DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; M Fayaz shot by in laws in village Mayaldies dies + Rest of the day news from Gujar Khan

بیٹی کے سسرالیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا شخص ایک ماہ تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…بیٹی کے سسرالیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا شخص ایک ماہ تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا چک بیلی خان کا رہائشی ملک محمد فیاض ناچاقی کی ہونے پر موضع میال میں اپنی بیٹی کا جہیز واپس لینے گیا کہ سسرالیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے فیاض اور لڑکی کا ماموں زخمی ہو گئے فیاض ایک ماہ تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگیا

Chak Bale Khan; Mohammad  Fayaz who went to collect jewellery for his daughter from her in laws was shot  village Mayal has died.


اورنگزیب خان کو ایس ایچ او تھانہ گوجرخان تعینات کردیاگیا

Aurangzaib Khan appointed SHO at Gujar Khan police station

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)… اورنگزیب خان کو ایس ایچ او تھانہ گوجرخان تعینات کردیاگیا۔ اورنگزیب خان کو الیاس بٹ قتل کیس کے سلسلے میں معطل ہونے والے ایس ایچ او الیاس گجر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔نئے ایس ایچ او کا تعلق حضرو ضلع اٹک سے ہے


آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں ایک ماہ قبل تعینات ہونے والے ایس ڈی او محمد یونس دفتر کے بگڑے ہوئے معاملات کو راہ راست پر لے آئے

SDO M Younis praised for his honest work at Iesco sub division Daultala

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…  آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں یک ماہ قبل تعینات ہو نے والے ایماندار ایس ڈی او نے صارفین کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل اورپچھلے کئی مہینوں سے نیو کنکشن بجلی کے روکے ہوئے سینکڑوں ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیے سیاسی،سماجی اور عوامی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں ایک ماہ قبل تعینات ہونے والے ایس ڈی او محمد یونس دفتر کے بگڑے ہوئے معاملات کو راہ راست پر لے آئے ان کی تعیناتی سے صارفین نے سکھ کا سانس لیا آئے روز بجلی کی ٹرپنگ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشش کر کے ان میں کافی حد تک بہتری لائی پچھلے کئی مہینوں سے سینکڑوں پینڈنگ ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیے دفتری ذرائع کے مطابق ایس ڈی او نے ناجائز کام کرنے سے صاف انکار کر دیا جس وجہ سے دفتر میں موجود ایسی کالی بھیڑیں جو صارفین سے ناجائز کام کے پیسے تو بٹور لیتے ہیں اوران کا کام نہیں ہوتا تو یہ چپکے سے لوگوں کو ایس ڈی او کے خلاف بھڑکنا شروع کر دیتے ہیں کہ دفتر میں بہت کرپشن ہورہی ہے جب کہ حقیت اس کے بر عکس ہے دفترمیں موجود عرصہ دراز سے تعینات ان چندکرپٹ مقامی اہلکاروں نے دفتری ماحول کی فضا کو خراب کیا ہوا ہے چند ماہ قبل آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں ہونے والی کھلی کچہری میں صارفین نے ان کے خلاف شکایت بھی کی لیکن اعلی افسران کی بے حسی کی وجہ سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ڈی او کو دفتری معاملات چلانے کے لیے دفتر میں موجود عرصہ دراز سے تعینات ان مقامی کرپٹ اہلکاروں کو یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے

 


ڈہوک حشمت حاجی محمد شوکت اور ندیم صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں

Mother of Haji M Shaukat and Nadim Saddique passed away in Dhok Hashmat

جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)… (نامہ نگار)ڈہوک حشمت حاجی محمد شوکت اور ندیم صدیقی کی والدہ اور ٹیلر ماسٹرلیاقت حسین کی چاچی انتقال کر گئیں شام چار بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان ڈہوک حشمت میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نمازجنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button