DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Hafiz Abdul Malik arrested by Kallar police for collecting qurbani animal skin +rest of the day news from Kallar Syedan

کلر سیداں پولیس نے کھالیں جمع کرنے کے الزام میں حافظ عبدالمالک کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے کھالیں جمع کرنے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے کر تین کو چھوڑ دیا جبکہ وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے حافظ عبدالمالک کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔کلر سیداں پولیس نے گوجرخان روڈ سے کھالیں جمع کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا جس کے بعد جامعہ مسجد نوشاہی کے خطیب علامہ محمد یوسف زاہدکو بھی تھانے طلب کر لیا گیا اور پھر جامعہ مسجد عمر فاروق سے حافظ عبدالمالک کو لے کر پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔جہاں تین افراد کو چھوڑ دیا گیا جبکہ حافظ عبدالمالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مقامی عدالت پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کے پاس کلر سیداں پولیس کی جانب سے کھالیں جمع کرنے کے اجازت نامے موجود تھے۔

Kallar Syedan; Hafiz Abdul Malik has been arrested by Kallar police for collecting qurbani animal skin, their were three other people also arrested but later released. Hafiz Abdul Malik was arrested and sent to Adiala jail despite having written letter by police to collect the skins.


 پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف کاحضرت مولانا محمد یعقوب کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب

Hazrat Mollana M Yaqoob urs Mubarak celebrated in Baghar Shareef

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ممتاز علمی وروحانی شخصیت، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئیے پاک فوج خون کا آخری قطرہ تک بہا دے گی اور 22 کروڑ قوم ان کی پشت پر کھڑی ھوگی، عسکری قوت اور قوم مل کر جب میدان میں نکلے گی تو کامیابی بڑھ کر ان کے قدم چومے گی۔ وہ بگھارشریف میں خطہ پوٹھوار کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا محمد یعقوب کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیر صاحب نیریاں شریف پیر سلطان العارفین سمیت ملک کے نامور علماء نے بھی خطاب کیا۔ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات تصفیہ قلب اور تزکیہ نفس ھے، نماز،ذکر اور درود کے ذریعے تزکیہ نفس کا اہتمام کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ آج قوم کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ھے۔ 72 سال تک ھم کشمیریوں کو اپنا ھونے کا یقین دلاتے رھے اور آج وہ کچھ ھو گیا جس کا کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ آج بھی کشمیر آزاد ھوسکتا ھے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر وقت آجائے تو مسلمانوں کو اپنی تاریخ دھرانا چاھئیے اور اس کے لئیے فوج آگے آئے پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ھوگی۔


ملک کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں،چوآخالصہ اور گردونواح میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہا ریکجہتی کے لیے بدھ کے روز تین مختلف ریلیاں نکالی گئیں

Public rallies taken out to celebrate Pakistan independence day

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ملک کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں،چوآخالصہ اور گردونواح میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہا ریکجہتی کے لیے بدھ کے روز تین مختلف ریلیاں نکالی گئیں،تحصیل ہیڈ کو ا ٹر ہسپتا ل کلر سید اں کے ا یم ا یس ڈ ا کٹر ہما یو ں ا نو ر میرکے زیر اہتمام جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور واک کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام مدینہ ٹاؤن سے کلر سیداں ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے تقریب سے علامہ ریاض الرحمان صدیقی،علامہ نثار الرحمان صدیقی، قاری محمد کبیر،چوہدری محمد اسرار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد ایسا خطہ ارضی تھا جس میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ اور مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا تھا مگر یہ ہماری بد نصیبی ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم ؒکی رحلت کے بعد اقتدار ایسی قوتوں کے ہاتھوں چلا گیا جن کا نظریہ پاکستان سے کوئی تعلق نہ تھا اب وقت آگیا ہے کہ قیام پاکستا ن کے مقاصد کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے ازسر نو تحریک شروع کی جائے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی اقدام قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو اپنی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ادھر سیرت کمیٹی چوآ خالصہ کے سابق صد ر حاجی محمد صغیر کی قیادت میں صبح 10بجے چوآ خالصہ بس سٹاپ سے ریلی شروع ہوئی جو سرصوبہ شاہ اختتام پذیر ہوئی۔تقریب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی تقریب سے حافظ منصور لنگڑیال،چوہدری رمضان گجر اور دیگر نے خطاب کیا۔


دریائے جہلم کے دانگلی پل کے نیچے سے ایک نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد

Body of unidentified man found in river Jhelum

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)دریائے جہلم کے دانگلی پل کے نیچے سے ایک نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد ہوئی ہے جسے مقامی قبرستان میں امانتا سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ کے مطابق متوفی کی عمر 30 سے 35 کے درمیان ہے اور دو ہفتے قبل کی نعش لگتی ہے جو ناقابل شناخت ہو چکی ہے۔


بروز جمعرات کلر سیداں میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

Indian Independence day to be observed as black day in solidarity with Kashmiris

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آج بروز جمعرات کلر سیداں میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اس سلسلے میں ایک تقریب صبح نو بجے جناح حال کلر سیداں میں ہو گی جس سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی، راجہ صغیر احمد اور دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button