Sakot; Raja Tariq of village Bihye Mehar Ali appointed vice President Tehreek e labbaik PP7 constituency

راجہ طارق آف بھیائی مہر علی تحریک لبیک پی پی سات کا سینئر نائب صدر نامزد
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) بھیائی مہر علی سے تحریک لبیک کے متحرک رہنما راجہ طارق کو تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کا سینئر نائب صدر نائب صدر نامزد کر دیا گیا،اہل علاقہ کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنان کا ایک اجلاس موہڑہ نگڑیال میں منعقد ا۔ جس میں اتفاق رائے سے پی پی سات سے تنظیم سازی کی گئی۔ اس موقع پر راجہ طارق آف بھیائی مہر علی کو سینئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا۔ راجہ طارق جو کہ اس سے قبل مسلم لیگ(ن) سے منسلک تھے اور بھیائی مہر علی میں مسلم لیگ کو کامیاب کرانے میں ہمیشہ اپنا بھر پور کر دار ادا کر تے رہے ہیں کو ٹی ایل پی کا اہم عہدہ ملنے سے بھیائی مہر علی میں مسلم لیگ(ن)کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے اور راجہ طارق جیسے متحرک رہنما کو ایک اہم عہدہ ملنے سے علاقے میں تحریک لبیک کو منظم کر نے میں مدد ملے گی۔اہل علاقہ نے راجہ کو طارق کو مبارکباد پیش کی ہے۔