DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Chak Bale Khan; Mother of three children fall in love with her nephew and murders her husband

بیوی اور سگے بھانجے کے ہاتھوں پولیس ملازم کے قتل کی لرزہ خیز واردات

رشتوں کی تمیز ہی انسان اور حیوان میں فرق کرتی ہے لیکن معاشرے میں کئی لوگ ہوس کے ہاتھوں اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ وہ رشتوں کے تقدس کو ہی بھلا دیتے ہیں پھر انھیں انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہوتی ہے ان کے واقعات پسِ منظر میں نظر دوڑائی جائے تو کہیں نہ کہیں ان کے خون میں حرام کی آمیزش ضرور ملتی ہے جو انھیں انسان نما ہوتے ہوئے بھی انسان نہیں رہنے دیتی ان تمام باتوں کی تصدیق تھانہ چونترہ کے موضع میال میں ہونے والا دلخراش واقعہ سے ہو رہی ہے جہاں ممانی نے اپنے خاوند کے سگے بھانجے سے ناجائز تعلقات بنا کر اپنے تین کم سن بچوں کے مستقبل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں اپنے خاوند کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس ملازم اطہر عباس عرف عطی سابق چیئر مین یونین کونسل پڑیال ملک محمد تاج کا ایک ہی بیٹا تھا جس کی شادی اپنی خالہ زاد سمیرا بی بی دختر ملک محمد ارشاد سکنہ رنوترہ نز دچک بیلی خان سے ہوئی جس سے اس کے تین بچے عبدالوہاب عمر ساڑھے چھ سال، تحریم اطہر عمر ساڑھے تین سال اور عبیرہ اطہر عمر ڈھائی سال پیدا ہوئے رشتہ داروں کو گذشتہ ایک سال سے سمیرا بی بی اور اس کے خاوند کے سگے بھانجے زاہد عرف بگو کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جو اطہر عباس عرف عطی کے قتل کے بعد بالکل سچ ثابت ہو گیا اطہر عباس گھر پانچ دن کی چھٹی آیا ہوا تھا کہ صبح گھر سے اس کی لاش ملی بیوی نے بتایا کہ گھر میں رات دو مرد اور ایک عورت مہمان آئے تھے جنھیں وہ گھر چھوڑ کر خاوند کے کہنے پر نند کے گھر چلی گئی تھی صبح مہمان غائب تھے اور اس کے خاوند کی لاش پڑی تھی سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے چونترہ پولیس کو اہل خانہ کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او چونترہ ملک نعیم اختر نے مقتول کی بیوی سمیرا بی بی دختر محمد ارشاد کو گرفتار کیا جس سے سارا معاملہ کھل کر سامنے آ گیا دوران تفتیش سمیرا بی بی نے بتایا کہ اسکے خاوند نے حال ہی میں مکان بنانے کے لئے جمع شدہ رقم مبلغ نو لاکھ روپے دئے کہ وہ انھیں سنبھال کر رکھے اس نے وہ پیسے اور گھر کے زیورات لئے اور اپنے یار زاہد عرف بگو کے ساتھ اطہر عباس عرف عطی کے قتل کا منصوبہ بنایا اس کے لئے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے افتخار نامی اجرتی سے ڈیڑھ لاکھ روپے میں بات طے ہوئی رات کو سمیرا بی بی نے پہلے خاوند کو دودھ میں آٹھ نیند کی گولیاں دیں جن سے وہ نیم بے ہوش ہو گیا لیکن تسلی کرنے کے لئے بعد میں مزید بارہ گولیاں دلیہ میں ملا کر منہ میں ڈالتی رہی خوب تسلی ہو جانے پر ایک فائر افتخار نے مارا اور ساتھ ہی دو دو فائر سمیرا اور زاہد عرف بگو نے بھی مقتول اطہر عباس کو مارے زیادہ خون نکلنے پر وہ خون کودیگچے اور بالٹیوں میں ڈالتی رہی جسے پانی ڈال کر پتلا کر کے ساتھ خالی زمین میں پھینک دیا قاتلہ نے خون پھینکے جانے والی جگہ کی نشاندہی بھی کی موت کی تسلی ہو جانے پر وہ نند کے گھر چلی گئی اور بتایا کہ گھر میں مہمان آئے ہوئے ہیں جبکہ زاہد عرف بگو اجرتی قاتل افتخار کو چھوڑنے چکری اڈے پر چلا گیا اجرتی قاتل افتخار نے بیان دیا کہ اسے زاہد عرف بگو نے مفت میں بھینس دینے کے لئے بلایا اور آنے پر اس نے اس سے یہ کام کروایا زاہد عرف بگو کو اپنے سگے ماموں کو قتل کرنے اور سگی ممانی سے ناجائز تعلقات پر کوئی ندامت نہیں تھی اس نے ڈھٹائی کے ساتھ ماموں کے قتل اور ممانی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اقرار کیا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ وہ کسی رشتے کو تسلیم نہیں کرتا ہاں البتہ اس نے ایک شخص قتل کیا ہے اطہرعباس کے تینوں بچوں کو پرورش کے لئے اطہرعباس کے کزن یعنی بچوں کے چچا حسیب نے پرورش کے لئے اپنے ذمے لے لیا ہے. چک بیلی خان سے مسعود جیلانی

Chak Bale Khan; Samira Bibi Mother of three children fell in love with her nephew Zahid and murders her husband Athar Abbass in village Mayal. The incident has left local villagers shocked.

Show More

Related Articles

Back to top button