DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Social and political personality Ch Sajid Mahmood of Chauk Pindori killed in a fatal accident

روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثہ میں سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ساجد محمود جاں بحق

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق و زخمی ہونے والے دو افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔حادثہ میں چوکپنڈوری کے 60سالہ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ساجد محمود جو پیدل روڈ کراس کر رہے تھے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔تینوں کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جا یا جا رہا تھا کہ چوہدری ساجدمحمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ زخمی ہونے والے بلال اور عبداللہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر راولپنڈی میں منعقدہ یوم سیاہ کے موقع پر تحصیل کلرسیداں کی بھرپور نمائندگی

Large number of PML-N leaders participate in Black day rally in Pindi

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر راولپنڈی میں منعقدہ یوم سیاہ کے موقع پر تحصیل کلرسیداں کی بھرپور نمائندگی،کلر سیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ،چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،سابق چیئرمین بشندوٹ زبیر کیانی،سابق چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین گف راجہ فیصل منور،محمد ظریف راجا،سابق ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین کے علاوہ مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،شیخ ندیم احمد،چوہدری کامران عزیز،تنویر ناز بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،راجہ فیصل حفیظ،مسلم لیگ ن بشندوٹ کے صدر چوہدری محمد حنیف کے علاوہ دیگر نے شرکت کی سب سے بڑا وفد سابق چیئرمین زبیر کیانی کی قیادت میں شریک ہوا جس میں مقامی صدر مسلم لیگ کے علاوہ سابق ارکان بلدیہ اور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی۔

حکومت نے مفتی کفایت اللہ او راکرم درانی کو بلاجواز گرفتار کر کے اسلا آباد کے اجتماع کے تحریری معائدے کی خلاف ورزی کی ہے

Protest at the arrest of Mufti Kaffait and Akram Dharani

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر نے کہا ہے کہ حکومت نے مفتی کفایت اللہ او راکرم درانی کو بلاجواز گرفتار کر کے اسلا آباد کے اجتماع کے تحریری معائدے کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جو لوگ کل تک دھرنے کنٹینڑ اور کھانا مہیاکرنے کی پیشکشیں کرتے تھے اور ہمارے آزادی مارچ پر طعنے دیتے تھے وہ دیکھ لیں کہ آزادی مارچ شہر قائد سے چل پڑا ہے تو حکومت لرز اٹھی ہے کبھی سابق سینیٹرحمداللہ کی ملکی شہریت ختم کی جاتی ہے کبھی مفتی کفایت اللہ اور اکرم درانی کو گرفتار کر لیا جاتا ہے مگر حکومتی ان ہتھکنڈوں سے ہم خوفزدہ نہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اسلام آباد پہنچ کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ حمداللہ کے والد بلوچستان کے ضلع چمن میں سرکاری مدرسہ ے استاد رہے حمداللہ خود کئی بار رکن اسمبلی بنے وزیر بنے مگر آج جب وہ قوم کو بعض افراد کا حقیقی چہرہ دکھا رہے تھے تو ان کی شہریت ہی ختم کر دی گئی مگر اس طرح کے حربوں سے آذادی مارچ اب رکے گا نہیں اس کی تعداد مسلسل اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور یہ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

نوید بھٹی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے ایک اجتماع اے خطاب

Naveed Bhatti speech om Kashmir day

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمین یو سی لوہدرہ ا ور حلقہ پی پی 10 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما نوید بھٹی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے ایک اجتماع اے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ آج فاشسٹ مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے۔ اسوقت پوری پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ان کی آزادی کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی ٹھیکیداروں کے ضمیر سوئے ہوئے ہیں ان کو بیدار کرنے کے لیے اس ملک میں جمہوری استحقام ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح ہمیں معاشی ترقی کی بہتری کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے جوکہ کوئی عوامی منتخب نمائندہ ہی کرسکتا ہے۔ اس وقت پورا پاکستان قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے فکرمند اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔ گزشتہ سال مادر جمہوریت کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اڑایا گیا یہاں تک کہ ان کا انتقال ہوگیا۔ اگر میاں صاحب کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان کے اوپر ہوگی۔

واجد نامی شخص گھر کے صحن میں واقع کنواں میں اچانک گر گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی

Wajid commits suicide by jumping in to well at his home in Bashondote

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل بشندوٹ میں 60 سالہ شخص اندھے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واجد نامی شخص گھر کے صحن میں واقع کنواں میں اچانک گر گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔متوفی کے اچانک غائب ہو جانے پر گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی اور جب انہوں نے کنویں میں جھانک کر دیکھا تو اس کی نعش پانی میں تیر رہی تھی جسے بعد ازاں مردہ حالت میں کنویں سے باہر نکالا گیا۔

معروف سماجی سیاسی رہنما لالہ محمد رسول کی احتجاجی دھمکی کام کر گئی کلر سیداں میں نائب تحصیلدار کی دونوں آسامیوں پر تقرریاں کر دی گئی

Both revenue officers job filled after threat by Lala M Rasool

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف سماجی سیاسی رہنما لالہ محمد رسول کی احتجاجی دھمکی کام کر گئی کلر سیداں میں نائب تحصیلدار کی دونوں آسامیوں پر تقرریاں کر دی گئی ہیں کلر کہار کے نائب تحصیلدارمحمد مسعوداور جنڈ کے نائب تحصیلدار محمد ریحان کا تبادلہ بھی کلرسیداں کردیا گیا جبکہ آئندہ چند ایام میں تحصیلدار کی آسامی پر بھی تعنیاتی کی اطلاعات ہیں یادرہے کہ کلرسیداں میں نائب تحصیلدار کی ایک آسامی گزشتہ دوبرس اور دوسری گزشتہ مارچ سے خالی چلی آ رہی تھی اور اب تحصیدار کو بھی ترقی دے کر لاہور تبدیل لردیا گیا تھا جس پر لالہ محمد رسول نے کلر میں احتجاجی دہرنے اور ذمہ داران کی غائبانہ نماز جنازہ پڑنے کا اعلان کر رکھاتھا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہپاٹائٹس بی اور سی کا ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا

Hepatitis B and C week at THQ Hospital Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہپاٹائٹس بی اور سی کا ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں 21 سے 25 اکتوبر کے درمیان منعقدہ کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1662 مریض رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ہپاٹائٹس بی کے 29 جبکہ ہپاٹائٹس سی کے 80 مریض سامنے آئے ہیں۔1553 مریضوں کو ویب پورٹل پر رجسٹرڈ کیا گیا جن میں سے 109 مریضوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ 1633 مریضوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کی فٹ بال ٹیم نے ضلعی سطح پر فائنل کے مقابلوں میں ٹیکسلا کو شکست دے کر ڈویژنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Government Boys High School Cllr Syedan’s football team qualified for the divisional by defeating Taxila at the district level final.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) وزیر اعلی پنجاب کے میگا سپورٹس پروگرام کے تحت منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کی فٹ بال ٹیم نے ضلعی سطح پر فائنل کے مقابلوں میں ٹیکسلا کو شکست دے کر ڈویژنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ٹگ آف وار میں بوائز ہائی سکول کلر سیداں کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بوائز ہائی سکول کلر سیداں نے کہوٹہ کو پانچ صفر سے شکست دی۔دوسرے میچ میں ڈینیز ہائیر سیکنڈری سکول کو بچھاڑ دیاجبکہ فائنل میں بوائز ہائی سکول کلر سیداں اور ٹیکسلا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں جہاں بوائز ہائی سکول کلر سیداں نے ٹیکسلا کو پانچ صفر سے شکست دے کر ڈویژنل کی سطح کے مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ربیع الاول کی تقریب 29اکتوبر بروز منگل بعد نماز مغرب ریاض کالونی کلر سیداں می ہو گی

Millad to be celebrated in Riaz colony on 29th October

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)خدام آستان عالیہ عید گاہ شریف کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کی تقریب 29اکتوبر بروز منگل بعد نماز مغرب ریاض کالونی کلر سیداں می ہو گی جس سے علامہ محمد اقبال قریشی،قاری اجمل قادری، کامران نقشبندی،قاری یاسر مشتاق اور دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button