Kallar Syedan; Local authorities asked to take notice public way to girls school in Morra Heeran turns in to river
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موہڑہ ہیراں کا راستہ برساتی نالے میں تبدیل ہو چکا ہے
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے رہنما چوہدری غلام شبیر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موہڑہ ہیراں کا راستہ برساتی نالے میں تبدیل ہو چکا ہے بارش نہ بھی ہو تو یہاں پر برسات کا گمان ہوتا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مدرسہ کے سامنے سے گزرنے والے اکلوتے راستے پر سارا سارا سال پانی کھڑا رہنے سے نہ صرف تعفن پھیلتا ہے بلکہ مچھروں کی بھی افزائش ہوتی ہے موجودہ حالات میں جب ڈینگی ہر طرف پھیل چکا ہے سکول کے باہر کھڑا پانی کسی بڑے حادثے کو بھی جنم دے سکتا ہے۔پرائمری سکول کی کمسن بچیاں سڑک پر پانی اور پھسلن کی وجہ سے روزانہ گرتی بھی ہیں مگرانتظامیہ حرکت میں آتی ہے نہ ہی حکومت کے کانوں پر جوں رینگتی ہے۔
Kallar Syedan; Local authorities have been asked to take notice of public way to girls school in Morra Heeran turning in to river. Their are fears if he matter is not addressed the dengue virus may locate in standing water around the school, according to Ch M Shabbir.
راجہ محمد یعقوب کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے گاؤں بھلاکھر میں ادا کی گئی
Raja M Yaqoob passed away in village Balakhar
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ڈسٹرکٹ سیشن جج اٹک راجہ محمد شیراز کیانی کے والد محترم راجہ محمد یعقوب کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے گاؤں بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس شاہد محمود عباسی،جسٹس صداقت علی خان،سابق چیئرمین بیت المال زمرد خان،سابق ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد اسلم،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،انجینئر قمرالاسلام راجہ،پنجاب بار کونسل کے ارکان چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،سجاد اکبر عباسی،سید عظمت علی بخاری،سینئر سول جج اسماعیل پرویز جوئیہ،پنڈی بار کے صدر سید سہیل تنوہر،شہزاد میر،سینئرسول جج اسلام آبادانصر نواز مرزا،سہیل انصر،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،الحاج اسلم بانی،محمد اعجازبٹ،بشارت اللہ خان،راجہ عبدالحمید،راجہ شفاعت ایڈووکیٹ،مسیم انور بھٹی،سید انتخاب شاہ،صدر کلرسیداں بار سید سبط الحسن شاہ،صدر حسن ابدال بار سجاد خان،سردار طارق انیس،حماد فیاض عباسی،چوہدری نوید زمان کے علاوہ راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،اٹک اور دیگر اضلاع کے فاضل جج صاحبان وکلا سیاسی سماجی کارکنوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
مسلم لیگ کو توڑنے کی تمام کوششیں اور سازشیں دم توڑ چکی ہیں
All plans to break PML-N have failed, Engineer Qamar Ul Islam Raja
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کو توڑنے کی تمام کوششیں اور سازشیں دم توڑ چکی ہیں میان نواز شریف اور میاں شہباز شریف میں اختلاف کی خبروں میں صداقت نہیں ایسی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے گا مّولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں مہنگائی کے ستائے لوگوں کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فیصلوں کا حتمی اختیارصرف نوازشریف کو ہے وہی ہماری جماعت کے سربراہ اور رہبر ہیں کوٹ لکھپت کی جیل میں بند نوازشریف ایسی جمہوری تاریخ مرتب کر رہے ہیں جس کو مؤرخ شاندار اور تاریخی قرار دے گا نواز شریف اور مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو متحد اور پرعزم رکھا ہوا ہے مسلم لیگ ن کو توڑنے کی سازشیں اب حسرتوں میں بدل چکی ہیں میاں نواز شریف،شاہد خاقان عباسی،رانا ثنااللہ،خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں کی قربانیاں ایک انقلاب کی نوید لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو منشیات جیسے مقدمات میں ملوث کرنا سیاستدانوں کے خلاف سازش ہے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے وقت ثبوت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریار آفریدی خدا کا خوف کھائیں آج نہیں تو کل ان کو اپنے کیئے اقدامات کا حساب دینا ہوگا انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی ماراچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کی تاریخ کا اعلان کر کے حکمرانوں کے چہروں سے خوشیاں چھین لی ہیں کل تک کنٹینر اور کھانے کہ پیشکشیں کرنے والے آج حواس باختہ ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن کی آزادی مارچ میں ن لیگ کی شمولیت کے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ حتمی فیصلہ میاں نواز شریف کریں گے مگر مہنگاہی کی چکی میں پسنے والے لوگ دوکاندار تنخواہ دار طبقہ کو مارچ میں شرکت سے نہیں روکا جا سکتا انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان تمام تر آلام اور صعوبتوں کے بعد اب طے ہو جانا چاہیئے کہ ملک میں حکمرانی کا حق صرف منصفانہ انتخابات کے نتیجے میں کامیاب لوگوں کو ہی ہونا چاہیئے اداروں کے پیچھے چھپنے اور الیکشن چرانے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا کچھ قوتوں نے ترقی کرتے پاکستان کے پہیئے کو روکا ہے ان کا یہ عمل پاکستان کے مفاد میں نہیں۔
کلرسیداں کے بعد دوسرے بڑے قصبے چوآخالصہ پر بھی ڈینگی حملہ آور
Public concern after Dengue virus confirmed in Choa Khalsa
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے بعد دوسرے بڑے قصبے چوآخالصہ پر بھی ڈینگی حملہ آور،معروف نوجوان کاروباری میثم تمار ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد نجی کلینک میں داخل ہو گئے جبکہ نجی کلینک میں زیر علاج ڈینگی کے تین مریض اسد علی نئی آبادی چواخالصہ،محمد شبیر ڈھوک سنگال چوا خالصہ اور سیاہلی عمر خان کے ذوالفقار علی صحتیابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیئے گئے ادہر ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر مقامی شہریوں نے شدہد احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ صورتحال کو قابو کرنے میں بری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے جو کام اپریل کے اوئل میں کرنا تھا وہ اکتوبر میں بھی شروع نہ کیا جا سکا جس کی وجہ سے صورتحال قابو سے باہر ہوئی ہے تو اس غفلت لاپرواہی کا ذمہ دار محکّہ صحت اور مقامی انتظامیہ ہے۔
چنگا بنگیال کے (ر)کرنل شفیق احمد عباسی انتقال کر گئے
Col (r) Shafiq Ahmed Abbassi passed away in Changa Bangyal
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چنگا بنگیال کے (ر)کرنل شفیق احمد عباسی انتقال کر گئے نمازجنازہ عسکری قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اعلی فوجی حکام کے علاوہ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،راجہ زاہد خودشید،راجہ محمد خضر،ماسٹر عدالت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Mother of Ch Mahmood Sultan (PPP) passed away in Manianda
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز اتوار دن 11بجے سرصوبہ شاہ کے قریب گاؤں منیاندہ میں ادا کی جائے گی مرحومہ سابق رکن اسمبلی چوہدری محمد خالد مرحوم کی بھاوج پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدور چوہدری سلطان
محمود مرحوم کی بیوہ اور چوہدری محمد ایوب کی بھاوج تھیں۔