DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; We will not allow Rawalpindi rubbish to be dumped in Gujar Khan; Raja Parvez Ashraf

پورے راولپنڈی کا کچرا گو جر خان میں پھینکنے سے اہلیان گوجر خان کی زندگی اجیر ن بن جا ئے گی ہمیں یہ بات کسی طور قبول نہیں

جاتلی( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے پورے راولپنڈی کا کچرا گو جر خان میں پھینکنے سے اہلیان گوجر خان کی زندگی اجیر ن بن جا ئے گی ہمیں یہ بات کسی طور قبول نہیں گوجرخان لاوارث تحصیل نہیں ہے حلقے کے عوام کو نتہانہیں چھوڑوں گا کوڑا ڈمپ کر نے کے منصوبے کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر آواز بلند کر تا رہوں گا تمام سیاسی جما عتیں سیاست سے بالاتر ہوکر اس منصوبے کے خلاف آواز بلند کر یں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بھنگالی شریف میں دیوان ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ر اولپنڈی ڈویثزن کا کچرا پھینکنے کے لیے جس جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے اس کے ارد گرد درجنوں دیہات اور صاف پانی کے ذخیرے پر واقع ہے روزانہ 24000 ٹن کچرا پھینکنے سے نہ صرف پانی آلودہ ہو گا بلکہ علاقے میں تعفن اور جر اثیم پھیلیں گئے لوگ بیمار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑے گا انہوں نے کہا کہ آج کل کے جدید دور میں ہر علاقے میں اپنا ڈمپینگ پوائنٹ اور پلانٹ قائم کر نے کی اشد ضرورت ہے راولپنڈی سے ساٹھ کلو میٹر دور پوائنٹ مختص کر نے سے ٹر انسٹورٹ سمیت دیگر اخر اجات میں ہوں گے لہذا پنجاب حکومت کو اس کا فوری نوٹس لینا چا ہیے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجارت پیغمبر انہ پیشہ ہے اگر نیک نیتی اور دیانتداری سے کیا جانے والا کار بار میں اللہ تعالی نہ صرف برکت ڈالتا ہے بلکہ ترقی بھی دیتا ہے افتتاح کے موقع پر پیر سید مخدوم عباس شاہ،پیر سید اقر ار حسین شاہ، سابق ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص،دیوان ریسٹورنٹ کے اونر احسن محمود مرزا،مرزا احسن اختر، راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ،قاضی عبد الوقار،مرزا سعید اختر،سابق یو سی چیئر مین محمد خان بھٹی،راجہ سجاد سرور،چوہدری ابر ار سرور، سید قلب عباس شاہ،یحی فیض،چوہدری ضیافت حسین،راجہ باسط،قادر نواز قادری،طیب قر یشی،ثاقب قر یشی،چوہدری عامر گجر بھی موجود تھے

Gujar Khan; Raja Parvez Ashraf was at inauguration ceremony of Deewan restaurant in Bangali Shareef, Where he gave statement and said that We will not allow Rawalpindi rubbish to be dumped in Gujar Khan. The Rubbish of Rawalpindi is planned to be dumped in Sahang region of Gujar Khan in mass planned dump yard.

Show More

Related Articles

One Comment

  1. گوجرخان لاوارث تحصیل نہیں ہے
    What a joke.when these people are in government they don’t do anything to promote Gujarkan however when they don’t have any power then tehsil Gujarkan comes first. It should have been Zeelah by now…

Back to top button