DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; A row over crops being destroyed leads to two women and child being beaten in village Mangloora

فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر دو افراد اور تین خواتین نے گھر میں داخل ہو کر دو خواتین اور ایک بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر دو افراد اور تین خواتین نے گھر میں داخل ہو کر دو خواتین اور ایک بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔کلثوم اختر زوجہ محمد نواز سکنہ منگلورہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان کیا کہ میں گھریلو خاتون ہوں جبکہ میرے بیٹے کام کاج کے سلسلہ میں کلر سیداں چلے جاتے ہیں۔میرے چھوٹے بیٹے رحمان نواز جو کہ مونگ پھلی کی دیکھ بھال کرنے کیلئے کھیتوں میں گیا ہوا تھا کہ محمد یونس کے جانور گائے اور بچھڑے میری فصل میں داخل ہو گئے اور نقصان پہنچایا۔میرے بیٹے نے جانوروں کو پکڑا اور اپنے گھر لے جا کر باندھ دیا۔جب ملزم یونس کو پتہ چلا تو وہ مسلح کلہاڑی،وقار یونس مسلح پسٹل،مسماۃ (ن) مسلح ڈنڈا،مسماۃ (ن)مسلح سوٹی،مسماۃ (ا)مسلح ڈنڈا گالم گلوچ کرتے ہوئے ہمارے گھر کا گیٹ کھول کر اندر داخل ہو گئے۔مسمی یونس نے کلہاڑی کے وارکئے جو مجھے نہ لگے اور میں بال بال بچ گئی۔میں نے کلہاڑی پکڑ لی تو محمد یونس نے میرے کپڑے پھاڑ دئیے اور وقار یونس نے پسٹل نکال کر میری کنپٹی پر رکھ دیااور کہا کہ تمہیں جان سے مار دونگا۔اتنے میں میری بہو (ا) آ گئی جو کہ بیمار بھی تھی،جسے وقار نے بالوں سے پکڑا اور اس کے بال سر سے اکھاڑ دئیے۔اسی دوران مسماۃ(ن)،مسماۃ (ن) اور مسماۃ (ا) نے میرے بیٹے رحمان کو تھپڑمارنے شروع کر دئیے جس پر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan; Kalsoom Akhtar wife of Mohammad Nawaz of village Mangloora has registered a police report Younis and accomplices to enter her home and beating two women and a child.

تحصیل کلر سیداں کے علماء کرام نے جے یوآئی کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کااعلان

Religious scholars announce to participate in JUI Azaadi procession

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تحصیل کلر سیداں کے علماء کرام نے جے یوآئی کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جے یوآئی نے ہردورمیں وطن عزیز کے آئین کی اسلامی شقوں اور دینی مدارس کا دفاع کیاہے جے یو آئی (ف)تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمن اصول پسند اور باکردار سیاستدان ہیں مہنگائی بے روزگاری گرتی معاشی صورتحال کے پیش نظر ہم نے آزادی مارچ میں میں شرکت کافیصلہ کیاہے وطن عزیز اس وقت بحرانوں کی زد میں ہے ان بحرانوں سے پاکستان کو نکالنے کے لئے جے یوآئی سربراہ ؤمولانافضل الرحمن نے آزادی مارچ کااعلان کرکے پوری پاکستانی قوم کی آواز بن چکے ہیں وہ وقت دور نہیں جب نااہل حکمرانوں سے پاکستانی قوم آزاد ہوگی اور پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط معیشت بن کرابھرے گا۔راجہ ضیا بشیر نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جعلی وٹوں سے قائم ہونے والی حکومت کو عوامی قوت کے ساتھ گھر بھیج دیا جائے۔ان کا مزید اقتدار میں رہنا اسلام اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اس موقع پر مولانامحمدقاسم چلاسی،مولاناعبداللہ شاہ،مولانامحمدسلیم ربانی،مولانامحمداقبال،مولانامحمدنوید،قاری یوسف رشیدی،ساجد دین،مولاناخلیل اللہ،راجہ اظہرسمیت کثیر تعداد میں علماء کرام اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تاجر،وکلاء،ڈاکٹرز،ٹیچرزیونین،سیاسی جماعتون کی قیادت سے ملاقاتوں کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے آئندہ ہفتے کارکردگی اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے ہدایت کی گئی۔

کلر سیداں شہر میں پنڈی روڈ اور چوآ روڈ پر سپیڈ بریکرقائم کر کے بڑھتے ہوئے حادثات کو روکا جائے

Demand for removal of speed breakers installed on Pindi road and Choa road after rising number of accidents

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلر سیداں شہر میں پنڈی روڈ اور چوآ روڈ پر سپیڈ بریکرقائم کر کے بڑھتے ہوئے حادثات کو روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں نادرا آفس سے لیکر ویگن سٹینڈ کلر سیداں تک ضروری پوائنٹس تک سپیڈ بریکر لگاہے جاہیں۔۔گزشتہ دنوں اوور سپیڈ کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی اور دوسرے ہاتھ پاؤں سے گیا۔کلر سیداں مین چوک،لنک روڈ،تھانہ روڈ،چوک میاں جی ٹریڈرز اور ویگن سٹینڈ کے پاس سپیڈ بریکر بنائے جائیں۔اس کے علاوہ مرید چوک کلر سیداں جہاں سے آزادکشمیر سے آنے والی ٹریفک اور تحصیل بھر سے آنے والی ٹریفک کلر سیداں شہر میں داخل ھوتی ھے وہاں بھی آئے روز حادثات جنم لیتے ہیں ان حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی ضروری ھے کہ وہاں سپیڈ بریکر لگائے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button