غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ ووکیشنل سنٹر کا قیام خوش آئندہ ہے
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے کہا ہے کہ غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ ووکیشنل سنٹر کا قیام خوش آئندہ ہے۔ غریب،نادار، مستحق مریضوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ فوری سستے اور معیاری علاج کی خاطر راولپنڈی، اسلام آباد کے چکروں سے نجات ملے گی۔ آصف ربانی قریشی نے دکھی انسانیت کی خدمت کے عظیم منصوبے کی بنیاد رکھ دی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے صدر الفتح گروپ و صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی زیر سر پرستی غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ غلام ربانی قریشی ووکیشنل سنٹر کے دورے کے موقع پر شہریوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف ربانی قریشی نے غریبوں کے لیئے عملی طور پربڑا کارنامہ سرانجام دیا۔ اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے۔ میرے والد گردے کے مریض تھے۔ جسکی وجہ سے میں نے تہیہ کیا کہ ایسے مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔ ڈائیلاسز سنٹر میں ماہر ڈاکٹر کے ساتھ درجنوں بستروں پرتحصیل کہوٹہ، کلر سیداں، آزا دکشمیر اور ملحقہ دیہاتوں سے آئے مریضوں نے علاج کرایا اور اسے آصف ربانی کا عظیم انقلابی کارنامہ قرار دیا۔
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد اور فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل (ر) ظفر عباسی کا فوری ایکشن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات
PTI Leaders meet to discuss Kahuta college issues with Col Zaffar Abbassi
ٍکہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد اور فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل (ر) ظفر عباسی کا فوری ایکشن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کر کے بورڈ آ ف گورنرگورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے پروفیسر ز، ملازمین کے احتجاج اور طلبا ء و طالبات،اساتذہ وملازمین کو در پیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ کہوٹہ میں واحد بوائز ڈگری کالج کے بورڈ آ ف گورنر ز کے ممبران تبدیل کرکے نئے ممبران لائیں گے۔ اساتذہ اور ملازمین کے تحفظات دور کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد اور کرنل (ر) ظفر عباسی فوکل پرسن تعلیم کے ہمراہ ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلا س کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ صداقت عباسی نے کہا کہ کہوٹہ میں تعلیم اور صحت کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کو جلد اپ گریڈکر کے اس میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹروں کی کمی پوری ہوگی۔ کرنل (ر) ظفر عباسی نے کہا کہ بورڈ آف گورنر کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے اساتذہ اور ملازمین کے مسائل حل کریں گے۔