DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Health authorities act quickley after reports of dengue in Bewal

بیول اور اس کے گردو نواح میں ڈینگی لاروا کی برآمدگی، محکمہ صحت اور دیگر کی دوڑیں لگ گئیں

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ طارق ایوب: :
بیول اور اس کے گردو نواح میں ڈینگی لاروا کی برآمدگی، محکمہ صحت اور دیگر کی دوڑیں لگ گئیں۔ڈینگی کے خلاف سپرے کیا گیا۔ بیول محلہ میں ثاقب کے گھر میں ڈینگی لاروا پایا گیا جب کہ اس سے قبل ایک نجی بینک میں بھی یہ لاروا پایا گیا تھا اور ڈھوک بھٹہ میں بھی ایک گھر کے اندر پرندوں کے زیر استعمال برتنوں میں لاروا ملا تھاجبکہ نڑالی جبیر میں حفیظ کی کباڑ کی دکان میں بھی لاروا ملا تھا حسے بند کر دیا گیا ۔آج محکمہ صحت کی جانب سے بیول مدنی محلہ، اور اس سے ملحق دیگر علاقوں میں ڈینگی کی ٹیم نے آ کر پورے محلہ میں سپرے کیا تا کہ مزید لاروا کی پیدائش نہ ہو جس سے اہل محلہ نے سکھ کا سانس لیا۔

Bewal; the health authorities have taken a quick action by spraying in Bewal region after reports of dengue virus in Bewal region.

Show More

Related Articles

Back to top button