DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed approves 50 Lakh Rps grant for Baghoon road

بھگون روڈ کے لیے50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر چوہدری معروف کی کوششیں رنگ لے آئی ممبر صوبائی اسمبلی پنجا ب راجہ صغیر احمدنے بھگون روڈ کے لیے50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کر دی دعا کے بعد باقاعدہ کام شروع علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری معروف کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق یوسی نارہ سے بھگون روڈ جو کہ انتہائی خستہ حالت کا شکار تھی اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے اپنے علاقے اور عوام کے لیے درد رکھنے والی عظیم شخصیت سابق کونسلر چوہدری معروف نے فی الفور اپنے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے رابطہ کیا اور ان کو اس مسلے سے آگاہ کیا جس پر رراجہ صغیر احمد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بھگون روڈ کے لیے50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کر دی گذشتہ روز اس روڈ کاکام شروع کیا گیااس موقع پر سید ملازم حسین شاہ،کیپٹن مہربان، صوبیدارارشاد،صوبیدار رزاق،راجہ ذوالفقار علی ستی،چوہدری شوکت، اکبر بٹ، نمبردار طارق، چوہدری صفدر، چوہدری ریاض، ماسٹر ظفر، بابو ریاض، ماسٹر ذرداد، چوہدری الیاس، چوہدری انتر، چوہدریوسف، چوہدری جاوید،محمد شوکت موہری،خان کمال خان اور دیگر اہل علاقہ موجو د تھے۔تمام اہلیان علاقہ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری معروف کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیاہے۔

یونین کونسل مٹور کے سیاسی درجہ حرارت میں مزید تیزی آگئی۔پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

Raja Shahid Ali Janjua of UC Mator announces to contest elections

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یونین کونسل مٹور کے سیاسی درجہ حرارت میں مزید تیزی آگئی۔پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔سیاسی حلقوں نے راجہ شاہد علی جنجوعہ کو مضبوط کانیڈیٹ تسلیم کر دیا۔ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر عملی سیاسی میدان میں آیا ہوں انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے علاقے کے تمام مسائل تر جہی بنیادوں پر حل کروں گا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف یونین کونسل مٹور جو کہ صرف ضلع میں نہیں بلکہ پاکستان اور عالمی دنیامیں اپنی ایک خاص پہنچا ن رکھتی ہے موجودہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تھوڑی بہت بات چیت چلانے سے سیاسی حلقوں میں بھی تیزی آ گئی ہے آئے روز کوئی ناں کوئی نیا امیدوار سامنے آ جاتا ہے ایسے میں ہی گذشتہ روز یونین کونسل مٹور پی ٹی آئی کے صدر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ نے بھی آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ راجہ شاہد علی جنجوعہ جن کا تعلق سیاسی طور پر موجود ہ حکومت سے ہے وہ پی ٹی آئی وہ نظر یاتی کارکن ہیں جوپارٹی میں گروپ بندی کے سخت مخالف ہیں ان کی ہمیشہ کوشش یہی رہی ہے کہ کسی ناں کسی طرع اس حلقے میں پی ٹی آئی مضبوط ہواس کے لیے انہوں نے دن رات کام کیا ہے سیاسی حلقوں نے اپنے تجزے میں راجہ شاہد علی جنجوعہ کو ایک مضبوط امیدوار کے طور پر مان لیا ہے۔

ملک کی عوام نے امیدیں موجودہ حکومت سے لگائی تھیں وہ سب ایک خواب کی طرع چکنا چور ہو گیں

Public dreams have been shattered by PTI, Raja Ishtiq Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی مٹور رہنماءPPPراجہ اشتیاق احمد اور آصف بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سیاسی کریشن زدہ حکومت اب آخری ہچکولے کھا رہی ہے سیاسی کریشن زدہ حکومت اپنے منطقی انجام کی طرف جا رہی ہے بلدیاتی ادارے ختم ہونے کی وجہ سے ڈینگی نے زور پکڑا ہے بلدیاتی ادارے ختم کر نا عوامی فیصلوں کی توہین کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی مٹور رہنماءPPPراجہ اشتیاق احمد اور آصف بھٹی نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملک کی عوام نے امیدیں موجودہ حکومت سے لگائی تھیں وہ سب ایک خواب کی طرع چکنا چور ہو گیں ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے اپنے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ملک بھر میں ڈینگی وائرس کا زور پکڑنا بھی بلدیاتی ادارے توڑنے کی ایک کڑی ہے کیونکہ بلدیاتی نمائندے اپنی یوسی کی ایک ایک ڈھوک اور ایک ایک گھر سے واقف ہوتے ہیں حکومت جو بھی بات عوام تک پہچاناچاہتی تھی وہ بلدیاتی نمائندوں کو بتاتے وہ اپنے طریقے سے ایک ایک شخص تک اس بات کو پہنچاتے تھے سابقہ دور میں تحصیل کہوٹہ میں ایک ڈینگی کا مریض سامنے نہیں آیا مگر موجود ہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے تحصیل کہوٹہ میں تقریبا 50سے زاہد کیس سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی کریشن زدہ حکومت اب آخری ہچکولے کھا رہی ہے سیاسی کریشن زدہ حکومت اپنے منطقی انجام کی طرف جا رہی ہے انشااللہ آنے والا دور کا ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button