Dadyal, AJK; Additional Sessions Court Dadal pronounces judgment of Chaudhry Abdul Majeed murder case as murder accused Majid is set free
ایڈیشنل سیشن کورٹ ڈڈیال نے چوہدری عبدالمجید قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ایڈیشنل سیشن کورٹ ڈڈیال نے چوہدری عبدالمجید قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا ملزم ماجد ولد رشیدپر الزام تھا کہ اس نے غیرت کے نام پر چلایا ر کے رہائشی چوہدری عبدالمجید کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ملزم کی طرف سے سابق وائس چیئرمین بار کونسل آزاد کشمیر شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں 2012میں ہونے والے مشہور قتل کیس چوہدری عبدالمجید قتل کیس جس میں کئی بیگناہوں کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی جبکہ واقع کے کئی ماہ بعد گرفتار ہونے والے ملزم ماجد ولد رشید کو گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن کورٹ ڈڈیال کے جج جہانگیر جرال نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ملزم کی طرف سے سابق وائس چیئرمین بار کونسل آزاد کشمیر شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال شہر سے اڈہ ختم ہو نے کے باجود مقبول بٹ شہید چوک سے لے آڑجٹاں تک اس قدر رش ہو تا ہے کہ پیدا چلنے بھی مشکل ہو گیا ٹریفک جنگل میں ناکے لگا کر چلان کرنے کے چکر میں رہتی ہے تفصیل کے مطا بق ڈڈیال مقبول بٹ شہید چوک سے لے آڑجٹاں چوک تک اس قدر رش ہو تا ہے کہ شہرکے اندر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے بالخصوص جب سکول ٹائم چھٹی ہو تی ہے تو اس وقت ٹریفک کا رش اس قدر ہو تا ہے کہ ٹریفک جام ہو جاتی ہے کہ ایمبولینس کے بھی بروقت مریضوں کو ہسپتال پہنچانا مشکل ہو جا تا ہے جبکہ کہ ٹریفک پولیس والوں کہنے کہ ہمارے پاس ٹریفک وارڈ کی تعداد کم ہے ہم ٹریفک کو کنڑول کیسے کریں ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹریفک وارڈ کی تعدار بڑھے جا ئے تاکہ ٹریفک کو کنڑول کیا جا سکے