DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Construction of new maternity building begins at Rural Health Center

رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں زچہ بچہ کی نئی عمارت کی تعمیرکاآغازہوگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں زچہ بچہ کی نئی عمارت کی تعمیرکاآغازہوگیا۔زچہ بچہ سنٹرکی نئی عمارت کی تعمیرپر35لاکھ روپے لاگت آئے گی۔عمارت کی تعمیرکے لیے راجہ جاویداقبال مشیرحکومت نے فنڈزمہیاکیے ہیں۔راجہ جاویداقبال نے گزشتہ سال زچہ بچہ سنٹرکی نئی عمارت کاسنگ بنیادرکھاتھااس وقت عمارت کی تعمیرکے لیے 25لاکھ روپے دینے کااعلان کیامگربعض ناگزیروجوہات کی بناپرعمارت کی تعمیرمیں تاخیرہوئی۔محکمہ لوکل گورنمنٹ نے محکمہ صحت کی مشاورت سے زچہ بچہ سنٹرکانیانقشہ تیارکیااورعمارت جدیدتقاضوں کے مطابق تعمیرہوگی۔راجہ جاویداقبال نے زچہ بچہ سنٹرکے لیے 25لاکھ روپے کے بجائے35لاکھ روپے مہیاکیے ہیں۔رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں زچہ بچہ کی نئی عمارت کی تعمیرکے آغازکے موقع پردعائیہ تقریب منعقدہوئی۔تقریب کے مہمانان خصوصی چودھری محمدہارون چیئرمین اس پارٹرسٹ اورحاجی اورنگزیب نگران اعلیٰ ہیلتھ کمیٹی چکسواری تھے جبکہ تقریب میں راجہ جاویداقبال کے بھائی راجہ خضرحیات خان نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے میزبان ڈاکٹراحمدشجاع سینئرمیڈیکل آفیسررورل ہیلتھ سنٹرچکسواری تھے۔تقریب میں داؤداحمدکاشف،خواجہ محمدایوب،محمدعجائب،چودھری منیرحسین سیٹھی،راجہ عبدالعزیزخان،راجہ شہبازخان،حاجی محمدقربان،حاجی تاسب حسین، حاجی اخلاق احمددانش،راجہ ذوالفقار، آفتاب حسین،شاہدحنیف،چودھری مہربان علی قائداساتذہ،چودھری اقبال،راجہ ذوالفقار، راجہ نثار،راجہ زوہیب، راجہ کاشف فیروز، ریاض قریشی،اولادحسین شاہ،خواجہ غضنفر،راجہ حبیب،افرازمحمودراجہ،محمدرفیق بھٹی،غلام فریدراجہ،زاہدبشیرسوہاج،ثاقب ظفرسمیت سیاسی سماجی شخصیات معززین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ڈاکٹراحمدشجاع نے معززمہماناں گرامی کاشکریہ اداکیا۔چودھری محمدہارون اورحاجی اورنگزیب نے کہاکہ راجہ جاویداقبال دھرتی چکسواری کے عظیم سپوت ہیں۔راجہ جاویداقبال نے زچہ بچہ سنٹرکے لیے35لاکھ روپے مہیاکرکے اہلیان چکسواری کے دل جیت لئے۔چکسواری کے عوام بھرپوراظہارمسرت کررہے ہیں۔زچہ بچہ سنٹرکی نئی عمارت کے لیے راجہ خضرحیات خان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔راجہ جاویداقبال نے چکسواری میں بلاتحصیص ڈیرھ کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے۔چکسواری میں تعلیمی اداروں کی عمارات،پختگی گلیاں سمیت دیگرمسائل کے حل کے لیے راجہ خضرحیات خان نے کلیدی کرداراداکیا۔تقریب سے خواجہ محمدایوب،راجہ شہبازخان نے بھی خطاب کیا۔

Chakswari, AJK; Construction of new maternity building has started at Rural Health Center, Chakswari, a inauguration ceremony was held at the opening at the centre.

Show More

Related Articles

Back to top button