلمہ پہنچانے میں ہر قسم کی قربانی دی وہ لوگ یقیناً ہمارے بہت ہی بڑے محسن ہیں اور کیا ہی عجیب بات ہے کہ دنیاوی اعتبار سے جو ہم پر احسان کرے ہم اس کے خلاف ایک بات بھی سننا گوارہ نہیں کرتے جبکہ وہ عظیم ہستیاں جنہوں نے حضورﷺ کا دین ہم تک پہنچا کر ایک عظیم احسان ہم پر کیا ہم ان کے خلاف بات کس طرح سن لیتے ہیں آج ضروت اس امر کی ہے کہ مسلمان فرقوں کی تفریق سے بالاتر ہو کر اپنے ان عظیم محسنوں (صحابہ کرامؓ) کے دفاع کی خاطر میدان میں آئیں تاکہ دشمنان اسلام کی چالوں کو ناکام بنا سکیں جو وہ صحابہ کرامؓ کی شخصیت کو مشکوک بناء کر پوری کرنا چاہتے ہیں۔
کو ٹلی ستیاں میں بھی اراضی ریکا رڈ سینٹر کے ملا زمین کی ہڑتال ہر سوموار کا سلسلہ جا ری
Every Monday strike held by land record centre staff in Kotli Sattian
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی)پنجا ب بھر کی طرح کو ٹلی ستیاں میں بھی اراضی ریکا رڈ سینٹر کے ملا زمین کی ہڑتال ہر سوموار کا سلسلہ جا ری۔دفا تر کو تا لہ بندی، جس کے باعث آنے والے سائلین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا دوسری جا نب حکو مت کو ان ملا زمین کے مطا لبا ت کو حل کر نے میں غیر سنجیدگی باور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کو ئی دلچسبی نہ لینا معنی خیز ہے جبکہ ملا زمین کا کہنا تھا کہ جب تک ہما رے مطا لبا ت منظو ر نہیں ہو تے وہ یہ ہڑتا ل کا سلسلہ جا ری رکھیں گے