DailyNewsKahuta

Dengue virus awareness walk held in Kahuta as public is asked to cooperate

ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھ کر نہ صرف خود بلکہ دیگر لوگوں کو بھی ڈینگی سے بچایا جا سکتا ہے ڈینگی مکاؤ کے حوالے سے کہوٹہ میں گزشتہ روز آگاہی مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایم ایم عالم، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد آف بھورہ حیال، راہنما پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی، راجہ الطاف حسین، سی او مخدوم احمدبلال، سینٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ کے علاوہ سکول کے بچوں سول سوسائٹی سرکاری ملازمین نے بھروپر شرکت کی واک ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ہوتی ہوئی کلر چوک میں ختم ہوئی اس موقع پر ایم ایم عالم نے کہا کہ گھر دفاتر سکولوں میں صفائی کر کے مچھر مار سپرے کریں پانی جمع نہ ہونے دیں برتنوں کو ڈھانپیں محکمہ صحت کا عملہ آپکے گھروں تک جا کر معلومات اور سپرے کرتا ہے تعاون کریں ڈینگی کا خاتمہ ہوگا اور مریضوں کا مکمل علاج ہوگا گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

کہوٹہ پر یس کلب کے اعزاز میں راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی طرف سے پر تکلف دعوت

Raja M Fayaz holds reception for press club Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پر یس کلب کے اعزاز میں راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی طرف سے پر تکلف دعوت۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد عباسی کے معان خصوصی حافظ عثمان عباسی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی گذشتہ روزقبل روزویلی ہوٹل میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا اس موقع پر کے موقع پرسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد عباسی کے معان خصوصی حافظ عثمان عباسی،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سابق چیئرمین یوسی دوبیر ن خورد راجہ ظفر بگہاروی، صدر ن لیگ یوسی بیورراجہ نذاکت حسین،صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض،سابق وائس چیئرمین سردار طاہر، نمبردار راجہ ندیم احمد، راجہ قمر یعقوب،راشد مبارک عباسی، خرم عباسی، راجہ سجاد، راجہ حبیب الرحمن، یوتھ ونگ کے حامد لطیف ستی، عاصی جنجوعہ،سردار صبح صادق، پر یس کلب کہوٹہ کے حاجی عبد الرشید، سعید افضل چوہان،ملک محمود اختر، راجہ شاہد اجمل،ارسلان کیانی، احتشام کیانی، افتخار غوری، ملک دانیال، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر تمام مہمانوں نے اپنے میزبان راجہ محمد فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

راجہ وحید احمد خان کی رہائش گاہ پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی خصوصی شر کت

PTI Leaders gather at the residence of Raja Waheed Ahmed Khan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ وحید احمد خان کی رہائش گاہ پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی خصوصی شر کت۔حلقے کو مثالی بنانے کا عزم۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ وحید احمد خان کی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں MNAصداقت علی عباسی، MPAراجہ صغیر احمد، غلام مر تضیٰ ستی، راجہ طارق محمود مر تضیٰ، راجہ خورشید احمد ستی، راجہ ارشد بھورہ،کرنل عباسی،آزاد امیدوار برائے تحصیل ناظم راجہ راجہ عامر مظہر، سابق ممبران MCکہوٹہ حاجی ملک عبد الروف، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،قاضی عبد القیوم، راجہ ذوالفقار علی ستی، ملک شاہد محمو د اعوان نو منتخب چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ، کرنل وسیم جنجوعہ، ملک شوکت مہان،راجہ شاہد علی جنجوعہ، راجہ عنائت اللہ مٹھو،طاہر ارشاد،افضال عباسی،سردار مظہر اقبال،سردار ارشد مجید سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر MNAصداقت علی عباسی، MPAراجہ صغیر احمداور راجہ وحید احمد خان نے مل کر حلقے میں ترقیاتی کام کر انے کا عزم کیا اور حلقے کو ایک مثالی حلقہ بنانے کا عزم کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں سمیت عالم اسلام کامقدمہ بہادری کے ساتھ لڑا

PM Praised for speech at United Nations

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چوہدری محمدنوید رہنماء پی ٹی آئی پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اسلامی جہموریہ پاکستان عمران خان کی تقریر سے کشمیر کے حالات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ان کی تقریر سے ملک پاکستان کے تمام عالمی مسائل حل ہونگے تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلاف کو بلائے طاق رکھ صرف اور صرف ملکی مفادات کی خاطر وزیر اعظم پاکستان کے کشمیر او ر ملک کے مفادات کی حمائت کریں کیونکہ سب سے پہلے پاکستان اگر ملک ہو گا تو سیاست بھی ہو گئی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمدنوید رہنماء پی ٹی آئی پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز قبل اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم اسلامی جہموریہ پاکستان عمران خان نے تقریر کی ہے یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی تقریر ہے کہ ہماری کسی سر براہ نے اتنی طویل اور جاندار تقریر کی ہے جس سے ہمارے پڑوسی ملک میں ہلچل سی مچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں سمیت عالم اسلام کامقدمہ بہادری کے ساتھ لڑا ہے انہوں نے اسلامی شناخت کا تحفظ کیا ہے اور پہلی مر تبہ کسی نے کشمیر کے مظلوم عوام کے مصائب کو تمام عالم دنیا کے سامنے لکھا ہے ان کی کشمیری عوام کے لیے کی جانے والی جد وجہد ضرور رنگ لاہیں گئی مقبوضہ کشمیر کے عوام بہت جلد آزادی کا سانس لیں اور مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button