موٹروے پولیس کی مبینہ چشم پوشی روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام رہنا روز مرہ کا معمول بن گیا
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)موٹروے پولیس کی مبینہ چشم پوشی روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام رہنا روز مرہ کا معمول بن گیا مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا روات ٹی چوک سے لیکر بازار تک جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں،اہم شاہراہ پر ٹریفک کی گھنٹوں بندش موٹروے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ5 کے عملہ کی نااہلی و مبینہ چشم پوشی کے باعث روات جی ٹی روڈ پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے ٹی چوک سے لیکر بازار تک ڈیڈھ کلو میٹر کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ٹریفک کی آئے روز بندش اور گھمبیر صورتحال کے باعث سکول کے طلباء،مریضوں اور سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات درپیش ہیں موقع پر موجود موٹروے پولیس اہلکار ٹس سے مس نہیں ہوتے مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک بحال کرنی پڑتی ہے مسافروں نے آئی جی موٹروے اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔