Sir sooba shah; Kamran and Faisal Minhas of Dhok Baba Kashoo hold reception in Islamabad
منیاندہ ڈھوک باباکاشو والی محمد عدیل کامران منہاس،محمد فیصل منہاس کی طرف سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں عشائیے کا اہتمام
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ ضیاء الحق منہاس،انوار الحق منہاس (حال مقیم انگلینڈ) کے بھائی یونین کونسل منیاندہ ڈھوک باباکاشو والی محمد عدیل کامران منہاس،محمد فیصل منہاس کی طرف سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں خصوصی شرکت چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن واثق قیوم عباسی،قاضی عبدالنبی،علامہ وقاص حبیب کیانی،مشہور بزنس مین شیخ ہارون سمیت ان کے دوست احباب نے شرکت کی جن میں راجہ اسماعیل،راجہ تیمور،راجہ ذیشان،اوصاف کیانی،مبشر کیانی،سعد بٹ،چوہدری زعفران،چوہدری عاصم،چوہدری الفیھان،راجہ بلال،ملک یاسر، نعمت خان،معروف قریشی،راجہ احتشام،چوہدری فرحان،چوہدری فیضان،چوہدری ناصر،چوہدری نعمان،ندیم حسین خان،کے علاو ہ بڑی تعداد میں دوستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد عدیل منہاس کو ان کی شادی کی مبارک باد دی گئی۔پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن واثق قیوم عباسی اور دوستوں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ چوآ خالصہ کے رہائشی ارشد علی اور ان کے بھانجے آفتاب الطاف موٹر حادثہ کا شکار تفصیلات کے مطابق آفتاب علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کلرسیداں سے بیول براستہ منگلورہ روڈ پر جارہے تھے کہ سڑک کی خرابی کی وجہ سے موٹر سائیکل کھڈے میں گر جانے سے دونوں شدید زخمی ہو گئے جھنیں ٹی ایچ کیو کلرسیداں منتقل کیا گیا وہاں سے طبعی امداد ملنے کے بعد ان کو بے نظیر ہسپتال روالپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں پر اب کی حالت خطرے سے باہر ہے
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ٹریفک پولیس واڈرن کلرسیداں کی دبنگ کاروائی 650چلان اور 250000 روپے کا جرمانہ کر کے سرکاری خزانے میں جمع تفصیلات کا مطابق انسپکٹر چوہدری قاسم اور انسپکٹر سعید نے اپنے عملے کے ساتھ مل کر ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران بہت سی گاڑیوں کے پریشر ہارن اور ریکارڈر اتار لیے گئے ایک ہفتے کے دوران تقریبا650اور 2,50,000روپے کا جرمانہ قومی خزانے میں جمع کروایا گیا انسپکٹر چوہدری قاسم نے پریس کلب چوآ خالصہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔یونین کونسل منیاندہ کے گاوں پنڈ میر گالہ میں ڈینگی وائرس کے تدراک کے لیے تحریک انصاف یونین کونسل منیاندہ کے صدر حکیم مشتاق کی زیر نگرانی فوگ سپرے کر دیا گیا انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے اور روک تھا م کے لیے حکومت تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور ڈینگی وائرس کے مزید خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیا جارہے ہیں انھوں حکومت سے اپیل کی کہ یوسی منیاندہ کے جن گاوں میں ابھی تک ڈینگی وائرس کا سپرے نہ ہوا وہ ان علاقوں میں سپرے جلد از جلد سپرے کے اقدامات کرے تاکہ علاقے میں پایا جانے والا خوف وہراس کا ختم ہو سکے۔
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نوا خان،راجہ حق نواز خان کی ہمشیرہ بابو راجہ محمد بشارت حسین راجہ مختار حسین(حال مقیم انگلینڈ) کی والدہ انتقال کرگئی ان کی نماز جنازہ منیاندہ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کژیر تعداد میں شرکت کی۔