Kallar Syedan; Gov high school Nala Musalmana staff announce to support Ch Sajjad Sabir panel for PTU elections
سئینر نائب صدر چوہدری سجاد صابر کی اور ان کے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ پنجاب ٹیچر یونین کے الیکشن میں ریفارمر گروپ کے پلٹ فارم سے سئینر نائب صدر چوہدری سجاد صابر کی اور ان کے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نلہ مسلماناں سے شبیر احمد اور سکول کے جملہ اسٹاف نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ مرکز چوآ خالصہ اور تحصیل کلرسیداں میں ریفارمر گروپ کی کامیابی یقینی ہو گی شبیر احمد نے کہا کہ میں ریفارمر گروپ کو ووٹ دونگا بھی اوردلواں گا بھی مرکز چوآ خالصہ کے اساتذہ من گھڑت اورجھوٹی باتوں پر کان نہ دھرے میں صرف ریفارمر گروپ کو سپورٹ کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اس موقع پر ان کے دیگر جملہ سٹاف بھی موجود تھا جنھوں ریفارمر گروپ کے نامزد نائب صدارت کے امیدوار چوہدری سجاد صابر کی مکمل سپورٹ کرنے کا عہد کیا
ریسکیو 1122کی طرف سے ہالمارک پبلک سکول چوآ خالصہ کے طلبا،طالبات اور اساتذہ کے لیے ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا
Rescue 1122 arranges a one-day training for Hallmark Public School students and teachers
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ ریسکیو 1122کی طرف سے ہالمارک پبلک سکول چوآ خالصہ کے طلبا،طالبات اور اساتذہ کے لیے ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا جس میں زندگی بچانے کے بنیادی اصول میڈیکل، آگ سے بچاو اور ایمرجنسی انخلا کی عملی تربیت دی گئی پرنسپل سکول حفیظ اصغر کی طرف سے عوامی آگاہی ٹیم ریسکیو کلرسیداں کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس ٹریننگ کو اپنے سٹاف اور سٹوڈنٹس کے لیے مفید قرار دیا
انصاف یوتھ کلرسیداں کا اجلاس جمعہ کے روز گاڈرن ویو ہال کلرسیداں میں منعقد ہوا
Insaf Youth Kallar Syedan hold meeting to appoint members
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ انصاف یوتھ کلرسیداں کا اجلاس جمعہ کے روز گاڈرن ویو ہال کلرسیداں میں منعقد ہواچیرمین انصاف سپورٹس یوتھ شہزاد بٹ نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں مختلف سپورٹس نوجوانوں نے شرکت کی اجلاس میں جنرل سپورٹس باڈی کا اعلان کیا جس کے مطابق توقیر قریشی کو بیڈمنٹن،محمد علی اور بابر علی کو باڈی بلڈنگ،امجد بیگ فٹبال یوسی کلرسیداں،راجہ طارق محمود کرکٹ شرقی چھ یونین کونسلوں،نعمان علی کو گن شوٹنگ،جنید عرفان کو سنوکر، باکسنگ اسامہ منظور،پرویز وکی کو کراٹے اورملک زبیر حسن کو مرکز چوآ خالصہ کی کرکٹ کے صدر کے عہدے پر منتخب کیا گیاجنرل باڈی کو سپورٹس کے فروغ،ترقی،سپورٹس کی سہولتوں،سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریف کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تحصیل کلرسیداں میں دیگر یوسی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اجلاس میں کہا گیاکہ تاریخ میں پہلی بار تحصیل کلرسیداں میں سپورٹس یوتھ باڈی بنائی جارہی ہے اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے نو منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انصاف یوتھ کی جنرل سپورٹس باڈی سپورٹس کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات سرانجام دیں گے اور آنے والے دنوں میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے میں نمایاں کردار ادا کریں گے