DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ahl e Sunnat jammat holds meeting for the preparation for millad celebrations

ماہ ربیع الاول کے آمد کے حوالے سے اہلیسنت و جماعت کہو ٹہ کا اجلاس

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ماہ ربیع الاول کے آمد کے حوالے سے اہلیسنت و جماعت کہو ٹہ کا اجلاس۔امسال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز میں منانے کا عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا عزم۔عشق مصطفی ﷺہمارے دین کا حصہ ہے آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ گذشتہ روز جامع مسجد گلزار مدینہ میں ماہ ربیع الاول کے آمد کے حوالے سے اہلیسنت و جماعت کہو ٹہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت امیر اہلیسنت وجماعت پیر سیدزبیر احمد شاہ نے کی جبکہ اجلاس میں مولانا افضل رضوی، مولانا آصف القادری،مولانا حافظ محمد صغیر،مسعود احمد قادری، راجہ محمد ظفیر، قاضی محمد احسان الحق،قاری محمد رمضان، رضوان بیگ، سید اکبر، حافظ محمد حنیف، حافظ محمد سجاول چشتی، حافظ عامر شہزاد، عابد حسین، قاری تاج محمود نقشبندی، حافظ غلام حسین قادری، علامہ غلام مر تضیٰ صابری، محمد وقار، حافظ محمد زکیر، محمد عمیر، حاجی طاہر، محبوب الرحمن، ماسٹر محمد اصغر، محمد ندیم،دلشاد انجم، حافظ محمد الیاس،علامہ زبیر، حافظ قمر، پروفیسر آصف کھٹڑ،محمد عابد شہزاد، حافظ محمد ابرار، عبد القیوم،قاری عامر سمیت کثیر تعداد میں اہلیسنت و جماعت کے علمائے اکرام نے شر کت کی آخر میں مولانا صوبیدار میجر فضل کریم (مرحوم) راجہ ظفیر کے جوانسالہ بیٹے کے ایصال ثواب کے لیے اور تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی کے بھتیجے واجد ستی کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

Wajid Satti wallima celebrated with social and political personalities

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی کے بھتیجے واجد ستی کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔حلقے پی پی سیون کے بلدیاتی نمائندوں سے ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔گذشتہ روز غوثیہ میرج ہال پنجاڑ چوک کہوٹہ میں چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی کے بھتیجے واجد ستی کی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں حلقہ پی پی سیون کی یونین کونسلوں کے چیئرمینز،ممبران ایم سی کہوٹہ جن میں میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ، معروف سما جی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر، راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، راجہ اشتیاق احمد،قاضی عبد القیوم، عاصی جنجوعہ، راجہ ظہور اکبر،ماسٹر محمد ظہور عباسی، راجہ گلزار احمد، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،راجہ محمد فیاض بیور،راجہ محمد پر ویز قادری، آفتاب کیانی، ٹھکیدار قمر عباسی، ذوالفقار علی ستی،ماسٹر محمد یونس نارہ، راجہ ممتاز لہڑی، ڈاکٹر مختار احمد، حاجی الیاس، راجہ انور ستی،ساہیں شیرا ز کھل چھپڑیاں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پرکہوٹہ ریلی کاا نعقاد

Black day observed in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پرکہوٹہ ریلی کاا نعقاد۔کثیر تعداد میں معززین نے شر کت۔ایم سی کہوٹہ میں سیاہ پر چم لہرایا گیا جبکہ شر کاء نے اپنے بازوں میں کالی پٹیاں بھی باند ھ رکھیں تھیں اس موقع پر چیف آفیسر مخدوم احمد بلال، راجہ وحید احمد خان،معروف سما جی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر، پٹواری وحید ستی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ایم سی میڈم ثمینہ بھٹی،رانا غلام مر تضیٰ، آمین ثاقب نے ریلی کی قیادت کی جبکہ ریلی کہوٹہ ایم سی آفس نے نکالی گئی جو مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی کلر چوک کہوٹہ میں آکر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پرمقررنین نے شر کائے ریلی سے خطاب کیا اوربھارت کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر72سالوں سے جاری مظالم کے حوالے سے خطاب کیا آخر میں کشمیر یوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کہوٹہ سے راولپنڈی میں یوم سیاہ ریلی میں کثیر تعداد میں لیگی رہنماؤں کی شر کت

PML-N Leaders in large numbers participate in Black day rally held in Pindi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ سے راولپنڈی میں یوم سیاہ ریلی میں کثیر تعداد میں لیگی رہنماؤں کی شر کت۔ کشمیر بنے گا پاکستان، مک گیا تیر ا شو نیازی، گو نیازی گو نیازی،وزیر اعظم نواز شریف کے فلک شگاف نعرے۔راولپنڈی لیاقت باغ میں ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں کہوٹہ سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی، رفاقت جنجوعہ، عبدالقدوس عباسی،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، ملک منیر اعوان، تنویر ناز بھٹی، راجہ نذاکت حسین، راجہ محمد بشیر، سردار طاہر اور دیگر کارکنوں ور کروں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button