DailyNews

London; Large institutions like the UN have closed their eyes on Kashmir issue;Hafiz M Jamil, Aylesbury

اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے,حافظ محمد جمیل امام مسجد جامع مسجد غوثیہ ایلزبری

ڈڈیال (ایلزبری یوکے)
شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں میں چالیس دن سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا کہ کرفیو لگا ہوا اور نہتے کشمیریوں کیساتھ ظالم وستم ڈھائے جارہے ہیں آج افسوس کامقام ہے کہ اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد جمیل امام مسجد جامع مسجد غوثیہ ایلزبری یوکے نے جمعہ کے خطبہ کر دوران کے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تقربیاً70سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے کیا اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم نظر نہیں آتے ہیں جو بے گنا ہ مظلوم کشمیر بچوں اور عورتوں کو بے آبرو کیا جارہا ہے 40دن سے نہ کھانے کو کچھ ہے ہسپتال بند فون کی سروس بند اور پورے کشمیر کو جیل بنا یا دیا گیا ہے کشمیریوں کو انہی کے گھروں میں دفن کیا جانے لگا ہے مساجد،سکول،کالج بھی بند ہے مودی سرکاری نے کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہا ہے کیا اس طرح سے آواز کو دبایا جا سکتا ہے نہیں اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ایک دن کشمیرمسلمانوں کو سوچنا ہو گا کیا ہم کشمیر بھائیوں کہ ساتھ ایسا ظلم برداشت نہیں کر سکتے ہیں ہم وزیراعظم پاکستا ن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر یوں کو کیسے بچایا جاسکتا ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو نظر نہیں آتا کہ کشمیرمیں کیا کچھ نہیں ہو رہا ہے کیا یہ بڑے نام صرف نام کی حد تک محدود ہو کر راہ گئے ہیں باقی قوموں کو تو انصاف ملتے ہے لیکن مسلمانو ں کوکیوں نہیں یہ تفریق کیوں ہے اس کو فوری ختم ہونا چاہیے۔

Aylesbury, UK; Hafiz Mohammad Jamil Imam at Jammia Masjid Ghaussia, Aylesbury has deplored united nations and other institutions for turning blind on people of Jammu Kashmir who have been terrorised by Indian brutal regime.

Show More

Related Articles

Back to top button