DailyNewsKahuta

Kahuta; Former Tehsil Nazim Kahuta Tariq Murtaza nominated as Rawalpindi Development Authority Chairman

سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔ طارق مرتضیٰ کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔طارق مرتضیٰ کے چیئرمین بننے سے عوامی مسائل حل ہونگے۔ علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سیاسی و سماجی شخصیات صحافیوں کی جانب سے مبارک باد۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ وحید احمد، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، راجہ خورشید ستی، فوکل پرسن تعلیم کرنل (ر) ظفر عباسی، صدر کہوٹہ سٹی و صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، سرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، حاجی عبدالرشید، ملک محمود اختر، کبیر جنجوعہ،، ملک زاہد مبین،راجہ شاہد اجمل، راجہ عثمان ضمیر، افضال شمسی، رومان سعید، ارسلان کیانی، افتخار غوری، ندیم چوہان، ملک دانیال اور دیگر نے راجہ طارق مرتضیٰ کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین بننے پر دلی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ طارق مرتضیٰ نے ہمیشہ میرٹ پر بے لوث علاقہ کی خدمت کی اور تعمیر و ترقی کی۔

کہوٹہ انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سٹڈیز کے سربراہ سر تنویر کی ادارے کی طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات والی وڈیو وائرل ہوگئی

Immoral motion video with Sir Tanveer of Kahuta Institute of Professional Studies goes viral

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کہوٹہ انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سٹڈیز (KIPs) کے سربراہ سر تنویر کی ادارے کی طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات والی وڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا۔ بد کردار ٹیچر قبل ازیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں بھی کمپیوٹر لیب سے منسلک رہا اور طالبات کو کمپیوٹر سکھاتا رہا۔ طالبات اور ان کے والدین کا شدید احتجاج۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سٹڈیز (KIPs) کے انچارج ٹیچر سر تنوریر کی ادارے کی طالبہ کے ساتھ نا زیبا حرکات اور غیر اخلاقی فعل پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی وڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے زیر دفعہ 292 A۔509ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ استاد جیسے مقدس پیشے کی بد نامی کا باعث بننے والا KIPsکا انچارج مذکورہ ملزم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں بھی کمپیوٹر لیب میں طالبات کو تعلیم دیتا رہا ہے۔ والدین و شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے اور طالبات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مذکورہ واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں والدین اور طالبات خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button