Kallar Syedan; Two killed in a fatal accident between bus and a car
کار اور مسافر بس کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والے افراد کو مانکیالہ اور شیخوپورہ میں سپردخاک کردیا گیا
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کار اور مسافر بس کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والے افراد کو مانکیالہ اور شیخوپورہ میں سپردخاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی مانکیالہ کے حاجی الیاس اپنے ساتھی مولوی جاوید کے ہمراہ ایک عزیز کی نماز جنازہ پڑھنے تلہ گنگ جارہے تھے کہ روات سے گلزار احمد نے انہیں فون کر کے اصرار کرتے ہوئے انہیں واپس روات بلوا لیا وہ انہیں اپنی گاڑی میں سوار کر کے تلہ گنگ روانہ ہو گئے کہ راستہ میں ان کی کار مخالف سمت سے ملتان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس سے اس شدت سے ٹکرائی کہ گاڑی مکمل طوع پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار گلزار حسین اور حاجی الیاس جاں بحق ہو گئے جبکہ ساتھی مسافر مولوی جاوید کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی اور انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا محمد الیاس کی نماز جنازہ مانکیالہ جبکہ گلزار حسین کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی۔
Kallar Syedan; Two people were killed in a fatal accident between bus and a car, The dead have been identified as Haji Ilyas of Bains Colony, Mankiala and Gulzar Hussain. The pair were travelling from Kallar to Multan , when a bus hit their car.
جے یو آئی تحصیل کلر سیداں کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس 27اکتوبر بروز اتوار کلرسیداں میں ریلی نکالی جائے گی جبکہ قافلے 31مارچ کو اسلام آباد روانہ ہوں گے
JUI Rally to be taken out in Kallar Syedan on 27th October
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)جے یو آئی تحصیل کلر سیداں کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں اتفاق راِئے سے تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین پرمشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آزادی مارچ کے تمام پروگرام کو آرگنائز کرے گی کمیٹی چار نکاتی ایجنڈے کے مطابق لوگوں کو اپنے مطالبات سے بھی آگاہ کرے گی جس میں وزیراعظم کے استعفی مہنگائی کے خاتمے ازسر نو انتخابات کے اپنے مطالبات کے بارے میں انہیں اعتماد میں لے گی اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ 27اکتوبر بروز اتوار کلرسیداں میں ریلی نکالی جائے گی جبکہ قافلے 31مارچ کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
سرویلنس کے دوران مختیار خان بلاک فیکٹری،گکھڑ سروس اسٹیشن اور وسیع ماربل فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مذکورہ پوائنٹس کو سیل کر دیا
Khan block factory along with other business closed after dengue was found in the premises
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی اور چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد رشید کی ہدایت پر انفورس منٹ انسپکٹر زائد حیدری نے اپنے عملہ کے ہمراہ سرویلنس کے دوران مختیار خان بلاک فیکٹری،گکھڑ سروس اسٹیشن اور وسیع ماربل فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مذکورہ پوائنٹس کو سیل کر دیا جبکہ گکھڑ ہوٹل سمیت پنڈی روڈ پر واقع تین عدد فش فرائی سنٹرزپر صفائی کے ناقص انتظامات پر ہوٹل کے مالک سمیت احسان خان،محمد ندیم اور اکبر علی کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنوہا کے ایس ایس ٹی عدنان عباس المعروف نمبردار نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پنجاب ٹیچرز یونین (ریفارمرپینل) کے صدارتی امیدوار ہیں
Adnan Abbass “Nambardar” to stand for teachers union candidate
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنوہا کے ایس ایس ٹی عدنان عباس المعروف نمبردار نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پنجاب ٹیچرز یونین (ریفارمرپینل) کے صدارتی امیدوار ہیں اور انشاء اللہ ہمارا پینل اکثریتی ووٹوں سے کامیابی حاصل کرے گا۔انہوں نے اس موقع پر دیگر عہدوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صالح غفور مرزا جنرل سیکرٹری جبکہ سجاد حیدر سینئر نائب صدارت کے امیدوار ہونگے۔اسی طرح معتصب کیلئے محمد فیاض،نائب صدر اول کیلئے چوہدری ارشد جبکہ دوئم کیلئے عبدالقیوم کو امیدوار نامز د کیا گیا ہے۔ریفارمر پینل میں مخالف گروپ سے عمران غالب صدارتی امیدوار ہیں جبکہ ان کے گروپ سے نقیب الرحمان،جنرل سیکرٹری،شاہد مرزا،سینئر نائب صدر،اعتزاز احسن،نائب صدر اول،راجہ عابد محمود،نائب صدر دوئم جبکہ محمد شہزاد معتصب کے عہدہ کے امیدوار ہونگے۔کلر سیداں مرکز سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال کے ٹیچرچوہدری خضر رحمان متوقع صدارتی امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین کے سالانہ انتخابات 24 نومبر کو منعقد کروائے جائیں گے جہاں نامزد امیدوار ووٹ حاصل کرنے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔