ہائیر سکینڈری سکول بیول میں سلام ٹیچر ڈے کا انعقاد
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ہائیر سکینڈری سکول بیول میں سلام ٹیچر ڈے کا انعقاد،ایک استاد ہی تمام پیشوں کا موجد ہوتا ہے،پرنسپل۔ادارہ ھذا میں 5اکتوبر کو سلام ٹیچر ڈے کا انعقاد کیا گیا حمد اور تلاوت کے بعد طلبا نے استاد کے اعزاز میں تقاریر کر کے ٹیچر کو خراج تحسین پیش کیا سینئر ٹیچر شہزاد احمد نے کہا کہ ٹیچر اور طالب علم کے درمیان خوف نہیں بلکہ احترام کا رشتہ موجود ہونا چائیے جو طلبا اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں وہ عملی زندگی میں کامیابی اور اعلی مقام حاصل کرتے ہیں عزیز طلبا اگر آپ کا میاب انسان بننا چاہتے ہیں تو پھر ٹیچر کی عظمت کو ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا کیونکہ کہتے ہیں کہ باادب با نصیب بے ادب بے نصیب۔آخر میں قائم مقام پرنسپل سید عباس علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیچر کا پیشہ تمام پیشوں کی جان ہے کیونکہ ہر فن علم کے دروازے سے ہو کر نکلتا ہے اگر ہم نے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہے تو پھر ہمیں ٹیچر کو معاشرے میں مقام دینا ہو گا جس کا و ہ حق دار ہے۔
افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں
Haji Ch M Iqbal praised Pak Army
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔انجمن تاجراں گوجرخان کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں پاک فوج نے ہر کڑی آزمائش پر پورا اتر کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا جنگ ہو یا امن عساکر پاکستان افواج ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترتی ہیں مضبوط آرمی ہی کسی ریاست کی بقا کی ذمہ دار ہوتی ہے پاک فوج پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل دنیا کی بہترین فوج ہے امن ہو یا جنگ سیلاب ہوں یا زلزلے پاک فوج نے ہمیشہ ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے دہشت گردی پر قابو پاکر ہماری فوج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین آرمی ہے ہمارا ازلی دشمن بھارت کبھی بھی وطن عزیز پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا سامنا دنیا کی بہترین فوج پاکستان آرمی سے ہے۔
فیض الرحمان صاحب آف گولین جو گزشتہ روز اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے
Faiz Ur Rehman passed away in Goleen
نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری امجد اٹلی ۔۔ حاجی جمیل صاحب ۔شکیل صاحب اور تنویر صاحب آف گولین کے والد محترم اور ہمارے نہایت ہی پیارے عظیم دوست فیض الرحمان صاحب آف گولین جو گزشتہ روز اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین اور ان کے درجات کوبلند فرمائے
اٹلی میں مقیم راجہ حاجی حسن اختر صاحب آف سنگنی ان کے بڑے بھائی راجی حاجی ربنواز یوکے اور راجہ حاجی رفاقت صاحب یوکے آف سنگنی اور پاکستان سے راجہ حاجی انصر صاحب ۔حاجی صغیر صاحب آف رجام ان کے بیٹوں حاجی جمیل صاحب ۔شکیل اور تنویر صاحب سے ان کے والد صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے اللہ پاک کے حضور دعا کرتے ہیں اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین