DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed approves 38 Lakh Rps development grant for Sultan Khail

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی طرف سے سلطان خیل کی سٹر ک کے لیے38لاکھ کی گرانٹ جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی طرف سے سلطان خیل کی سٹر ک کے لیے38لاکھ کی گرانٹ جاری۔افتتاحی دعا کے بعد باقاعدہ کام شروع اہل علاقے میں خوشی کی لہر ڈوڑ گی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا تہ دل سے شکر یہ۔تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خا نہ جات راجہ صغیر احمد نے سلطان خیل کو جانے والی سٹر ک جو انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اس کیے لیے3800000کی خطیر گرانٹ جاری کی جس کا گذشتہ روز افتتاح ہوااس موقع پر علاقے کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصد ق جنجوعہ، راجہ ذالفقار علی ستی،انجینئر واحد، سابق کونسلر راجہ شکیل،راجہ احمد فیاض،راجہ غلام مصطفی،راجہ بشارت، راجہ عبدالحمید، ٹھکیدار عثمان چوہان، راجہ عمیر جنجوعہ اور دیگر اہلان علاقہ موجود تھے اس موقع پر موجود راجہ تصدق جنجوعہ، راجہ شکیل راجہ احمد فیاض،راجہ غلام مصطفی اور دیگر اہلیان سطان خیل نے درینہ مسلہ حل کر نے پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا ہے۔

ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ایم ایم عالم کا کہوٹہ شہردورہ۔ایک لیباٹری اور ایک پرائیویٹ ہسپتال سیل کر دیا۔

DDHO Kahuta visits Kahuta and shuts down private hospital

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ایم ایم عالم کا کہوٹہ شہردورہ۔ایک لیباٹری اور ایک پرائیویٹ ہسپتال سیل کر دیا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ان کی کار کر دگی کو سراہا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر ایم ایم عالم نے ہمراہ فوڈ انسپکٹررانا غلام مر تضیٰ اور سینٹر ی انسپکٹر قلب عباس کے ہمراہ کہو ٹہ شہر کا دورہ کیا اور مختلف پر ائیویٹ ہسپتالوں، لیباٹروں کا دورہ کیا اپنے دورے کے موقع پر ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر ایم ایم عالم نے چھنی بازار کہوٹہ میں موجود سٹی لیب کی رجیسٹرین نامکمل ہونے پر اس کو سیل کر دیا جبکہ مٹور روڈ میں موجود علی میڈیکل ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر اس کو بھی سیل کر دیا میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر ایم ایم عالم نے کہا کہ تمام کام میرٹ کیے جاہیں گے کسی بھی سفارش قابل قبول نہیں کروں گا انہوں نے کہا عوام کی جانوں اور صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button