DailyNews

London; Pakistan high commission Nadra team serve surgery in Slough

پاک ہائی کمیشن لندن کی نادرا ٹیم نے سلاؤ میں سرجری کی

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ) پاک ہائی کمیشن لندن کی نادرا ٹیم نے سلاؤ میں سرجری کی۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن یوکے کی نادرا ٹیم نے ہائی کمیشنر فار پاکستان کی خصوصی ہدایت پر جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر 83 سٹوک پوجز لین سلاؤ، انگلینڈ (یوکے) میں آ کر سرجری کی۔ نادرا ٹیم نے ہفتہ اور اتوار 19 اور 20 اکتوبر 2019ء کو صبح نو بجے سے لیکر ظہر کے بعد تک اپنی ذمہ داری نبھائی۔ اور حصول شناخت اور سفری دستاویز کیلئے نادرا کارڈ جاری کرنے کیلئے سائلین سے کوائف اکٹھے کئے۔ نادرا ٹیم کے منیجر غلام قادر رزاقی اور انکی ٹیم میں شامل ملازمین نے دو دن تک لگاتار آ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے۔ جبکہ جامع مسجد کے ٹرسٹی صاحبان اور رضاکاران بھی انکی مدد اور کمیونٹی کی راہنمائی کیلئے موجود تھے۔ پاکستانی نادرا کارڈ کیلئے بیرون ملک پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کشمیری کمیونٹی کو وطن واپس جانے کیلئے ضرورت پڑتی ہے۔ تاکہ ویزا نہیں لینا پڑے۔ جبکہ ملک میں بھی سفر، اراضی، کچہری اور دیگر چیزوں کے لئے بھی چایئے۔اتوار کو نادرا سرجری کے موقع پر جامع مسجد کے ٹرسٹی محمد اکرام اور ٹرسٹی راجہ ایوب خان کے علاوہ راجہ محمد فیاض (سابق چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل، لطیف خان و دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button