DailyNews

Rawalpindi; Land DC rates increased in commercial and residential properties

راولپنڈی شہر و کینٹ کی جائیددادوں کے کمرشل و رہائشی ڈی سی ریٹس میں اضافہ

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)راولپنڈی شہر و کینٹ کی جائیددادوں کے کمرشل و رہائشی ڈی سی ریٹس میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے، اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور مارکیٹ ریٹس کو مدنظر رکھ کر جائیدادوں کے ڈی سی ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔نئے ریٹس کے مطابق بینک روڈ شہر و کینٹ کا مہنگا ترین علاقہ بن گیا ہے۔جہاں کمرشل آن روڈ فی مرلہ قیمت 97لاکھ 48ہزار5سو50روپے مقرر کی گئی ہے۔آف روڈ کمرشل یروڈ فی مرلہ 94لاکھ74 ہزار 8 سو 50روپے رکھی گئی ہے۔ایف بی آر نے بنک روڈ آن روڈ کمرشل پراپرٹی کے ریٹ فی مرلہ ایک کروڑ44لاکھ روپے تجویز کئے تھے۔ایف بی آر کے کہنے پر43کمرشل علاقوں کے پراپرٹی ریٹس میں40سے60فیصد کے لگ بھگ جبکہ رہائشی علاقوں میں دس سے پندرہ فیصد ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button